عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ ’پی ایم وشوکرما‘ اسکیم ہندوستان کے تہذیبی مزاج اور روایتی دستکاری کے بہترین امتزاج کی نمائندگی کرتی ہے
وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کے روایتی علم کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑنے کا کلچر متعارف کرایا ہے اور چندریان اس کی سب سے نمایاں مثال ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
چاند کے مشن کو ’چندریان‘، اس کے لینڈر کو ’وکرم‘ اور چاند کے جنوبی قطب پر اس کی لینڈنگ سائٹ کو ’شیو شکتی‘ کے نام سے منسوب کرنا تہذیبی اقدار کو محفوظ رکھتا ہے اور قطب قمری سے بھیجا جانے والا ان پٹ اسے جدید ترین ٹیکنالوجی سے جوڑتا ہے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ
ہندوستان کے ترقی کے سفر میں یہ ایک تاریخی دن ہے جب ہندوستان کے خصوصی اثاثے - روایتی کاریگروں اور دستکاروں کو وزیر اعظم کے ذریعہ ’پی ایم وشوکرما‘ کے آغاز کے ساتھ مرکزی دھارے میں لایا جا رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
17 SEP 2023 2:37PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا، ”پی ایم وشوکرما“ اسکیم ہندوستان کے تہذیبی مزاج اور روایتی دستکاری کے بہترین امتزاج کی نمائندگی کرتی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ یہ اسکیم روزی روٹی کمانے کا اختیار پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی قدیم استاد شاگرد روایت کو بھی برقرار رکھتی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ جموں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے ’پی ایم وشوکرما‘ اسکیم کے آغاز کے موقع پر بات کر رہے تھے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کے روایتی علم کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑنے کا کلچر متعارف کرایا ہے اور چندریان اس کی سب سے نمایاں مثال ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا، چاند کے مشن کو ’چندریان‘، اس کے لینڈر کو ’وکرم‘ اور چاند کے جنوبی قطب پر اس کی لینڈنگ سائٹ کو ’شیو شکتی‘ کے نام سے منسوب کرنا تہذیبی اقدار کو محفوظ رکھتا ہے اور قطب قمری سے بھیجا جانے والا ان پٹ اسے جدید ترین ٹیکنالوجی سے جوڑتا ہے جو یہ ثابت کرتا ہے کہ ہندوستان ان نام نہاد ترقی یافتہ ممالک سے آگے ہے جو اب ہماری قیادت میں آنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ہندوستان کے ترقی کے سفر میں یہ ایک تاریخی دن ہے جب ہندوستان کے خصوصی اثاثے - روایتی کاریگروں اور دستکاروں کو وزیر اعظم کے ذریعہ ’پی ایم وشوکرما‘ کے آغاز کے ساتھ مرکزی دھارے میں لایا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، روایتی کاریگر اور دستکار معاشرے کا ایک لازمی حصہ ہیں جنہوں نے ہندوستان کی صدیوں پرانی روایات اور دستکاریوں کو زندہ رکھا ہے لیکن آزادی کے بعد ان کا کبھی خیال نہیں رکھا گیا۔ یہ صرف وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کے تحت ہی ممکن ہوا کہ سماج کے اس اٹوٹ حصے کو آج ’پی ایم وشوکرما‘ اسکیم کے آغاز کے ساتھ تعاون فراہم کیا جا رہا ہے اور ہنر مند بنایا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 10 کروڑ اجولا کنکشن، سوچھ بھارت مشن کے تحت 12 کروڑ بیت الخلا، جل جیون مشن کے تحت 13 کروڑ کنکشن، آیوشمان بھارت کے تحت 18 کروڑ ہیلتھ کارڈ، مدرا لون، پی ایم کسان ندھی وغیرہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ حکومت ان لوگوں کے لیے وقت ہے جنہیں سابقہ حکومتوں کے ذریعہ مرکزی دھارے سے باہر چھوڑ دیا گیا تھا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 9608
(Release ID: 1958200)
Visitor Counter : 126