کانکنی کی وزارت
جیولوجیکل سروے آف انڈیا ملک بھر میں واقع پندرہ ارضیاتی ثقافتی ورثے کے حامل مقامات پر سووچھتا مہم کا انعقاد کرے گا
جیولوجیکل سروے آف انڈیا 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر ، 2023 تک خصوصی مہم 3.0 کا آغاز کرے گا
Posted On:
27 SEP 2023 4:14PM by PIB Delhi
خصوصی مہم 3.0 کے ایک حصے کے طور پر، حکومت ہند کی جانب سے صفائی ستھرائی کو فروغ دینے، التوا کو کم کرنے، سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے، اندرونی نگرانی کے طریقہ کار کو مستحکم کرنے، سرکاری دفاتر میں ریکارڈ کا بندوبست ، فزیکل ریکارڈ کے ڈیجیٹلائزیشن وغیرہ، جیولوجیکل سروے آف انڈیا ( جی ایس آئی ) کے تحت کانوں کی وزارت نے ملک بھر میں واقع ارضیاتی ثقافتی ورثے کے حامل 15 مقامات پر سووچھتا مہم کا آغاز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اکتوبر ، 2022 کے دوران ، خصوصی مہم 2.0 کے تحت، جی ایس آئی نے ملک بھر میں اپنے دفاتر میں 89 صفائی ستھرائی سے متعلق مہم کا انعقاد کیا اور 2,25,135 صفائی ستھرائی کی مہم منعقد کیں ۔ پرانی فائلوں اور کباڑ کے نمٹارے کے ذریعے 1,58,69,544 روپئے کی آمدنی حاصل کی۔
سووچھ بھارت مشن کے جذبے کو آگے بڑھانے کے لیے، جی ایس آئی نے15 ستمبر ، 2023 کو سووچھتا ہی سیوا مہم کا آغاز کیا اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یومِ پیدائش 2 اکتوبر ، 2023 کو سووچھتا دِوس کے موقع پر اپنے تمام فیلڈ اور بیرونی دفاتر میں مختلف سووچھتا پروگراموں کا انعقاد کیا ۔
جی ایس آئی 2 سے 31 اکتوبر 2023 تک ارضیاتی ثقافتی ورثے کے حامل مقامات پر خصوصی مہم 3.0 شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ عام لوگوں میں صفائی ستھرائی کا جذبہ پیدا کیا جا سکے اور ملک کے ارضیاتی ورثے کے حامل مقامات کو محفوظ رکھنے کی ضرورت کے بارے میں بھی انہیں آگاہ کیا جا سکے۔ اس مہم سے ریاستوں کے لیے سیاحت کی بے پناہ صلاحیت پیدا کرنے اور خطے میں اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
جیو لوجیکل سروے آف انڈیا ( جی ایس آئی ) نے 2 اکتوبر ، 2023 کو مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع میں نِگہوج – نیچورل پوتھولس جیو ہیریٹیج سائٹ سے شروع ہونے والی مہم کی ، اِس مدت کے دوران ، سووچھتا مہم کے لیے کل 15 ارضیاتی ثقافتی ورثے کے حامل مقامات کی ( ضمیمہ – 1 ) میں نشاندہی کی ہے ۔
ارضیاتی ثقافتی ورثے کے حامل مقامات کے بارے میں
بھارت کے مالا مال اور قیمتی ثقافتی ورثے میں نہ صرف دلکش ، خوبصورت اور متنوع تعمیرات شامل ہیں ، جو اس کی تاریخ، ثقافت اور روایات سے جڑی ہوئی ہیں بلکہ دلکش اور قدرتی ارضیاتی یادگاریں اور مناظر بھی شامل ہیں۔ فطرت کی ، ان شاندار تخلیقات کو سطح کے ساتھ ساتھ زمین کے گہرے حصے میں کام کرنے والے مختلف ارضیاتی عمل کی عکاسی کے طور پر تصور کیا جاتا ہے۔ ان منفرد ارضیاتی اور جیو مورفولوجیکل خصوصیات کو ارضیاتی ثقافتی ورثے کے حامل مقامات کے طور پر نامزد کیا گیا ہے اور جیولوجیکل سروے آف انڈیا، جیو سائنسی سروے اور تحقیق کے میدان میں ایک اہم ادارہ ہونے کے ناطے، ان مقامات کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ رکھنے کی اپنی کوششوں پر فخر محسوس کرتا ہے۔
ارضیاتی ثقافتی ورثے کے حامل مقامات کی مقبولیت کو دنیا بھر میں ارضیاتی سیاحت کے ذریعے جیو پارکس اور یادگاروں کے طور پر قرار دیا گیا ہے تاکہ ان کو قدرتی طور پر ڈی گریڈیشن یا انسانی مداخلتوں سے ہونے والے نقصان سے بچایا جا سکے۔ جیولوجیکل سروے آف انڈیا ، ملک میں غیر معمولی ارضیاتی اہمیت یا شاندار جیومورفک اظہار کے مقامات کی نشاندہی کرنے اور ان کے تحفظ کے بارے میں بیداری پھیلانے کا ذمہ دار ہے۔ اب تک، جی ایس آئی نے کل 92 ایسے ارضیاتی ثقافتی ورثے کے حامل مقامات کی نشاندہی کی ہے اور ان میں سے کچھ کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے طور پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔
