کانکنی کی وزارت
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے دہلی میں کینیڈا کے وفد کے ساتھ بات چیت کی
اہم معدنیاتی سپلائی چین کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز
Posted On:
18 SEP 2023 6:32PM by PIB Delhi
کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے یوکون، کینیڈا کے وزیر اعظم عزت مآب رانج پلئی کے زیر قیادت کینیڈا کے وفد کے ساتھ ان کے17 سے 20 ستمبر 2023 تک ہندوستان کے دورے کے دوران میٹنگ کی ۔
وزارتی سطح کی اس میٹنگ کے دوران، دونوں ممالک نے کان کنی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر غور کیا، خاص طور پر اہم معدنیات کی کان کنی پر۔ ہندوستان اور کینیڈا دونوں نے مل کر دونوں ملکوں کے درمیان اہم معدنیات کی سپلائی چین کو مضبوط کرنے کا عزم کیا۔
یوکون کینیڈا کا سب سے مغربی علاقہ ہے جو معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔ یوکون کے اہم معدنی وسائل سیسہ، زنک، چاندی، سونا، ایسبیسٹوس، لوہا اور تانبا ہیں۔
عزت مآب رانج پلئی نے یوکون میں کان کنی اور معدنی صلاحیت کے بارے میں بتایا، جس میں ہندوستانی صنعت کو سپورٹ کرنے کے لیے یوکون کے وسائل کے راستے شامل ہیں۔ جناب پرہلاد جوشی نے بتایا کہ کانوں کی وزارت نے اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے ایک ادارہ 'کابِل' تشکیل دیا ہے۔
دونوں اطراف کے حکام معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون کے لیے آگے بڑھنے کے راستے پر غور کریں گے۔ عزت مآب رانج پلئی نے ہندوستان کے ایک وفد کو یوکون مدعو کیا اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور معدنیات کے حصول کے لیے وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس ملاقات نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔
*************
ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب
U. No.9666
(Release ID: 1958609)
Visitor Counter : 117