قبائیلی امور کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وشوکرما جینتی کے موقع پر روایتی کاریگروں اور دست کاروں کے لیے ’پی ایم وشوکرما‘ اسکیم کا آغاز کیا


آؤٹ سورس کام ہمارے وشوکرما ساتھیوں کے پاس آنا چاہئے اور انہیں عالمی سپلائی چین کا ایک اہم حصہ بننا چاہئے: جناب نریندر مودی

ہندوستان کے کاریگر اور دست کار اپنے ہاتھوں کا استعمال قوم کو خوبصورت بنانے کے لیے کرتے ہیں، اور ایسا کرتے وقت وہ معیشت کو مضبوط کررہے ہوتے ہیں اور آتم نربھر بھارت کی تعمیر کررہے ہوتے ہیں: جناب ارجن منڈا

اس اسکیم کا مقصد اپنے ہاتھوں اور اوزاروں سے کام کرنے والے دست کاروں اور کاریگروں کے ذریعہ روایتی ہنر کی مشق کو فروغ دینا اور مضبوط کرنا ہے: محترمہ رینوکا سنگھ سروتا

یہ اسکیم چھوٹے کاروباروں کو فروغ دے گی اور مقامی کاریگروں کو بھی زیادہ ہنرمند بنائے گی: جناب بشیشور ٹوڈو

Posted On: 17 SEP 2023 5:27PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی سے وشوکرما جینتی کے موقع پر روایتی کاریگروں اور دست کاروں کے لیے ’پی ایم وشوکرما اسکیم‘ کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم نے پی ایم وشوکرما لوگو، ٹیگ لائن اور پورٹل بھی لانچ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک کسٹمائزڈ اسٹیمپ شیٹ، ایک ٹول کٹ ای-بک لیٹ اور ویڈیو بھی جاری کیا۔ وزیر اعظم نے 18 مستفیدین کے مابین وشوکرما سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔ یہ تقریب ملک بھر میں تقریباً 70 مقامات پر، استفادہ کنندگان کی آگاہی کو بڑھانے کے لیے ہول- آف- گورنمنٹ اسٹریٹیجی کے حصے کے طور پر منعقد ہوئی۔

وزیر اعظم نے ملک کی روزمرہ زندگی کی میں وشوکرماؤں کے تعاون اور اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وشوکرما معاشرے میں ہمیشہ نمایاں رہیں گے، چاہے ٹیکنالوجی میں کتنی ہی ترقی کیوں نہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ وشوکرما کو پہچانا جائے اور ان کا تعاون کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بڑی کمپنیاں اپنے کام چھوٹے اداروں کو دے دیتی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ آؤٹ سورس کام ہمارے وشوکرما ساتھیوں کے پاس آنا چاہیے اور وہ عالمی سپلائی چین کا حصہ بن جائیں، ہم اس کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اسکیم وشوکرما ساتھیوں کو جدید دور میں لے جانے کی ایک کوشش ہے۔ (تفصیلی ریلیز کے لیے لنک:

https://www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1958169)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014Y0W.jpg

چونکہ ہندوستانی معیشت میں خود کا روزگار کرنے والے کاریگر اور دست کار شامل ہیں، جو لوہے کے کام، زیورات کے کام، مٹی کے برتن، کارپینٹری، مجسمہ سازی وغیرہ جیسے مختلف پیشوں میں مشغول ہیں۔ وزیر اعظم کی مسلسل توجہ روایتی دستکاری میں مصروف لوگوں کی ترقی پر مرکوز ہے۔ یہ ہنر استاد- شاگرد روایت کے ذریعے خاندانوں اور غیر رسمی گروہوں کے ذریعے اپنے ہاتھوں اور اوزاروں سے کام کرنے والے وشوکرما ساتھیوں کے ذریعے منتقل کیے جاتے ہیں۔ اس اسکیم کے مقاصد میں درج ذیل باتوں پر زور دیا گیا ہے:

•  روایتی دستکاری کے بھرپور ثقافتی ورثے کا تحفظ اور فروغ، اور

•  کاریگروں کی رسمی معیشت میں منتقلی اور انہیں عالمی ویلیو چین سے جوڑنے میں مدد کرنا۔

