پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
انقلابی نقل و حرکت
مرکزی وزیر جناب ہردیپ ایس پوری 25 ستمبر 2023 کو پہلی گرین ہائیڈروجن فیول سیل بس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے
Posted On:
23 SEP 2023 11:58AM by PIB Delhi
ماحول دوست نقل و حرکت کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ و شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری 25 ستمبر 2023 کو دہلی کے کرتویہ پتھپر پہلی گرین ہائیڈروجن فیول سیل بس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔
قابل تجدید توانائی کا استعمال کرتے ہوئے، تیار کردہ گرین ہائیڈروجن کم کاربن اور خود انحصار اقتصادی راہوں میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گرین ہائیڈروجن تمام علاقوں، موسموں اور شعبوں میں گھریلوایندھن یا صنعتی فیڈ اسٹاک کے طور پروافر قابل تجدید توانائی کے وسائل کے استعمال کو قابل بناتا ہے۔ یہ پیٹرولیم ریفائننگ، کھاد کی پیداوار، اسٹیل مینوفیکچرنگ وغیرہ میں فوسل ایندھن سے حاصل کردہ فیڈ اسٹاک کو براہ راست بدل سکتا ہے۔
اختراعی نقل و حرکت: ایندھن کے خلیوں کی طاقت
فیول سیل ٹیکنالوجی ای-موبلٹی پیراڈائم میں ایک اہم نمونے کے طور پر ابھر رہی ہے۔ ہائیڈروجن کو ایندھن کے خلیوں کے لیے بطور ایندھن استعمال کیا جا سکتا ہے۔ الیکٹرو کیمیکل ری ایکشن ایندھن (ہائیڈروجن) کو اینوڈ پر اور آکسیجن کو کیتھوڈ پر ہوا سے پانی میں تبدیل کرتا ہے اور برقی توانائی کو الیکٹران کی شکل میں جاری کرتا ہے۔ دیگر نقل و حرکت کے اختیارات کے مقابلے میں ایندھن کے خلیات انتہائی موثر ہیں۔ بیٹری والی گاڑیوں کے مقابلے ایندھن سے چلنے والی بیٹری والی گاڑیوں میں لمبی رینج اور کم ایندھن بھرنے کے وقت کےپوشیدہ فوائد ہوتے ہیں۔ ہائیڈروجن گیس کو سیلنڈروں میں بھر کر ، عام طور پر 350 بار کے دباؤ پر محفوظ کیا جاتا ہے ۔
اہم تبدیلی: ہندوستان کی پہلی گرین ہائیڈروجن سے چلنے والی فیول سیل بسیں
انڈین آئل نے دہلی، ہریانہ اور یو پی میں شناخت شدہ راستوں پر گرین ہائیڈروجن سے چلنے والی 15 فیول سیل بسوں کے تجرباتی عمل کے لیے سائنسی طور پر ڈیزائن کیا گیا پروگرام شروع کر نے کی پہل کی ہے۔ اس پروگرام کے تحت پہلی بار 25 ستمبر 2023 (پیر) کو انڈیا گیٹ، دہلی سے 2 فیول سیل بسیں شروع کی جارہی ہیں۔ فیول سیل بسوں کو چلانے کے لیے 350 بار پر گرین ہائیڈروجن فراہم کرنے کے لیے یہ پروجیکٹ ہندوستان میں پہلا قدم ہے۔ انڈین آئل نے آر اینڈ ڈی فرید آباد کیمپس میں ایک جدید ترین تقسیم کی سہولت بھی قائم کی ہے جو شمسی پی وی پینلز کا استعمال کرتے ہوئے الیکٹرولیسس سے پیدا ہونے والی ماحول دوست ہائیڈروجن کو ایندھن فراہم کر سکتی ہے۔
آگے کا راستہ: طویل مدتی اثرات اور مستقبل کے امکانات
ان 2 بسوں کے آغاز پر، اس نئی ٹیکنالوجی کی کارکردگی اور پائیداری کے طویل مدتی جائزے کے لیے تمام بسوں میں 3 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ کی مجموعی مائلیج کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس طرح ان سخت آزمائشوں کے ذریعے تیار ہونے والا ڈیٹا ایک قومی ذخیرہ کے طور پر کام کرے گا جو ماحول دوست ہائیڈروجن سے چلنے والے ملک میں صفر اخراج کی نقل و حرکت کے مستقبل کو تشکیل دے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع (
9854
(Release ID: 1959926)
Visitor Counter : 108