یو پی ایس سی

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نیول اکیڈمی امتحان (II)، 2023 -  تحریری نتائج کا اعلان

Posted On: 27 SEP 2023 3:33PM by PIB Delhi

تین ستمبر 2023 کو یونین پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نیول اکیڈمی امتحان  (II) 2023  کے تحریری حصے کے نتائج کی بنیاد پر، 2 جولائی 2024 سے شروع ہونے والے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے   152 ویں کورس اور انڈین نیول اکیڈمی کورس (آئی این اے سی) کے  114 ویں کورس  میں وزارت دفاع  کے  سروسز  سلیکشن  بورڈ  (ایس ایس بی)  کے ذریعہ  آرمی، نیوی اور ایئر فورس ونگز میں داخلے کے لیے، لئے جانے والے  انٹرویو  کے لئے  اہل قرار دیئے گئے ہیں ۔ نتیجہ کمیشن کی ویب سائٹ www.upsc.gov.in پر بھی دستیاب ہے۔

ان تمام امیدواروں کی امیدواری، جن کے رول نمبر فہرست میں دکھائے گئے ہیں، عارضی ہے۔ امتحان میں داخلے کی شرائط کے مطابق، "امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تحریری نتیجہ کے اعلان کے دو ہفتوں کے اندر اندر انڈین آرمی میں بھرتی کرنے والی ویب سائٹ joinindianarmy.nic.in  پر خود کو آن لائن رجسٹر کریں۔ اس کے بعد کامیاب امیدواروں کو انتخابی مراکز اور ایس ایس بی انٹرویو کی تاریخیں الاٹ کی جائیں گی، جو رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی پر بتائی جائیں گی۔ کوئی بھی امیدوار جو پہلے ہی سائٹ پر رجسٹر ہو چکا ہے ،اسے ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کسی بھی سوال/لاگ ان کے مسئلے کی صورت میں، ای میل کو dir-recruiting6-mod[at]nic[dot]in پر بھیج دیا جائے۔

"امیدواروں سے یہ بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایس ایس بی  انٹرویو کے دوران متعلقہ سروس سلیکشن بورڈز (ایس ایس بیز) میں عمر اور تعلیمی قابلیت کے اصل سرٹیفکیٹ جمع کرائیں۔" امیدواروں کو یونین پبلک سروس کمیشن کو اصل سرٹیفکیٹ نہیں بھیجنا چاہیے۔ مزید کسی بھی معلومات کے لیے امیدوار کمیشن کے گیٹ 'سی' کے قریب فیسیلی ٹیشن کاؤنٹر سے ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر   011-23385271/011-23381125/011-23098543 پر صبح  10:00 بجے سے 17:00 بجے کے درمیان کسی بھی کام کے دن رابطہ کر سکتے ہیں۔ ایس ایس بی / انٹرویو سے متعلق معاملات کے علاوہ امیدوار ٹیلی فون نمبر  011-26175473  یا joinindianarmy.nic.in  پر پہلی پسند کے طور پر آرمی کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں، 011-23010097 / ای میل: آفیسر-نیوی [at]nic[dot]in یا پہلی پسند کے طور پر نیوی/ نیول اکیڈمی کے لیے joinindiannavy.gov.in اور پہلی پسند کے طور پر  011-23010231 Extn.7645/7646/7610 یا www.careerindianairforce.cdac.in  ایئر فورس کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں۔

امیدواروں کی مارک شیٹ، حتمی نتیجہ کی اشاعت کی تاریخ سے پندرہ (15) دنوں کے اندر کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈال دی جائیں گی۔ (ایس ایس بی انٹرویوز کو ختم کرنے کے بعد) اور تیس (30) دنوں کی مدت تک ویب سائٹ پر دستیاب رہیں گی۔

 

Click here for the List

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- م م - ق ر)

(27-09-2023)

U-10022



(Release ID: 1961276) Visitor Counter : 62