رانچی سے لانچنگ تقریب میں حصہ لیتے ہوئے، قبائلی امور کے مرکزی وزیر، جناب ارجن منڈا نے کہا کہ ہندوستان کے کاریگر اور دست کار قوم کو سجانے اور سنوارنے کے لیے اپنے ہاتھوں اور اوزاروں کا استعمال کرتے ہیں، ایسا کرتے وقت وہ معیشت کو مضبوط بنا رہے ہوتے ہیں اور ایک آتم نربھر بھارت کی تعمیر کررہے ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے ان روایتی دست کاریوں میں مہارت رکھنے والوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے، ’پی ایم وشوکرما اسکیم‘ کا آج باضابطہ طور پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آغاز کیا۔ وزیر اعظم کے مطابق، جناب منڈا نے بتایا کہ ہر کاریگر کو قابل، بااختیار، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ خودکفیل بنایا جائے، تاکہ وہ اپنی پیداوار کو بین الاقوامی سطح پر پہچان دلاسکیں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ قبائلی برادری کے ارکان سمیت متعدد لوگ پی ایم وشوکرما اسکیم سے فائدہ اٹھائیں گے اور اپنی زندگیوں میں کامیابی حاصل اور ترقی کرنے کے قابل ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BHQ8.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TNME.jpg

قبائلی امور کے مرکزی وزرائے مملکت، محترمہ رینوکا سنگھ سروتا اور جناب بشویشور ٹوڈو نے بالترتیب چھتیس گڑھ کے رائے پور اور آسام کے سلچر سے حصہ لیا۔ محترمہ سروتا نے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد اپنے ہاتھوں اور اوزاروں سے کام کرنے والے دست کاروں اور کاریگروں کے ذریعہ روایتی ہنر کی مشق کو فروغ دینا اور مضبوط کرنا ہے۔ جناب ٹوڈو نے سماج کے ایسے طبقات کے فائدے کے لیے اس اسکیم کے آغاز کے لیے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی جو اپنی مہارت اور محنت کے ذریعے ملک کی ترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسکیم چھوٹے کاروباروں کو فروغ دے گی اور مقامی کاریگروں کو مزید ہنر مند بنائے گی۔ دونوں وزراء نے یقین ظاہر کیا کہ حکومت ہند کی اس اہم اسکیم کو ریاستوں میں مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے گا اور وشوکرما ساتھی اس سے پوری طرح مستفید ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TF34.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005QCFD.jpg

پی ایم وشوکرما اسکیم جس کا تصور اٹھارہ شناخت شدہ روایتی تجارتوں میں مصروف ہندوستانی کاریگروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے، کے لیے مکمل طور پر  مرکزی حکومت 13000 روپے کی رقم خرچ کرے گی۔ اسکیم کے تحت، اہل مستفیدین (وشوکرما) کا پی ایم وشوکرما پورٹل پر بایومیٹرک کی بنیاد پر کامن سروسز سینٹرز کے ذریعے مفت رجسٹریشن ہوگا۔ انہیں پی ایم وشوکرما سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ کے ذریعے پہچان فراہم کی جائے گی، جس میں ہنر اَپ گریڈیشن شامل ہیں۔ جس کے تحت انھیں بنیادی اور ایڈوانس ٹریننگ اور 15,000 روپے کا ٹول کٹ انسینٹیو دستیاب کرانا شامل ہے۔ مزید برآں،انھیں ڈیجیٹل ٹرانزیکشن اور مارکیٹنگ سپورٹ کے علاوہ ایک لاکھ روپے (پہلی قسط) اور 2لاکھ روپئے تک (دوسری قسط) تک کا 5 فیصد کی رعایتی شرح سود پر کولیٹرل – فری کریڈٹ کی سہولت دستیاب کرائی جائے گی۔

بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں کی وزارت پی ایم وشوکرما یوجنا کی نوڈل وزارت ہے۔ اسکیم کے تحت متعدد عمل آوری کی منصوبہ بند سرگرمیوں میں فائدہ اٹھانے والوں کی شناخت اور تصدیق، اسکل اپ گریڈیشن ٹریننگ کے لیے ان کا متحرک ہونا، کریڈٹ سپورٹ کی سہولت فراہم کرنا، مارکیٹنگ سپورٹ وغیرہ شامل ہیں تاکہ وہ ویلیو چین کو آگے بڑھا سکیں۔ قبائلی امور کی وزارت، وشوکرماؤں کی فلاح و بہبود کے لیے اسکیم کے نفاذ کی خاطر فعال تعاون دے گی۔

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.9617



(Release ID: 1958324) Visitor Counter : 98