وزارت اطلاعات ونشریات

آکاش وانی دہلی نے حال ہی میں نئی دہلی میں بھارت کی صدارت میں منعقدہ جی 20 سربراہی اجلاس کی کامیابی اور ملک کے پہلے گاؤں مانا واقع ضلع چمولی، اتراکھنڈ میں‘میری ماٹی میرا دیش’ مہم کا جشن منایا

Posted On: 18 SEP 2023 5:34PM by PIB Delhi

آکاش وانی دہلی نے جمعرات 14 ستمبر 2023 کو اتراکھنڈ کے گاؤں مانا واقع ضلع چمولی میں ایک عظیم ثقافتی نمائش کے ساتھ جی-20 سربراہی اجلاس کی ہندوستان کی صدارت كی كامیاب تكمیل اور 'میری ماٹی میرا دیش' اقدام کا جشن منایا جسے "راشٹریہ ہندی دیوس" کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس تقریب كے ساتھ 21 جولائی 2023 سے آکاش وانی دہلی کے زیر اہتمام پروگراموں کی ایک سیریز كی شاندار تكمیل ہوئی جس كا مقصد شہری علاقوں کے سامعین کو دیہی ہندوستان اور اس کے متنوع ثقافتی ورثے کے قریب لانا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SH9U.jpg

گاؤں منا میں پروگرام کا افتتاح آکاش وانی کی پرنسپل ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر وسودھا گپتا اور چمولی کے ضلع مجسٹریٹ جناب ہمانشو کھورانہ نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ کیا۔ آکاش وانی دہلی کے پروگرام کے سربراہ جناب ایم ایس راوت، آکاشوانی دہلی میں جی-20 پروگراموں کے کوآرڈینیٹر جناب پرمود کمار اور منا کے پردھان جناب پیتامبر مولفا نے پرنسپل ڈی جی آکاشوانی اور ضلع مجسٹریٹ چمولی کے ساتھ رسمی شمع روشن کی۔ اس کے بعد سرسوتی وندنا كا اہتمام كیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر اپنے خطاب میں پرنسپل ڈی جی آکاشوانی ڈاکٹر وسودھا گپتا نے منا کے بھرپور ثقافتی ورثے کے لیے اپنی تہہ دل سے تعریف کی اور اس كی ثقافت، روایات اور رسوم و رواج کے تحفظ اور فروغ کے لیے آکاش وانی کے عزم كو دہرایا۔ انہوں نے ہر ایک پر زور دیا كہ وہ ہندوستان کے ثقافتی تنوع پر فخر کرے۔

ثقافتی لوک پروگرام میں گاؤں منا کے مقامی فنکاروں کی دلکش پرفارمنس پیش کی گئیجس میں مردوں کا دلكش پاونا رقص اور منا گاؤں کی باصلاحیت خواتین کے مختلف لوک پرفارمنس شامل ہیں۔ منا گاؤں کی خواتین نے مختلف لوک رقص اور گانوں میں حصہ لیا، ٹورازم، ووکل فار لوکل اور ڈیجیٹل انڈیا جیسے موضوعات پر ان کی کارکردگی کی سبھی نے ستاءش كی۔ اپنی دل كش پرفارمنس کے ساتھ خواتین نے پروگرام میں شرکت کرنے والے اور اس میں حصہ لینے والے ہر فرد کے لیے مزیدار مقامی پکوان تیار کرنے میں بھی پہل کی۔ آکاش وانی كے آرٹسٹوں اور فخرِ اتراکھنڈ راکھی راوت اور ان کے گروپ نے بھی اتراکھنڈ کے خوبصورت لوک رقص اور گانے پیش کئے۔ حب الوطنی کے جذبے کو بڑھاتے ہوئے، آءی ٹی بی پی جاز بینڈ نے جس میں شمالی اور وسطی زون کے شرکاء شامل تھے اپنی موسیقی سے سامعین کو مسحور کیا اور ہر ایک میں قومی فخر کا احساس پیدا كیا۔

آکاش وانی دہلی جولائی سے ہندوستان کی جی-20 صدارت اور 'میری ماٹی میرا دیش' پہل منانے والے پروگراموں کی ایک سیریز میں سرگرم عمل ہے۔ اس اقدام کے تحت تقریباً 25 متنوع پروگرام منعقد کیے گئے ہیں جن میں ہندوستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ظاہر کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025J0K.jpg

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آکاش وانی دہلی نے اٹاری سرحد پر ایک دل ہلا دینے والا پروگرام 'ایک شام بی ایس ایف جوانوں کے نام'، منعقد کیا جس میں بارڈر سیکورٹی فورس کے بہادر اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ علاوہ ازیں ہندوستان کی جی-20 صدارت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک جی-20 رن كا اہتمام بھی كیا گی۔ ان تمام تقریبات میں تقریری مقابلہ جات، رنگولی مقابلے اور دلکش ثقافتی اور لوک پرفارمنس شامل تھے۔ ان پروگراموں میں ملک کی مختلف ریاستوں کے فنکاروں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

شرکاء اور حاضرین نے پورے شو میں پرجوش جذبے کا مظاہرہ کیا۔ انہیں نہ صرف یادگار پرفارمنس کی داد دی گءی  بلکہ انہیں ریڈیو سیٹ، ٹی شرٹس، جی-20 کٹس، یادگاریں اور بہت کچھ بھی ملا جس نے ہندوستان کے ثقافتی تنوع کے اس شاندار جشن کی دیرپا یادوں كو تحریك دی۔

ہمارے ملک کے پہلے گاؤں منا میں پروگرام منعقد کرنے کے لیے آکاش وانی دہلی کی یہ پہل ایک تاریخی لمحہ ہے اور اس نے پروگراموں کی پہلی سیریز کے طور پر خود کو درج کرایا ہے۔ آکاش وانی دہلی ضلعی انتظامیہ،  گاؤں كی پنچایت اور منا کے لوگوں کے تعاون کے لیے شکر گزار ہے۔

آکاش وانی دہلی ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور ہندوستان کے بھرپور ورثے کے جوہر کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ یہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اتحاد اور حب الوطنی کے جذبے سے جوڑتا ہے۔

آکاش وانی دہلی كی طرف سے 'میری ماٹی میرا دیش' اور G-20 کی تقریبات كے ذریعہ ہندوستان کےعوام میں خوشی اور جوش و خروش پھیلایا جا رہا ہے اور سی آئی ایس ایف کے جوانوں کے لیے اگلا پروگرام  25 ستمبر 2023 کو سی آئی ایس ایف اندرا پورم میں كرنے كا منصوبہ ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1958617) Visitor Counter : 89