بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب سربانند سونووال نے گواہاٹی سے پی ایم وشوکرما یوجنا کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی

Posted On: 17 SEP 2023 6:45PM by PIB Delhi

وزیر اعظم ہند جناب نریندر مودی نے آج وشوکرما جینتی کے موقع پر روایتی صناعوں اور دستکاروں کے لیے پی ایم وشوکرما اسکیم کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم نے پی ایم وشوکرما لوگو، ٹیگ لائن اور پورٹل کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ایک کسٹمائزڈ اسٹامپ شیٹ، ایک ٹول کٹ ای۔کتابچہ اور ویڈیو بھی جاری کی۔ وزیر اعظم نے 18 مستفیدین کو وشوکرما اسناد بھی تقسیم کیں۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے وشوکرما جینتی کے موقع پر نیک خواہشات پیش کیں اور کہا کہ یہ روایتی صناعوں اور دستکاروں کے لیے کلی طور پر وقف ہے۔ انہوں نے ملک بھر کے لاکھوں وشوکرماؤں کے ساتھ جڑنے کا موقع حاصل ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ایک نمائش کے اپنے دورے اور صناعوں و دستکاروں سے بات چیت کے اپنے تجربے پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے شہریوں سے یہاں کا دورہ کرنے کی اپیل بھی کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لاکھوں صناعوں اور ان کے کنبوں کے لیے پی ایم وشوکرما اسکیم امید کی ایک کرن کے طورپر سامنے آرہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/shipping11111258TKXT.png

وزیر اعظم نے ملک کی روزمرہ کی زندگی میں وشوکرما کے تعاون اور اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ معاشرے میں وشوکرما ؤں کی اہمیت ہمیشہ برقرار رہے گی، خواہ تکنالوجی کتنی ہی آگے نکل جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کہ وشوکرماؤں کی اہمیت کو تسلیم کیا جائے اور انہیں تعاون فراہم کرایا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/shipping11111606XXFR.png

وزیر اعظم نے کہا کہ ’’حکومت وشوکرماؤں کی عزت و احترام ، صلاحیتوں  اور ان کی خوشحالی میں اضافہ کرنے کے لیے آگے آئی ہے۔‘‘ صناعوں اور دستکاروں کے 18 ارتکازی شعبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے مطلع کیا کہ بڑھئی، لوہار، سونار، سنگ تراش، کمہار، موچی، درزی، راج مستری، نائی ، دھوبی، وغیرہ کو پی ایم وشوکرما اسکیم میں شامل کیا گیا ہے اور اخراجات 13000 کروڑ روپئے کے بقدر ہوں گے۔

وزیر اعظم نے ہاتھ سے تیار مصنوعات کے افزوں مطالبات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑی کمپنیاں اپنے کام چھوٹے اداروں کو دیتی ہیں۔ یہ آؤٹ سورس کیا گیا کام ہمارے وشوکرما دوستوں کے پاس آنا چاہئے اور اس طرح وہ عالمی سپلائی چین کا حصہ بن جائیں، ہم اس کے لیے کام کر رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہ اسکیم وشوکرما دوستوں کو جدید دور میں لے جانے کی ایک کوشش ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/shipping11112482789W.png

