نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

چیئرمین نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے  راجیہ سبھا میں نائب چیئرپرسن کے صرف خواتین  پر مبنی پینل کی تشکیل کی


ناری شکتی وندن ودھیک 2023 پر بحث کے دوران 13 خاتون اراکین کو پینل میں نامزد کیا گیا

Posted On: 21 SEP 2023 12:13PM by PIB Delhi

نائب صدر اور راجیہ سبھا کے  چیئرمین جناب جگدیپ دھنکھڑنے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے دن کے لیے راجیہ سبھا کی  13 خواتین  ارکان پر مشتمل نائب چیئرپرسن  کے پینل کی تشکیل نو کی جبکہ  راجیہ سبھا  میں ناری شکتی وندن ودھیک بل، 2023 پر بحث ہورہی ہے۔

نائب صدر نے اس بات پر زور دیا کہ نشست پر ان کی موجودگی بڑے پیمانے پر دنیا کو ایک مضبوط  پیغام دے  گی اور یہ اس بات کی علامت ہوگی کہ وہ تبدیلی کے اس عہد کے دوران ایک 'کمانڈنگ پوزیشن' پر فائز ہیں۔

نائب چیئرپرسن کے پینل میں نامزد راجیہ سبھا  خاتون  ممبران کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

  1. محترمہ پی۔ ٹی۔ اوشا
  2. محترمہ ایس۔ فانگنون کونیاک
  3. محترمہ جیہ بچن
  4. محترمہ سروج پانڈے
  5. محترمہ رجنی اشوک راؤ پاٹل
  6. ڈاکٹر فوزیہ خان
  7. محترمہ ڈولا سین
  8. محترمہ اندو بالا گوسوامی
  9. ڈاکٹر کنی موژی این وی این سومو
  10. محترمہ کویتا پاٹیدار
  11. محترمہ مہوا ماجی
  12. ڈاکٹر کلپنا سینی
  13. محترمہ سلتا دیو

 

************

ش ح۔ ف ا    ۔ ع ر

 (U: 9775 )

 



(Release ID: 1959328) Visitor Counter : 102