نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
جناب انوراگ ٹھاکرنے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
ہمارا اجتماعی مقصد ملک میں نوجوانوں کی سرگرمیوں اور کھیل کود کے مستقبل کی تشکیل کرنا ہے
Posted On:
22 SEP 2023 8:39PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے 22 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر کی صدارت میں ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا۔
میٹنگ میں ہندوستان بھر سے ریاستی حکومت کے سکریٹری سطح کے افسران شامل ہوئے۔ جناب انوراگ ٹھاکر نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمارا اجتماعی مقصد ملک میں نوجوانوں کی سرگرمیوں اورکھیلوں کے مستقبل کو سنوارنا ہے۔ نوجوانوں کے امور کے محکمے کا کلیدی کردار ہے کہ نوجوانوں کو سرگرم رکھا جائے اور مخٹلف سطح پر ان کی شمولیت کے لئے نقش راہ وضع کیا جائے۔
ایک اہم ایجنڈا نیشنل یوتھ فیسٹول (این وائی ایف) کی تشکیل نوتھا۔ خاص توجہ اس جانب مرکوز کی گئی کہ یووا پورٹل پر نوجوانوں کی شمولیت میں بہتری لائی جائے اور اطلاعات کی تشکیل کا طریقہ کار بھی بہتر بنایا جائے۔
میٹنگ میں نوجوانوں کو شامل کرنے کےلئے یووا پورٹل کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس پلیٹ فارم پر پہلے ہی گیارہ اعشاریہ سات صفر لاکھ نوجوانوں کو رجسٹرڈ کیا جاچکا ہے۔921 کاروبار شامل ہیں اور 7269 یوتھ کلب قائم کئے گئے ہیں۔ بہت سی ریاستی سرکاروں نے کہا کہ وہ تجرباتی لرننگ پروگرام میں نوجوانوں کو شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ کیونکہ اس سے نوجوانوں کو روزگار کا اہل بنایا جاسکے گا۔
میٹنگ میں نوجوانوں کی سرگرمیوں میں مہماتی کھیلوں، دماغی اور جسمانی نمو وغیرہ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ۔ ایک اہم موضوع جس پر تبادلہ خیال کیا گیا وہ یہ تھا کہ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت ریاستوں میں کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیا جائے۔
کھیلو انڈیا اسکیم کے مختلف پہلوؤں پر پریزنٹیشن پیش کی گئیں۔ ان میں ضلع کی سطح پر کھیلو انڈیا مراکز کا قیام اور ایک ہزار کھیلو انڈیا مراکز کی نشاندہی ، کھیلو انڈیا اسٹیٹ سنٹر آف ایکسی لینس شامل ہیں۔
فٹ انڈیا مشن کے تحت کئے گئے مختلف اقدامات بھی ایجنڈے میں شامل تھے۔ ان میں فٹ انڈیا کوئز، اسپورٹس اور فٹنس پر سب سے بڑی قومی سطح کی کوئز کا انعقاد جس میں 61 ہزار طلباشامل ہوں، فٹ انڈیا اسکول ویک اور فٹ انڈیا موبائل ایپ کے موضوعات شامل ہیں۔
پریزنٹیشن میں کھیلوانڈیا اسمتا خواتین کی اسپورٹس لیگ جو زونل اور قومی سطح پر 27 ریاستوں کے 120 شہروں میں منعقد کی گئیں۔ شامل تھیں۔
ریاستوں سے کہا گیا کہ وہ کھیلو انڈیا اسکیم پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔
شروع میں سکریٹری (یوتھ افئرز) نے حاضرین کا خیر مقدم کیا اور میری مائی میرا دیش پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے یووا پورٹل کے استعمال کو اجاگر کیا۔
*****
U.No:9846
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1959801)
Visitor Counter : 121