وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے، ڈیوٹی پر ہلاک ہوجانے والے بی آر او اہلکاروں کی لاشوں کو ان کے آبائی مقام تک محفوظ رکھنے اور پہنچانےجیسی سہولت، مزدوری پر کام کرنے والے افراد کو فراہم کرانے کی تجویز کو منظوری دی


بی آر اور پروجیکٹس میں ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہوجانے واے غیر مستقل مزدوروں کی آخری رسومات کے اخراجات 1000 روپے سے بڑھاکر 10000 روپے کئے گئے۔

لاشوں کو لانے لے جانے اور آخری رسوم کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی

Posted On: 24 SEP 2023 10:05AM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے، سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او) کی جنرل ریزرو انجینئر فورس (جی آر ای ایف) اہلکاروں کے لئے دستیاب  لاشوں کو  محفوظ رکھنے اور لانے لے جانے کی  موجودہ سہولت ،  مزدوری پر کام کرنے  والے غیر مستقل افراد(سی پی ایل) کو فراہم کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ انھوں نے سی پی ایل کے لئے آخری رسوم کے اخراجات 1000 روپے سے بڑھاکر 10000 روپے کرنے کو بھی منظوری دی ہے۔ بی آر اور پروجیکٹوں میں سرکاری ڈیوٹی کے دوران کسی بھی سی پی ایل کی موت ہوجانے کی صورت میں ، اس کی آخری رسوم کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، جب آخری رسوم کام کی جگہ پر ہی ادا کی جائیں۔

سی پی ایل کو بی آر او کے ذریعے  اگلی/سرحدی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے  مزدوری پر لگایاجاتا ہے۔ وہ  ناموافق آب و ہوا اور  کام کاج کے مشکل  ترین حالات میں بی آر او اہلکاروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر  کام کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں بعض اوقات جانی نقصان ہوجاتا ہے۔

اب تک، سرکاری خرچ پر  لاشوں کو محفوظ کرنے اور ان کے آبائی مقام تک پہنچانے کی سہولت صرف  جی آر ای ایف کے اہلکاروں کے لئے دستیاب ہے۔  مساوی حالات میں کام کرنے والے سی پی ایل اس سہولت سے محروم  ہیں۔ ان کی موت کی صورت میں ٹرانسپورٹ کا بوجھ سوگوار کنبوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔ مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے،  متوفی کے اہل خانہ زیادہ تر حالات میں ہوائی  کرایہ یا سڑک  کے ذریعے   لاش کولانے لے جانے کے اخراجات براداشت کرنے   کےاہل نہیں ہوتے۔ سوگوار کنبے کو اکثر  آخری رسوم کی ادائیگی اور دیگر متعلقہ اخراجات برداشت کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔  ایسی صورت میں، مرنے والے سی پی ایل کے  لواحقین/ قانونی ورثاءکو اپنے اقربا کی آخری رسومات ادا کرکے انھیں خراج ییش کرنے کا موقع نہیں ملتا، جنھوں نے ملک کی خاطر  اپنی جانیں نچھاور کردیں۔

وزیر دفاع نے  بی آر او کے کام کے مقامات کا دورہ کرتے وقت سی پی ایل  کے کام کرنے کے مشکل ترین حالات کا مشاہدہ کیا تھا۔ وہ ان کی فلاح و  بہبود کے بارے میں سنجیدہ  تھے اور انھوں نے بی آر او کو،  ان کے لئے مناسب فلاحی  اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی ۔  یہ نئے فلاحی اقدامات ،سوگواروں کو اپنے اقربا کی آخری رسومات مہذب طریقے سے ادا کرنے کا اختیار حاصل کرنے میں کافی مدد کریں گے۔

*****

ش ح۔ ن ر (24.09.2023)

U NO:9871

 


(Release ID: 1960081) Visitor Counter : 110