کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پائیدار ترقی کے رُخ پر کوئلے کے شعبے میں بڑے پیمانے پر شجرکاری كی مہم جاری


وزیر اعظم كی طرف سے کول کمپنیوں کے ذریعہ ایکو پارکس اور ماحولیات کی دیکھ بھال کی ترقی کی ستائش

Posted On: 16 SEP 2023 10:44AM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت کول سی پی ایس ایز کے ساتھ مسلسل ہم آہنگ ہے تاکہ ڈیکولڈ زمین، زیادہ بوجھ والے ڈمپ اور غیر کوئلہ والی زمین پر بڑے پیمانے پر شجرکاری کو فروغ دیا جا سکے۔ تازہ ترین جاءزے کے مطابق رواں مالی سال کے دوران، کوئلہ کمپنیوں نے 2338 ہیکٹر زمیں پر شجرکاری مکمل کی ہے اور 43 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے۔ پچھلے پانچ سالوں میں کل 10,000 ہیکٹر رقبہ کو شجرکاری کے تحت لایا گیا جس میں 2.24 کروڑ سے زیادہ پودے لگائے گئے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چھتیس گڑھ ایسٹ ریل کوریڈور کا افتتاح کرتے ہوئے کوئلے کے ماحولیاتی طور پر پائیدار انخلاء کے لیے وقف شدہ چھتیس گڑھ مشرقی ریل راہ داری کا افتتاح کرتے ہوئے "ایکو پارکس" کی ترقی کے ذریعے ڈیکولڈ زمین کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کوئلہ کمپنیوں کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔

کوئلہ کمپنیاں دستیاب اراضی کے بائیو ریکلیمیشن کے لیے مشن موڈ میں سرگرم ہیں۔ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت نے ایسی شجرکاری کو فروغ دیا ہے جس کا شمار "معاوضہ جاتی جنگلات" کی ضرورت کے لیے کیا جائے۔اس طرح تمام کوئلہ کمپنیوں نے تقریباً 2800 ہیکٹر کے نوٹیفکیشن کے لیے متعلقہ ریاستی محکمہ جنگلات کو تجویز پیش کی ہے كہ نوٹیفکیشن کے لیے ڈیکولڈ جنگلاتی اراضی کو "تسلیم شدہ معاوضہ دار جنگلاتی علاقہ"قرار دیا جاءے۔ اس تسلیم شدہ معاوضہ دار جنگلاتی علاقے کا شمار مستقبل میں کوئلے والی جنگلاتی زمین کی ضرورت کے مطابق کیا جائے گا تاكہ  کوئلے کی کان کنی کی مزید سرگرمیاں شروع کی جا سكیں۔

کوئلے کے تمام ذیلی اداروں کے پاس بائیو ریکلیمیشن/پلانٹیشن کے فروغ کے لیے وقف سیل ہے۔ کوئلہ کی وزارت نے کوئلہ پیدا کرنے والے علاقوں میں درست منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے ماحولیاتی طور پر پائیدار اقدامات کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1957925) Visitor Counter : 141