وزارت خزانہ

پبلک انٹرپرائزز کا محکمہ (ڈی پی ای) نئی دہلی میں 25 سے 26 ستمبر 2023 کو ’سی پی ایس ای گول میز اور نمائش 2023‘ کا انعقاد کرے گا

Posted On: 24 SEP 2023 6:05PM by PIB Delhi

پبلک انٹرپرائزز کا محکمہ (ڈی پی ای) سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ای) کے تعاون سے اور اسکوپ (SCOPE) کے اشتراک سے، نئی دہلی میں 25 سے 26 ستمبر 2023 کو ’سی پی ایس ای گول میز اور نمائش 2023‘ کا انعقاد کر رہا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھگوت کسان راؤ کراد گول میز اور نمائش کے افتتاح میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدارت کریں گے۔

گول میز کے دوران تجارتی تنازعات کے حل کے لیے انتظامی طریقہ کار (اے ایم آر سی ڈی)، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر)، مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) جیسے مسائل پر سلسلے وار بات چیت کا انعقاد کیا جائے گا۔ سی پی ایس ای کے سینیئر افسران، عمل درآمد کرنے والی ایجنسیاں، اسٹیک ہولڈ وزارتیں اور خواہش مند اضلاع کے نمائندے تقریبات میں شرکت کریں گے۔

گول میز کا انعقاد سماجی وابستگی کو بہتر بنانے، تنازعات کے حل اور سی پی ایس ای کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

گول میز کے دوران، پرگتی میدان، نئی دہلی میں ’سی ایس آر کی کہانی: سی پی ایس ای اور نفاذ کرنے والی ایجنسیاں‘ کے عنوان سے ایک نمائش بھی منعقد کی جائے گی۔ یہ نمائش سی پی ایس ای کی سی ایس آر سرگرمیوں کے ذریعے صحت عامہ، غذائیت، تعلیم، کھیلوں اور دیگر کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے تعاون کو ظاہر کرے گی۔ یہ نمائش 25 سے 26 ستمبر تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 9884



(Release ID: 1960195) Visitor Counter : 65