نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
معاشرہ ترقی نہیں کر سکتااگر آپ 50 فیصد انسانیت کو انصاف نہیں دیتے- نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے ناری شکتی وندن ادھینیم کی منظوری کی ستائش کی
جی-20 میں افریقی یونین کی شمولیت ہماری تہذیبی اخلاقیات کی عکاس ہے، نائب صدر جمہوریہ نے وضاحت کی
ہندوستان –مشرقی وسطیٰ-یوروپ اقتصادی کوریڈور(آئی ایم ای سی) دنیا کے لیے ایک گیم چینجر ہے: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ اور ترقی کے قاتل کے طور پر بدعنوانی کے خلاف خبردار کرتے ہیں
ہر شہری کو پارلیمنٹ میں عرضی دینے کی اجازت ہے-نائب صدر جمہوریہ کا اصرار
اپنے نمائندے کو کٹہرے میں کھڑا کریں، نائب صدر جمہوریہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں احتساب کی اہمیت کی وضاحت کی گئی ہے
نائب صدر جمہوریہ نے تحقیق اور ترقی کے جوش و خروش کی تصدیق کی، طالب علموں کو اختراع میں سبقت حاصل کرنے کی ترغیب دی
آئندہ سرمائی اجلاس میں راجیہ سبھا کے چیئرمین کی مدد کے لیے بی آئی ٹی ایس پیلانی سے پانچ تربیت کار موجود ہوں گے
نائب صدر جمہوریہ نے بی آئی ٹی ایس، پیلانی کے طلباء، عملے اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کیا
Posted On:
27 SEP 2023 12:59PM by PIB Delhi
ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ، جناب جگدیپ دھن کھڑ نے آج زور دے کر یہ بات کہی کہ جب تک 50 فیصد انسانیت کے لیے انصاف کو یقینی نہیں بنایا جاتا، معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ ناری شکتی وندن ادھینیم کی منظوری کو ایک’عہد ساز پیش رفت‘ کے طور پر سراہتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے زور دیا کہ یہ بل خواتین کے حقوق کی پہچان اور ان کے حق کی تصدیق ہے۔
آج راجستھان میں برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس (بی آئی ٹی ایس)پیلانی کے طلباء اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے تعلیم کو لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے سب سے زیادہ موثر اور کارآمد طریقہ کار قرار دیا، جس سے ہندوستان کی ترقی میں تیزی آئی ہے۔
جمہوریت میں تبدیلی کے ایجنٹوں اور اسٹیک ہولڈرز کے طور پر طلباء کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے جناب دھن کھڑ نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنے نمائندوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر شہری کو پارلیمنٹ میں پٹیشن جمع کرانے کا حق ہے، جس سے جمہوری عمل میں احتساب اور شہریوں کی شراکت کی اہمیت کو تقویت ملتی ہے۔
جی-20 کی صدارت میں ہندوستان کی کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئےجناب دھن کھڑ نے اس بات پر زور دیا کہ جی-20 کے رکن کے طور پر افریقی یونین کی شمولیت ہندوستان کے تہذیبی اخلاق کے ساتھ گہرائی سے گونجتی ہے۔ ایک عالمی ’گیم چینجر‘کے طور پر ہندوستان-مشرق وسطیٰ-یوروپ اقتصادی راہداری(آئی ایم ای سی) پر دستخط کو تسلیم کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے زور دے کر یہ بات کہی کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ہندوستان نے جو کردار ادا کیا ہے اس نے عالمی سطح پر گلوبل ساؤتھ کو مضبوط آواز دی ہے۔
ایک دہائی کے عرصے میں’فریجائل فائیو‘کے رکن سے ہندوستان کی تبدیلی پر غور کرتے ہوئے، جسے انہوں نے عالمی معیشتوں کے درمیان ’بگ فائیو‘ قرار دیا۔ جناب دھن کھڑ نے مالی شمولیت اور اس کی کامیابیوں کے لیے ہندوستان کی طرف سے عالمی سطح پر ڈیجیٹل لین دین کی بڑے پیمانے پر پذیرائی کی طرف توجہ مبذول کروائی۔
بدعنوانی کو ’جمہوریت اور ترقی کا قاتل‘قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں طاقت کے دلالوں کے اثر و رسوخ کے پاور کوریڈور کو بے اثر کرنے کے لیے اہم پیش رفت کی گئی ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فرد قانون سے بالاتر نہیں ہے۔جناب دھن کھڑ نے شہریوں سے ’ہندوستان مخالف بیانیے کی جو ہمارے اداروں کو داغدار،رسوا اور کم کرنے‘کا فعال طور پر مقابلہ کرنے کی اپیل کی۔
بات چیت کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے تحقیق اور ترقی کی بنیادی اہمیت پر زور دیا اور ان خیالات کی اہمیت پر زور دیا جو اختراع کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ بی آئی ٹی ایس، پیلانی کے پانچ انٹرن پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں چیئرمین راجیہ سبھا کی مدد کریں گے۔
جناب ارجن رام میگھوال، مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف، پارلیمانی امور اور ثقافت، پروفیسر وی رام گوپال راؤ، وائس چانسلر، بی آئی ٹی ایس پیلانی، پروفیسر سدھیر کمار بارائی، ڈائریکٹر،بی آئی ٹی ایس پیلانی کے فیکلٹی ممبران، طلباء اور دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 10011)
(Release ID: 1961221)
Visitor Counter : 101