وزارت دفاع
دفاعی سیکریٹری نے ایم ڈی ایل ، ممبئی کا دورہ کیا؛انہوں نے تمام دفاعی شعبے کے تمام سرکاری اداروں سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے لئے کوششیں کریں
’’جنگی جہاز تیا رکرنے میں استعمال ہونے والے ملکی مواد میں اضافہ آخر کار ہندوستان کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا‘‘
Posted On:
26 SEP 2023 1:49PM by PIB Delhi
اس وقت چلائی جانے والی’سوچھتا ہی سیوا‘تقریبات کے ایک حصے کے طورپر دفاع کے سیکریٹری جناب گریدھر ارامنے نے 25ستمبر 2023 کو مزگاؤں ڈاک شپ بلڈرز لمٹیڈ(ایم ڈی ایل)، ممبئی کا دورہ کیا۔انہوں نے ایم ڈی ایل کی ایک سیکورٹی کمپلیکس کا افتتاح کیا اور ایگزیکیٹو کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے معاملات پر توجہ دی۔ اپنے خطاب میں دفاع کے سیکریٹری نے ملک کی تعمیر میں صفائی ستھرائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سوچھتا کا مطلب محض آس پاس کی صفائی کرنا ہی نہیں ہے، بلکہ یہ ہر طرح کی بدعنوانی سے پاک ہونے پر توجہ مرکوز کرنا ہے، چاہے وہ اخلاقی ہو، مالیاتی ہو یا دانشورانہ ہو۔
جناب گریدھر ارامنے نے ہندوستان کو خود کفیل بنانے کی ضرورت پر زو ردیا اور کہا کہ اس سلسلے میں دفاعی شعبے کے تمام سرکاری اداروں (ڈی پی ایس یوز)کو ہر طرح کی کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جنگی جہاز تیا رکرنے میں استعمال ہونے والے ملکی مواد میں اضافہ آخر کار ملک کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔
دفاع کے سیکریٹری نے ایک ایچ آر کے رول اور ہم عصر ایچ آر پالیسیوں کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو محض مطمئن ہی نہیں کیا جانا چاہئے، بلکہ انہیں تحریک دیا جانا چاہئے۔ملازمین کو یہ یقین ہونا چاہئے کہ وہ اور بھی زیادہ تعاون کرسکتے ہیں۔
جناب گریدھر ارامنے نے ایم ڈی ایل کے قیام کے 250 سال مکمل ہونے کے موقع پر انڈین پوسٹل سروسز کے ذریعے جاری کردہ کسٹمائزڈکارپوریٹ ایم ڈی ایل ڈاک ٹکٹ کی نقاب کشائی بھی کی۔ایم ڈی ایل کا قیام 1774 میں عمل آیاتھا۔انہوں نے آئندہ ویجی لینس بیدارے ہفتے کے لئے پبلک انٹریسٹ ڈسکلوزر اینڈ پروٹیکشن آف انفارمرز(پی آئی ڈی پی آئی) کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں ایم ڈی ایل کے ویجی لینس محکمے کے ذریعے تیار کردہ ایک کتابچہ بھی جاری کیا۔
دفاع کےسیکرٹری نے ایم ڈی ایل کی ہیریٹیج گیلری ’دھروہر‘ کا بھی دورہ کیا، جس میں شپ یارڈ کے مالا مال ورثے کی نمائش کی گئی تھی۔ اس کے بعد انہیں یارڈ کی سہولیات دکھائی گئیں، جن میں سب میرین ورکشاپس، سب میرین سیکشن کی نئی اسمبلی ورکشاپ اور زیر تعمیر جنگی جہاز اور آبدوز شامل ہیں۔
************
ش ح۔ اگ۔ن ع
(U: 9961)
(Release ID: 1960851)
Visitor Counter : 96