امور داخلہ کی وزارت
وزارت داخلہ نے نومبر 2022 سے اگست 2023 تک ماہانہ بنیاد پر زیر التوا معاملوں کو نمٹانے کےلئے ایک خصوصی مہم چلائی
وزارت کی جانب سے مختلف مقامات پر 3438 سوچھتا مہم چلائی گئیں،جن میں پبلک انٹرفیس والے فیلڈ/ آؤٹ اسٹیشن دفاتر پر خصوصی توجہ دی گئی
632 ایم پی حوالہ جات، 37 پارلیمانی یقین دہانیاں، 6 کابینہ کی تجاویز، 213 ریاستی حکومت کے حوالہ جات اور 47 پی ایم او حوالہ جات کو نمٹا یا گیا
نومبر 2022 سے اگست 2023 کے دوران موصول ہونے والی 38,550 عوامی شکایات اور 4,159 عوامی شکایات کی اپیلوں کو نمٹا یا گیا، سی اے پی ایف کے دفاتر میں 25,504 مربع فٹ جگہ خالی کر ائی گئی
وزارت داخلہ خصوصی مہم 3.0 کے تیاری کے مرحلے (15-30 ستمبر، 2023) اور نفاذ کے مرحلے (02-31 اکتوبر، 2023) کے دوران ایک فعال شریک کے طور پر کام کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے
Posted On:
21 SEP 2023 4:11PM by PIB Delhi
وزارت داخلہ نے نومبر 2022 سے اگست 2023 تک ماہانہ بنیادوں پر زیر التواء معاملات کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم چلائی۔ وزارت کی طرف سے مختلف مقامات پر کل 3,438 سوچھتا مہم چلائی گئی ہیں جن میں پبلک انٹرفیس والے فیلڈ/ آؤٹ اسٹیشن دفاتر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
مذکورہ مدت کے دوران، 632 ایم پی حوالہ جات، 37 پارلیمانی یقین دہانیوں، 6 کابینہ کی تجاویز، 213 ریاستی حکومت کے حوالہ جات اور 47 پی ایم او حوالہ جات کو نمٹا یا گیا۔ نیز، نومبر 2022 سے اگست 2023 کے دوران موصول ہونے والی کل 38,550 عوامی شکایات اور 4,159 عوامی شکایات کی اپیلوں کو وزارت نے نمٹا دیا ہے۔ سی اے پی ایف کے دفاتر میں کل 25,504 مربع فٹ جگہ خالی کر ائی گئی ہے۔
اس کےعلاوہ ، وزارت کے اندر تمام ڈویژنوں کے ساتھ مؤثر طریقے سے رابطہ قائم کرنے کے لیے، ایک بین وزارتی پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ یہ وزارت کا بہترین عمل رہا ہے جس میں تمام ڈویژنز خصوصی مہم سے متعلق ڈیٹا اپ لوڈ کرتے ہیں۔ اس سے کسی بھی تاخیر کو کم کرتے ہوئے وقت پر درست ڈیٹا حاصل کرنے میں سہولت ہوئی ہے۔
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی ) کے ذریعے چلائی جانے والی خصوصی مہم 3.0 کی خصوصی مہم کے پچھلے معاملوں کی کامیابی سے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، وزارت داخلہ تیاری کے مرحلے (15-30 ستمبر، 2023) اور نفاذ کے مرحلے (02-31 اکتوبر، 2023) کے دوران ایک فعال شریک کے طور پر کام کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ وزارت داخلہ میں منعقد کی گئی خصوصی مہم پائیدار اور ماحول دوست کام کی جگہوں پر مرکوز ہے۔
02 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک چلائی جانے والی خصوصی مہم 3.0 کی اعلیٰ سطح پر نگرانی کی جا رہی ہے۔ تمام سی اے پی ایف اور سی پی اوز کو خصوصی مہم 3.0 کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے اور شناخت شدہ پیرامیٹرز کے مطابق بہترین نتائج کے لیے ایک مربوط انداز میں کام کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
جیسا کہ ہم سب کے لیے زیادہ پائیدار مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں، کام کی جگہ پر پائیدار طرز عمل کے لیے رویے میں تبدیلی پر خصوصی زور دیا جائے گا۔
************
ش ح۔ا م۔
(U:9787)
(Release ID: 1959398)
Visitor Counter : 135