کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

سیمنٹ کی کیمسٹری پر 17ویں بین الاقوامی کانگریس کی میزبانی کرنے کی ہندوستان کی درخواست منظور کی گئی

Posted On: 21 SEP 2023 10:50AM by PIB Delhi

ہندوستان نے سال 2027 میں نئی دہلی میں کیمسٹری آف سیمنٹ  سے متعلق  باوقار بین الاقوامی کانگریس (آئی سی سی سی) کی میزبانی کرنے کی  ہندوستان کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

ہندوستان کے سرکردہ تحقیقی اور تعلیمی اداروں،نیشنل کونسل فار سیمنٹ اینڈ بلڈنگ میٹریلز(این سی سی بی ایم)نے آئی آئی ٹی دہلی کے ساتھ مل کر بینکاک، تھائی لینڈ میں جاری 16ویں آئی سی سی سی کے دوران کانفرنس کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اراکین کے سامنے کامیابی کے ساتھ ہندوستان کی  درخواست پیش کی تھی۔ہندوستان کے علاوہ دیگر درخواست دہندگان میں  سوئٹزرلینڈ اور متحدہ عرب امارات  شامل تھے۔ اس فیصلے کا اعلان 20 ستمبر 2023 کو بینکاک، تھائی لینڈ میں 16ویں آئی سی سی سی کے دوران کیا گیا۔ ہندوستان کی درخواست این سی سی بی ایم کے ڈائریکٹر  جنرل ڈاکٹر ایل پی سنگھ، این سی سی بی ایم کے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس کے چترویدی، اور آئی آئی ٹی کے پروفیسر(سول انجینئرنگ) ڈاکٹر ششانک بشنوئی نے پیش کی تھی۔

سیمنٹ کی کیمسٹری پر بین الاقوامی کانگریس اپنی نوعیت کی سب سے بڑی اور باوقار تقریب ہے جو سیمنٹ اور کنکریٹ کے شعبے میں تحقیق کی پیشرفت کا جائزہ لیتی ہے۔یہ کانگریس 1918 سے عام طور پر چار سے چھ سال کے وقفوں پر منعقدکی جاتی رہی ہے، جو تعلیمی دنیا اور سیمنٹ کی صنعت کے درمیان ایک مضبوط اور نتیجہ خیز ربط فراہم کرتی ہے۔9ویں کانگریس کا انعقاد 1992 میں نئی دہلی میں این سی سی بی ایم نے کیا تھا اور موجودہ 16ویں آئی سی سی سی 18 سے 22 ستمبر 2023 تک بینکاک، تھائی لینڈ میں منعقد کی جا رہی ہے۔

ہندوستان میں اس باوقار تقریب کی میزبانی ہمیں دنیا بھر سے سیمنٹ کے شعبے  کے سرکردہ رہنماؤں، ماہرین اور اختراع کاروں کو ایک مقام پر لانے کا ایک منفرد موقع فراہم کرےگی۔ یہ تقریب نہ صرف ہماری تحقیقی اور تعلیمی تنظیموں کی صلاحیتوں کا ثبوت ہوگی بلکہ ہمارے متحرک شہر نئی دہلی کو عالمی سیمنٹ اور کنکریٹ کی صنعت کے سامنے دکھانے کا ایک موقع بھی  فراہم کرے گی ۔ ایک میزبان شہر کے طور پرنئی دہلی2027 میں 17 ویں آئی سی سی سی کے تمام شرکاء کے لئےاپنی عالمی سطح کی کانفرنس کی سہولیات جیسے بھارت منڈپم اور یشوبھومی،مالا مال ثقافتی ورثہ اور غیر معمولی مہمان نوازی کے ساتھ ایک ناقابل فراموش تجربہ پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

نیشنل کونسل فار سیمنٹ اینڈ بلڈنگ میٹریلز (این سی سی بی ایم)  کامرس و صنعت کی وزارت کے تحت  آنے والےڈی پی آئی آئی ٹی کے تحت  کام کرنے والا  ایک اعلیٰ سطحی  تحقیقی اور ترقیاتی ادارہ ہے۔این سی سی بی ایم  سیمنٹ، متعلقہ تعمیراتی مواد اور تعمیراتی صنعتوں کے لیےتحقیق  ٹیکنالوجی تیار کرنے اور اس کی منتقلی ،تعلیم اور صنعتی خدمات کے لیے وقف ہے۔این سی سی بی ایم کے پاس  اسی معیار اور پیمانے کے  دو سالہ این سی بی بین الاقوامی سیمیناروں/کانفرنسوں کا اہتمام کرنے کا ایک ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ ہے، جن کے ذریعہ دنیا بھر کے تمام شرکا کے لئے ایک ہموار اور یادگار تجربے کویقینی بنایا گیا ہے۔

پس منظر

ہندوستان آج  دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے اور اگلے پانچ سالوں میں اس کے تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کا امکان ہے اور اس کی سیمنٹ انڈسٹری دنیا کی دوسری سب سے بڑی صنعت ہے جس  کی سیمنٹ کی نصب شدہ صلاحیت 600 ملین ٹن ہے۔ ہندوستان  کی سیمنٹ کی صنعت مختلف صنعتی فضلہ کو استعمال کرتے ہوئے ملک میں سرکولر اکانومی فریم ورک میں کلیدی  رول ادا کرتی ہے اوریہ  دنیا میں سب سے کم سی او2 کا اخراج کرتی ہے اور سب سے زیادہ توانائی کی بچت کرتی  ہے۔ ہندوستان میں دستیاب  تیزی سے ترقی کرنے والے بنیادی ڈھانچے، وسائل اور مہارت اس کو تھاٹ لیڈروں، ماہرین تعلیم،سیمنٹ اور کنکریٹ کے پروفیشنلزافراد اور پرجوش افراد کو خیالات کے تبادلے اور ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ایک بہترین مقام بناتی ہے۔مقامی اور عالمی مسائل جیسے ڈیکاربونائزیشن، پائیدار ترقی،کام کاج میں  سرکولر اکانومی، انرجی سیکیورٹی، متبادل توانائی کے ذرائع، کم کاربن سیمنٹ وغیرہ سے نمٹنے کے لیے ہندوستانی سیمنٹ کی صنعت کا تجربہ اور فریم ورک  بڑے پیمانے پر عالمی معاشرے کے فائدے کے لئے عالمی رہنماؤں اور ٹیکنو کریٹس   کے سامنے غور و خوض اور نمائش کے لیے ایک مثالی نمونہ فراہم کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-09-21at10.34.01AMJWUV.jpeg

 

*************

ش ح۔  ا گ ۔م ش

(U-9770)



(Release ID: 1959304) Visitor Counter : 131