وزارت دفاع

این سی سی کے ڈی جی کے ذریعہ آل انڈیاتھل سینک کیمپ 2023کاافتتاح

Posted On: 20 SEP 2023 11:48AM by PIB Delhi

این سی سی کے ڈی جی لیفٹیننٹ  جنرل گربیرپال سنگھ نے 20ستمبر 2023کو دہلی کینٹ کے کری اپّاپریڈگراؤنڈ میں آل انڈیاتھل سینک کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس کیمپ میں تمام ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں  کے 17این سی سی ڈائریکٹوریٹ سے تقریبا 1547کیڈٹ (867لڑکے اور 680لڑکیاں ) شرکت کررہے ہیں ۔ اس 12روزہ کیمپ کی شروعات 19ستمبر کوہوئی تھی ۔کیمپ کے دوران کیڈٹ شوٹنگ ، آبسٹیکل ٹریننگ ، میپ ریڈنگ اوردیگر پروفیشنل ٹریننگ مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔

اس موقع پر بولتے ہوئے این سی سی کے ڈی جی نے اس شاندارکیمپ میں تمام کیڈٹس کا استقبال کیااورکہاکہ یہاں پرانھیں  ایڈوینچر، ڈسپلن اور عزت واحترام سے بھرپور زندگی سے روبروہونے کاموقع ملے گا اوران کے اندر قائدانہ صلاحیت پیداہوگی ۔ انھوں نے مزید کہاکہ اس کیمپ کا مقصد انھیں آرمی ونگ ٹریننگ کے خصوصی گوشوں سے روبروہونے اوراپنے اندر مقابلے کی صلاحیت پیداکرنے کا موقع ملے گا اوران کے اندرڈسپلن ، لیڈر شپ  اور  قومی تال میل کاجذبہ پیداہوگا۔

**********

 (ش ح۔  ق ت۔ع آ)

U-9724



(Release ID: 1958977) Visitor Counter : 96