صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

آروگیہ منتھن 2023 کے ساتھ آیوشمان بھارت پی ایم ۔ جے اے وائی کے 5 برسوں اور آیوشمان بھارت ڈجیٹل مشن کے 2 برسوں کا جشن منایا جائے گا


قومی صحتی اتھارٹی نئی دہلی میں دو روزہ آروگیہ منتھن تقریب کا اہتمام کرے گی

Posted On: 24 SEP 2023 5:02PM by PIB Delhi

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے ماتحت قومی صحتی اتھارٹی (این ایچ اے) آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم – جے اے وائی) کے پانچ برسوں اور آیوشمان بھارت ڈجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے دو برسوں کا جشن منانے  کے لیے ’آروگیہ منتھن‘ کا اہتمام کر رہی ہے۔ نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقد ہونے والی اس دو روزہ تقریب (25 اور 26 ستمبر 2023) کے دوران  اِن دو اسکیموں سے متعلق چنوتیوں، رجحانات اور بہتر طریقہ ہائے کار کے موضوع پر معلوماتی تبادلہ خیال اور غورو خوض کیا جائے گا۔

صحت و کنبہ بہبود اور کیمیاوی اشیاء اور کھادوں کے مرکزی وزیر ، حکومت ہند، ڈاکٹر من سکھ مانڈوِیا آروگیہ منتھن 2023 میں شرکت کریں گے  اور اختتامی سیشن کے دوران کلیدی خطاب کریں گے۔اے بی پی ایم – جے اے وائی کے نفاذ کی پانچویں اور اے بی ڈی ایم کے نفاذ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اس تقریب میں وزیر مملکت (صحت اور کنبہ بہبود) پروفیسر ایس پی سنگھ باگھیل، رکن (صحت)، نیتی آیوگ ڈاکٹر وی کے پال، سکریٹری (صحت و کنبہ بہبود) اور قومی صحتی اتھارٹی (این ایچ اے) کے چیف اگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) جناب سُدھانش پنت بھی شرکت کریں گے۔

وزیر مملکت (صحت و کنبہ بہبود) پروفیسر ایس پی سنگھ باگھیل 25 ستمبر 2023 کو منعقد ہونے والے افتتاحی سیشن کی صدارت کریں گے۔ وزیر مملکت (صحت و کنبہ بہبود) ڈاکٹر بھارتی پوار افتتاحی سیشن کے دوران ورچووَل طریقے سے خطاب کریں گی۔ اس تقریب کے دوران دیگر معززین کے ساتھ ساتھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز)  کے پالیسی سازوں، حفظانِ صحت کے شعبے کے ملک بھر کے ماہرین، تعلیمی شعبے، تھنک ٹینکس ، صنعت اور میڈیا کے نمائندگان کی شرکت بھی ملاحظہ کی جائے گی۔

آیوشمان بھارت پی ایم۔ جے اے وائی، جس کا آغاز 23 ستمبر 2018 کو ہوا تھا،  نے صحت، پروڈکٹیویٹی اور خوشحالی کے معاملے میں ایک داستان رقم کی ہے۔ 69000 کروڑ روپئے اور 5.5 کروڑ افراد کی ہسپتال میں مفت بھرتی کے ساتھ، اس اسکیم نے نہ صرف کروڑوں نادار اور پسماندہ کنبوں کے لیے اچھی صحت کو یقینی بنایا بلکہ انہیں کمر توڑ حفظانِ صحت اخراجات سے بھی محفوظ رکھا۔

اے بی ڈی ایم، جس کا آغاز 27 ستمبر 2021 کو ہوا تھا، حکومت کی ایک ازحد اولوالعزم اسکیم ہے جس کا مقصد حفظانِ صحت ایکو نظام کے مختلف متعلقہ فریقوں کو مربوط کرنے والا ڈجیٹل ہائی وے تیار کرنا ہے۔ گذشتہ 2 برسوں کے دوران 45 کروڑ سے زائد آیوشمان بھارت صحتی کھاتے (اے بی ایچ اے) کھولے گئے۔ علاوہ ازیں، 30 کروڑ سے زائد صحتی ریکارڈس کو ان اے بی ایچ اے کھاتوں سے مربوط کیا گیا۔ اس اسکیم کا مقصد حفظانِ صحت خدمات کی بہم رسانی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ڈجیٹل تکنالوجیوں کو بروئے کار لانا ہے۔

ان دونوں اولوالعزم حفظانِ صحت اسکیموں کا مقصد بھارت میں آفاقی صحتی احاطے (یو ایچ سی) کے خواب کی تکمیل کے لیے قابل رسائی، دستیاب، قابل استطاعت اور توسیع پذیر حفظانِ صحت فراہم کرنا ہے۔

آروگیہ منتھن کے دوران اے بی پی ایم۔جے اے وائی اور اے بی ڈی ایم کے مختلف پہلوؤں پر مختلف معلوماتی تبادلہ خیال اور باہم اثر پذیر سیشنوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ایک افتتاحی سیشن ہوگا جس کے بعد ’آفاقی حفظانِ صحت احاطہ، ملاپ اور ڈجیٹل صحت‘ کے موضوع پر ایک مکمل سیشن کا اہتمام کیا جائے گا، علاوہ ازیں ان دو اسکیموں کے نفاذ سے متعلق دیگر سیشنوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ ان سیشنوں  کو این ایچ اے کے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں : https://www.youtube.com/@AyushmnaNHA/streams پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

تقریب کے دوران این ایچ اے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  اور صحتی سہولتوں کی عزت افزائی کرے گی۔

آروگیہ منتھن 2023 کے بارے میں مزید تفصیلات https://abdm.gov.in/arogyamanthan2023 پر فراہم کی جائیں گی۔

**********

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9882



(Release ID: 1960183) Visitor Counter : 93