وزیر اعظم نے ہنرمند صناعوں اور پیشہ واران کو تربیت فراہم کرانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’’بدلتے ہوئے اس دور میں تربیت، تکنالوجی اور سازو سامان وشوکرما دوستوں کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔‘‘ انہوں نے مطلع کیا کہ تربیت کے دوران 500 روپئے یومیہ بھتہ وشوکرما دوستوں کو فراہم کرایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک جدید ٹول کٹ کے لیے 15 ہزار روپئے کا ایک ٹول کٹ واؤچر بھی دیا جائے گا اور حکومت مصنوعات کی برانڈنگ، پیکجنگ اور مارکیٹنگ میں مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے صرف جی ایس ٹی کے تحت درج رجسٹر دُکانوں سے ہی ٹول کٹ خریدنے کے لیے کہا اور یہ ٹولس بھارت میں تیارشدہ ہونے چاہئیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ’’مرکزی حکومت دبے کچلوں کی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔ ‘‘ انہوں نے ’’ایک ضلع، ایک پروڈکٹ‘‘ اسکیم کو اجاگر کیا جو ہر ضلع سے ایک منفرد پروڈکٹ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ انہوں نے پی ایم سواندھی اسکیم کے توسط سے خوانچہ فروشوں کے لیے بینک کے دروازے کھولنے اور ’دیویانگ جنوں‘ کے لیے خصوصی سہولتیں پیدا کرنے کی بھی بات کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’مودی ان لوگوں کے لیے کھڑا ہے جن کا کوئی دیکھ بھال کرنے والا نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے کہ وہ یہاں خدمت کے مقصد سے ہیں، ایک باوقار زندگی دینے کے لیے ہیں اور وہ اس امر کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ خدمات کی بہم رسانی بغیر کسی ناکامی کے جاری رہے۔ انہوں نے مزید کہا’’یہ مودی کی گارنٹی ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا کہ جی 20 کرافٹ بازار میں تکنالوجی اور روایت کے امتزاج کا نتیجہ دنیا نے دیکھا۔ یہاں تک کہ آنے والے معززین کے لیے بھی تحائف بھی وشوکرما دوستوں کی مصنوعات پر مشتمل تھے۔ انہوں کہا کہ ’’ووکل فار لوکل کے لیے یہ جوش و جذبہ پورے ملک کی ذمہ داری ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’پہلے ہمیں لوکل کے لیے ووکل بننا ہوگا اور پھر ہمیں لوکل برائے گلوبل کے لیے کام کرنا ہوگا۔‘

ملک میں آنے والے تیوہاروں جیسے گنیش چترتھی، دھنتیرس، دیوالی وغیرہ کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ملک کے ہر شہری پر زور دیا کہ وہ مقامی مصنوعات خریدیں، خصوصاً وہ جن میں  ملک کے وشوکرماؤں نے تعاون دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/shipping11114385RM2C.png

بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال  ، گواہاٹی سے  پی ایم وشوکرما یوجنا کی اس نیک کوشش میں وزیر اعظم کے ساتھ شامل ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/shipping1111456558GB.png

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا، ’’پی ایم وشوکرما یوجنا ہمارے فعال قائد وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ایک اور ثبوت ہے جن کی سماج میں سبھی کو اوپر اٹھانے کی عہدبندگی سب سے اہم ہے۔ مودی جی کی سب کا ساتھ، سب کا وکاس کی تصوریت  نے پی ایم وشوکرما کے خیال کو توانائی فراہم کی ہے۔ یہ یوجنا نہ صرف ہمارے ملک کے پسماندہ طبقے کو قوم کی تعمیر کا فعال رکن بنانے میں مدد فراہم کرنے والی ہے بلکہ یہ دنیا کی بہترین چیزوں سے مقابلہ کرنے کے لیے آتم نربھر بھارت کا ایک نیا ایکو نظام بنانے میں بھی مدد فراہم کرےگی۔ یہ یوجنا ہمارے صناعوں کو اپنے فن میں ’’بہترین‘‘بننے میں مدد فراہم کرے گی اور ساتھ ہی سازگار ایکو نظام انہیں بقیہ دنیا سے مسابقت کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں، بھارت دنیا کی پانچویں وسیع تر معیشت بن گیا جبکہ عالمی سطح پر ملک کو جو عزت اور وقار حاصل ہو رہا ہے ویسا پہلے کبھی حاصل نہیں ہوا۔ پی ایم وشوکرما یوجنا کے توسط سے ہمارے روایتی صناعوں کی اختیارکاری کے ساتھ، بھارت وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں آتم نربھر بھارت بننے کی جانب ایک اور قدم بڑھائے گا۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/shipping11115709VH1B.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/shipping11115712YOJ8.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/shipping11115715PMPU.png

جناب سونوال کے ساتھ حکومت آسام میں صنعتوں اور تجارت اور سرکاری اداروں، اور ثقافتی  امور کے وزیر ، بمل بوراہ؛ گواہاٹی سے رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا)کوین اوجا؛ رامن ڈیکا، نائب چیئرمین ایس آئی ٹی اے؛ رکن پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)، پبترا مارگیریٹا؛ مریگن سرانیا، میئر، گوہاٹی میونسپل کارپوریشن (جی ایم سی) اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس پروگرام میں متعدد صناع اور کاریگروں نے بھی شرکت کی جو پی ایم وشوکرما یوجنا سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

**********

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9619


(Release ID: 1958375) Visitor Counter : 103