مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی او ٹی اور اینڈ ی ایم اے سیل براڈکاسٹ الرٹ سسٹم ٹرائل کے ساتھ ہنگامی مواصلات کو بڑھانے کے لیے تعاون کر رہے ہیں


ہنگامی انتباہات منصوبہ بند جانچ کے عمل کا ایک اہم حصہ ہیں اور یہ کسی حقیقی ہنگامی صورتحال کی نشاندہی نہیں کرتے ہیں

ڈی او ٹی نے تمام ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کے پورے ہندوستانی نیٹ ورک پر سیل براڈکاسٹنگ کو لاگو کرنے کا ایک اہم اقدام کیا ہے

Posted On: 28 SEP 2023 3:38PM by PIB Delhi

محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) ہندوستان میں ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کی ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے ترقیاتی پالیسیاں بنانے کا ذمہ دار ہے۔ ہمارا مشن جدت کو فروغ دینے اور قومی سلامتی کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے تمام شہریوں کے لیے سستی اور مؤثر ٹیلی کمیونیکیشن سروسز تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ ٹیلی کمیونیکیشن کا محکمہ اپنے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کے تحفظ اور آفات سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے مواصلاتی صلاحیتوں کو وسیع کرنے کے لیے انتھک کوششیں کرتا ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن کا محکمہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ساتھ مل کر سیل براڈکاسٹ الرٹ سسٹم کی وسیع جانچ کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد آفات کے دوران ہنگامی مواصلات کو مضبوط بنانا اور ہمارے معزز شہریوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو ترجیح دینا ہے۔

سیل براڈکاسٹ الرٹ سسٹم ہندوستان کے لوگوں اور ان کی کمیونٹیز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہماری مسلسل وابستگی کے تحت مختلف ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان میں سخت جانچ سے گزرے گا۔ یہ ٹرائل وقتاً فوقتاً ملک بھر کے مختلف علاقوں میں کیے جائیں گے تاکہ مختلف موبائل آپریٹروں اور سیل براڈکاسٹ سسٹم کی ایمرجنسی الرٹ نشریاتی صلاحیتوں کی کارکردگی اور تاثیر کا جائزہ لیا جا سکے۔

سیل براڈکاسٹ الرٹ سسٹم ایک جدید ترین ٹکنالوجی کی نمائندگی کرتا ہے جو ہمیں مخصوص جغرافیائی علاقوں کے اندر تمام موبائل ڈیوائس پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اہم اور متعلقہ پیغامات نشر کرنے کے قابل بناتا ہے، قطع نظر اس کے کہ وصول کنندہ رہائشی ہوں یا باہر سے آنے والے مہمان۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اہم ہنگامی معلومات فوری طور پر پہنچائی جائیں۔ سرکاری ایجنسیاں اور ہنگامی خدمات عوام کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کرنے اور نازک حالات کے دوران اہم اپ ڈیٹ فراہم کرنے کے لیے سیل براڈکاسٹ کا استعمال کرتی ہیں۔ سیل براڈکاسٹ کی عام ایپلی کیشنز میں شدید موسمی انتباہات (مثال کے طور پر سونامی، اچانک سیلاب، زلزلے)، عوامی حفاظت کے پیغامات، انخلا کے نوٹس، اور دیگر اہم معلومات جیسے ہنگامی الرٹ فراہم کرنا شامل ہے۔

اس کوشش کے ایک حصے کے طور پر، ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں ٹرائل کیے جا رہے ہیں۔ 29 ستمبر کا ٹیسٹنگ پروگرام پنجاب میں منعقد کیا جائے گا۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 10077


(Release ID: 1961788) Visitor Counter : 198