دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ كا 26 ستمبر 2023 کو "دیہی ترقی کے پروگراموں کے سماجی آڈٹ" پر دوسرے قومی سیمینار سے خطاب
سیمینار کا موضوع "شفافیت اور جوابدہی لانے کے لیے سوشل آڈٹ کا از سر نو تصور" ہے
مہاتما گاندھی نریگا گرام سبھا کو تمام کاموں اور اخراجات کا باقاعدہ سماجی آڈٹ کا حق دیتی ہے
Posted On:
23 SEP 2023 10:03AM by PIB Delhi
دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ یہاں ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں 26 ستمبر 2023 کو "دیہی ترقی کے پروگراموں کے سماجی آڈٹ" پر دوسرے قومی سیمینار سے خطاب کریں گے۔اس قومی سیمینار کا موضوع "شفافیت اور احتساب لانے کے لیے سوشل آڈٹ کا از سر نو تصور" ہے۔
دیہی ترقی اور فولاد کے مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کُلستے، دیہی ترقیات اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل، دیہی ترقی کے محکمہ کے سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ، جوائنٹ سکریٹری (مہاتما گاندھی نریگا) جناب امت کٹاریا اور وزارت کے افسران، تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
سیمینار میں شریک ماہرین اور عہدیداروں کو ریاستوں سے مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ سوشل آڈٹ کے حوالے سے اپنے تجربات بتائیں۔ اس سیمینار میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے سوشل آڈٹ یونٹ کے ڈائریکٹر ایس آر پی (ریاستی وسائل کے افراد)، ڈی آر پی (ڈسٹرکٹ ریسورس پرسن) اور ریاست کی سوشل آڈٹ ٹیم کے بی آر پی (بلاک ریسورس پرسن) کے ساتھ شرکت کریں گے۔
ان لوگوں کی بصیرت سے بات چیت کو بہت زیادہ تقویت ملے گی اور عملاً اپنائے جانے والے بہترین طرز عمل ایک نمونہ کے طور پر دوسروں کے کام آ سکتے ہیں۔مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (مہاتما گاندھی نریگا) میں گرام سبھا کو تمام کاموں اور اخراجات کا باقاعدہ سماجی آڈٹ کرنے کا حق دیا گیا ہے۔اس میں آزاد سوشل آڈٹ یونٹس کے ذریعے سوشل آڈٹ کی سہولت، آن لائن اور آف لائن تمام ریکارڈز تک مکمل رسائی، اور وال رائٹنگ کے ذریعے فعال انکشاف شامل ہے۔ مہاتما گاندھی نریگا پہلا ایکٹ تھا جس نے گرام پنچایت میں اٹھائے گئے تمام پروجیکٹوں کے گرام سبھا کے ذریعہ سوشل آڈٹ کو لازمی قرار دیا تھا۔ اس کے بعد سے اسے کئی دیگر اسکیموں میں لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مرکزی حکومت نے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اینڈ اے جی) کے ساتھ مشاورت كے بعد مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی آڈٹ آف اسکیم كے رولز مجریہ 2011 کو نوٹیفائی کیا۔ جس كے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سماجی آڈٹ کرنے کا طریقہ کار اور اصول وضع کیے گئے۔ اب تک 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سوشل آڈٹ یونٹس قائم کیے گئے ہیں۔ ریاستی ضلعی اور بلاک کی سطح پر مطلوبہ بنیادی عملے کی بھرتی اور تربیت کے لیے ریاستی زرعی یونیورسٹیوں کو مسلسل رجوع کیا جا رہا ہے۔
13-14 نومبر 2019 میں منعقدہ کامیاب پہلے قومی سیمینار کے بعد دیہی ترقی کے محكمے كے زیر انتظام دیگر بڑی اسکیموں تک سوشل آڈٹ کا دائرہ وسیع كیا گیا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سماجی آڈٹ کے نفاذ کی صورت حال کا جائزہ لینے اور شفافیت اور جوابدہی لانے کے مقصد سے سوشل آڈٹ کا از سر نو تصور کرنے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے 26 ستمبر کو یہ دوسرا قومی سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے۔
******
U.No:9851
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1959822)
Visitor Counter : 140