نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدرجمہوریہ کا کہنا ہے کہ آسمان حد نہیں ہے؛یہ تو محض شروعات ہے


اِسرو نے چندریان-3کی کامیابی کے ساتھ خلائی تحقیق کی تاریخ میں اپنا نام درج کیا ہے:نائب صد رجمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ کا کہنا ہے کہ خلائی شعبے میں کامیابیوں نے ہندوستان کو عالمی مرکز کے مرحلے پر پہنچا دیا ہے

نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستانی خلائی پالیسی 2023 کو خلائی تحقیق میں ایک بڑی چھلانگ کے طور پر بیان کیا

نائب صدر جمہوریہ نے آج راجیہ سبھا میں’ہندوستان کے شاندار خلائی سفر‘ پر بحث کا آغاز کیا

Posted On: 20 SEP 2023 2:48PM by PIB Delhi

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اِسرو) کی کامیابیوں کو’’غیر معمولی سے کم نہیں‘‘کے طور پر سراہتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب جگدیپ دھن کھڑ نے اس بات پر زور دیا کہ کامیاب چندریان-3 مشن نے ہندوستان کی خلائی ایجنسی کا نام خلائی تحقیق کی تاریخ میں روشن کیا ہے۔

آج’’بھارت کے شاندار خلائی سفر کا آغاز چندریان-3 کے کامیاب سافٹ لینڈنگ سے ہوا‘‘ کے عنوان پر  ہونے والی بحث کے بعد راجیہ سبھا سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کروائی کہ چندریان-3 کی کامیابی نے چاند کے جنوبی پول پر  لینڈنگ کرنے والا  ہندوستان کو پہلا ملک قرار دیا ہے۔اس کامیابی کے ساتھ ہندوستان آرٹیمس ایکارڈس کا رکن بن گیا ہے، جو کہ 2025 تک چاند پر انسانوں کو بھیجنے کے لیے امریکی زیر قیادت کثیرالجہتی اقدام ہے۔

چھ دہائیوں سے زیادہ کے ہندوستانی خلائی سفر کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کے خلائی پروگرام نے غیر ملکی لانچ گاڑیوں پر انحصار سے لے کر دیسی لانچ کی صلاحیتوں کے ساتھ مکمل خود انحصاری حاصل کرنے کی طرف تبدیلی دیکھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے نہ صرف اپنے سٹیلائٹ لانچ کرنے کی صلاحیت تیار کی ہے، بلکہ دوسرے ممالک کے لیے سٹیلائٹ لانچ کرنے کے لیے اپنی خدمات کو بھی بڑھایا ہے، جس کے تحت اب تک 424 غیر ملکی سٹیلائٹ لانچ کیے جا چکے ہیں۔

چاند کی سطح سے آگے ہندوستان کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے جناب دھن کھڑ نے ایوان کو یاد دلایا کہ ہندوستان کا مریخ مدار مشن (منگل یان) 2014 میں اپنی پہلی کوشش میں سرخ سیارے تک کامیابی سے پہنچا تھا۔ نائب صدرجمہوریہ  نے حال ہی میں لانچ کئے گئے آدتیہ –ایل آئی مشن اور آنے والے شکرائن -1مشن کا ذکر کیا اور  کہا کہ سیاروں کی تلاش اور گہرے خلائی مشنوں پر توجہ ملک کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خلائی کوششوں کو استعمال کرنے کے لیے اسرو کی کوششوں کی ایک فطری توسیع ہے۔

اِسرو کی اس قابلیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ’’ناسا اور ای ایس اے جیسی بڑی خلائی ایجنسیوں کے مقابلے میں لاگت کے ایک حصے پر‘‘یہ کارنامے حاصل کرنے کے قابل ہونے کی وجہ سے نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ لاگت کی تاثیر اس کے دیسی بنانے اور درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کا نتیجہ ہے۔ 2023 کی ہندوستانی خلائی پالیسی کو خلائی تحقیق میں مزید اختراعی اور اقتصادی طور پر مضبوط مستقبل کی طرف ایک ’’بڑی چھلانگ‘‘قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ خلائی تحقیق کے دائرے میں نجی اداروں کا داخلہ ہندوستان کے لیےخلائی عزائم میں بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ خلائی شعبے میں ہندوستان کی کامیابیوں نے ’’قوم کو عالمی مرکز کے مرحلے پر پہنچا دیا ہے‘‘، نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستان کے خلائی تحقیق کے سفر کو’’قومی فخر‘‘ کے طور پر سراہا۔  انہوں نے زور دے کرکہا کہ’’چندریان مشن سے لے کر چاند تک، مریخ کے مدار مشن (منگل یان) اور آدتیہ ایل آئی  کی شمسی تلاش کے ذریعے ہندوستان نے دکھایا ہے کہ آسمان کی حد نہیں ہے، یہ تو محض شروعات ہے۔‘‘

نائب صدر جمہوریہ کے خطاب کا مکمل متن یہاں ملاحظہ کریں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1958999

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9734)



(Release ID: 1959034) Visitor Counter : 77