وزارت دفاع
دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے انڈمان اور نکوبار کمان کا دورہ کیا
Posted On:
19 SEP 2023 10:27AM by PIB Delhi
دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے جزائر کے دو روزہ دورے کے تحت انڈمان و نکوبار کمان ( اے این سی ) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔ ان کا یہ دورہ 18 ستمبر ، 2023 ء کو مکمل ہوا۔ دفاع کے وزیر مملکت کے ہیڈ کوارٹرس کے دورے میں کمانڈر انچیف، اے این سی ایئر مارشل سجو بالاکرشنن کے ساتھ ایک جامع بریفنگ اور کھلے طور پر تبادلۂ خیال شامل تھا۔ دورے کے دوران، جناب اجے بھٹ نے کئی معاملات پر بات چیت کی، جس بات چیت میں خوبصورت جزیرہ نما کی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
دفاع کے وزیر مملکت نے اپنے دورے کا آغاز آئی این ایس اُتکروش کے سنکلپ اسمارک میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ کیا ۔ اس کے بعد ، انہوں نے راج نواس میں لیفٹیننٹ گورنر ایڈمرل ڈی کے جوشی (ریٹائرڈ) کے ساتھ ایک ملاقات کی ۔
************
ش ح۔ ش م ۔ ع ا
(U.No. 9676 )
(Release ID: 1958702)
Visitor Counter : 99