جیولوجیکل سروے آف انڈیا کے بارے میں
جیولوجیکل سروے آف انڈیا ( جی ایس آئی ) کا قیام 1851 میں بنیادی طور پر ریلوے کے لیے کوئلے کے ذخائر تلاش کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ گزرتے وقت کے ساتھ ، جی ایس آئی نے نہ صرف ملک میں مختلف شعبوں میں درکار جیو سائنس کی معلومات کے ذخیرے میں اضافہ کیا ہے بلکہ اس نے بین الاقوامی شہرت کے حامل جیو سائنسی ادارے کا درجہ بھی حاصل کر لیا ہے۔ اس کے اہم کام قومی جیو سائنسی معلومات اور معدنی وسائل کی تشخیص اور تازہ ترین جانکاری فراہم کرنے سے متعلق ہے ۔ یہ مقاصد زمینی سروے، فضائی اور سمندری سروے، معدنی امکانات اور تحقیقات، کثیر شعبہ جاتی ارضیاتی سائنسی، جیو ٹیکنیکل، جیو-ماحولیاتی اور قدرتی خطرات کے مطالعے کے ساتھ ساتھ گلیشیولوجیکل، سیسمو ٹیکٹونک اور بنیادی جغرافیائی سائنس کی دیگر شاخوں کے ذریعے حاصل کیے جاتے ہیں۔
جی ایس آئی کی طویل مدتی ترجیح مقصد سے پُر ، غیر جانبدارانہ اور تازہ ترین ارضیاتی مہارت اور ہر قسم کی جیو سائنسی معلومات فراہم کرنا ہے، جو ملک کی تجارتی اور سماجی و اقتصادی ضروریات پر پالیسی فیصلے کرنے میں مدد کرتی ہے۔ جی ایس آئی جدید ترین اور سب سے زیادہ لاگت والی تکنیکوں اور طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے ، ارضیاتی، جیو فزیکل اور جیو کیمیکل سروے کے ذریعے اس کام کو سر انجام دیتا ہے۔ جی ایس آئی ، اس وقت ان وسائل کو بڑھانے کے لیے اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی تحقیقات پر زور دیتا ہے اور مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات پر قبل از وقت وارننگ سسٹم قائم کرنے پر زور دیتا ہے۔
سروے اور نقشہ سازی میں جی ایس آئی کی بنیادی اہلیت کو مقامی ڈاٹا بیس ( بشمول ریموٹ سینسنگ کے ذریعے حاصل شدہ) کے حصول، بندوبست ، ہم آہنگی اور استعمال کے ذریعے مسلسل فروغ دیا جاتا ہے۔ یہ اس مقصد کے لیے ایک 'ریپوزیٹری' کے طور پر کام کرتا ہے اور جیو انفارمیٹکس سیکٹر میں دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون اور اشتراک کے ذریعے جیو سائنسی معلومات اور مقامی ڈاٹا کو پھیلانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتا ہے۔
جی ایس آئی ، جس کا صدر دفتر کولکاتہ میں ہے، کے چھ علاقائی دفاتر لکھنؤ، جے پور، ناگپور، حیدرآباد، شیلانگ اور کولکاتہ میں واقع ہیں اور ملک کی تقریباً تمام ریاستوں میں ، ریاستی یونٹ کے دفاتر ہیں۔ جی ایس آئی وزارت کانکنی سے منسلک دفتر ہے۔
ضمیمہ-I
خصوصی مہم 3.0 کے لیے منتخب ارضیاتی ثقافتی ورثے کے حامل /سیاحتی مقامات کی فہرست
نمبر شمار
|
ریاست
|
مقام کا نام
|
پروگرام کے انعقاد کی مجوزہ تاریخ
|
شمالی خطہ
|
01
|
اتر پردیش
|
سلکھم فوسل پارک
|
18 اکتوبر، 2023
|
جنوبی خطہ
|
02
|
کرناٹک
|
مرادی ہلی پلو لاوا
|
5 اکتوبر، 2023
|
03
|
پائروکلاسٹک اور پلو لاوا ، پیڈاپلی-کولار گولڈ فیلڈ
|
19 اکتوبر، 2023
|
04
|
کیرالہ
|
انگادی پورم لیٹرائٹ
|
6 اکتوبر، 2023
|
05
|
آندھرا پردیش
|
وجراکارورکمبرلائٹ فیلڈ
|
30 اکتوبر، 2023
|
06
|
تمل ناڈو
|
چارنوکائٹ، سینٹ تھامس ماؤنٹ
|
4 اکتوبر، 2023
|
07
|
ستنور نیشنل فوسل ووڈ پارک
|
27 اکتوبر، 2023
|
مشرقی خطہ
|
08
|
بہار
|
بارابار غار
|
9 اکتوبر، 2023
|
09
|
جھارکھنڈ
|
دودھی نالہ
|
10 اکتوبر، 2023
|
مغربی خطہ
|
10
|
راجستھان
|
کشن گڑھ نیفلائن سینائٹ
|
13 اکتوبر، 2023
|
11
|
گجرات
|
ایڈی کرنٹ مارکنگس، کڈانا ڈیم
|
16 اکتوبر، 2023
|
وسطی خطہ
|
12
|
مدھیہ پردیش
|
بھیڑ گھاٹ ماربل روکس
|
17 اکتوبر، 2023
|
13
|
مہاراشٹر
|
نگھوج – نیچورل فوٹولیس
|
2 اکتوبر، 2023
|
شمال مشرقی خطہ
|
14
|
میگھالیہ
|
ممولوہ غار
|
26 اکتوبر، 2023
|
15
|
تری پورہ
|
روک کاروڈ اسٹون امیجز ، اوناکوٹی
|
25 اکتوبر، 2023
|
**********
(ش ح – م ع - ع ا )
U.No 10028
(Release ID: 1961368)
Visitor Counter : 94