عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کل جواہر ویاپار بھون، نئی دہلی میں سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں زیر التوا معاملوں  کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 3.0 شروع کریں گے جس میں ڈی آر پی جی دفتر، ملک کے تمام حصوں میں تمام منسلک/ ماتحت/ علاقائی  دفاتر/ مشن/ دفاعی اداروں اور اداروں/ دفاتر پر توجہ مرکوز کی جائے گی 


دو اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 کا مقصد عوامی شکایات ، اراکین پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات، بین وزارتی مشاورت اور پارلیمانی یقین دہانیوں کے بروقت اور مؤثر ازالے اور اسکریپ کو نمٹانے کو یقینی بنانا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

خصوصی مہم 3.0 کے لیے وزارتوں/محکموں میں سوچھتا کے لیے دور درازعلاقوں  اور دور دراز مقامات سمیت 1.6 لاکھ سے زیادہ مقامات  کی نشاندہی کی گئی اورجائزہ لینے کے لیے 20.20 لاکھ فائلوں اور تقریباً 2.27 لاکھ ای فائلوں کی نشاندہی کی گئی

Posted On: 28 SEP 2023 1:54PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کل ڈی اے آر پی جی آفس،جواہر ویاپار بھون، نئی دہلی میں ملک کے تمام حصوں میں تمام منسلک/ ماتحت/ علاقائی دفاتر/ مشن/ دفاعی اداروں  اور اداروں/دفاتر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خصوصی مہم 3.0 کا آغاز کریں گے۔  

خصوصی مہم 3.0 کے آغازکے موقع پر ورچوئل کانفرنس کے ذریعہ تمام وزارتوں/محکموں کے خصوصی مہم 3.0 کے نوڈل افسران شرکت کریں گے۔ آغاز سے پہلے خصوصی مہم 3.0 کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ڈی اےآر پی جی کے ذریعہ کی گئی تیاریوں کی نگرانی کے لیے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے جواہر ویاپار بھون، نئی دہلی واقع ڈی اے آر پی جی کے دفتر کا دورہ کریں گے۔

ایم پی کے حوالہ جات، پی ایم او کے حوالہ جات، کابینہ کے حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، عوامی شکایات، قوانین / عمل میں آسانی، جائزہ کے لیے لی گئی فائلیں، صفائی مہم کی سائٹس، آسان بنانے کے لیے  شناخت شدہ ضابطوں جیسے زیر التواء معاملوں کے تمام مختلف زمروں کا جائزہ وغیرہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک مہم کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے انچارج کے تحت تمام وزارتوں/محکموں میں لیا جائے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ اسی تقریب میں اگست 2023 کے لیے ’سیکرٹریٹ اصلاحات  کی ماہانہ رپورٹ بھی جاری کریں گے۔ اگست  میں ہونے والی پیش رفت کی اس رپورٹ میں مرکزی سیکریٹریٹ میں’فیصلہ سازی میں کارکردگی میں اضافہ‘ کے تحت باقاعدہ سرگرمیوں کے حصے کے طور پر اگست 2023 کے مہینے میں زیر التوا  معاملوں کو کم کرنے کے لیے وزارتوں/محکموں میں کیے گئے کام شامل ہیں۔

حکومت ہند نے 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 کا اعلان کیا ہے جس میں سوچھتا اور سرکاری دفاتر میں التوا کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ کابینہ سکریٹری نے 25 اگست 2023 کو حکومت ہند کے تمام سکریٹریوں سے خطاب کیا اور ڈی اے آر پی جی نے یکم ستمبر 2023 کو خصوصی مہم کے لیے رہنما خطوط جاری کیے۔ ڈاکٹر جتیندر پرساد کے ذریعہ مرکز مہم کے تیاری کے مرحلے کا آغاز 14 ستمبر 2023 کو نیشنل میڈیا سینٹر میں کیا گیا تھا۔

تیاری کے مرحلے کے دوران، تمام وزارتوں/محکموں نے خصوصی مہم 3.0 پورٹل (https://scdpm.nic.in ) پر اپنے اہداف کو اپ ڈیٹ کیا۔ سوچھتا کے لیے 1.6 لاکھ سے زیادہ سائٹ کی نشاندہی کی گئی ہے اور جائزہ کے لیے   20.20 لاکھ فزیکل فائلوں اور 2.27 لاکھ ای فائلوں کی شناخت کی گئی ہے۔ عمل آوری کے مرحلے کے دوران نمٹانے کے لیے ارکان پارلیمنٹ کے تقریباً 3300 زیر التواء حوالہ جات ، 800 پارلیمانی یقین دہانیوں، 60 آئی ایم سی حوالہ جات، 340 ریاستی حکومت کے حوالہ جات اور 550 پی ایم او حوالہ جات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ وزارتوں/محکموں نے مہم کے نفاذ کے مرحلے کے دوران ازالے کے لیے تقریباً 1.87 لاکھ عوامی شکایات کی بھی نشاندہی کی ہے۔

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کا نوڈل محکمہ ہے۔ خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کا مرحلہ محترم وزیر کے ذریعہ خصوصی مہم 3.0 کے آغاز کے ساتھ شروع ہوگا اور تمام وزارتیں/محکمے اب پورٹل پر کامیابیوں کا ڈیٹا مستقل بنیادوں پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ پورٹل 31 اکتوبر 2023 تک کھلا رہے گا۔ اس دوران وزارتیں/محکمے زیر التوا معاملوں کو ختم کریں گے اور نگرانی کے طریقہ کار میں تیاری کے مرحلے کے دوران شناخت کیے گئے اہداف کو حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10074


(Release ID: 1961732) Visitor Counter : 131