وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے شراکت داری کے طرز پر 23 نئے سینک اسکولوں کو منظوری دی
Posted On:
16 SEP 2023 10:55AM by PIB Delhi
حکومتِ ہند نے این جی اوز ؍پرائیویٹ اسکولوں؍ریاستی حکومتوں کے ساتھ شراکت میں 100 نئے سینک اسکولوں کے قیام کی پہل کو درجہ بندی کے ساتھ چھٹے کلاس سے شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس پہل کے تحت، سینک اسکولس سوسائٹی نے ملک بھر میں واقع 19 نئے سینک اسکولوں کے ساتھ سمجھوتہ نامے)ایم او اے( پر دستخط کیے ہیں۔
شراكت داری كے طرز پر نئے سینک اسکول کھولنے کے لیے درخواستوں کی مزید جانچ کے بعد وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے شراکت داری کے طرز پر 23 نئے سینک اسکول قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس پہل نے سینک اسکول سوسائٹی کے زیراہتمام شراکت داری کے تحت کام کرنے والے نئے سینک اسکولوں کی تعداد بڑھا کر 42 کردی ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ 33 سینک اسکول پہلے سے کام کررہے تھے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 100 نئے سینک اسکولوں کے قیام کے وژن کے پیچھے جو مقصد ے وہ یہ ہے كہ طلباء کو قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق معیاری تعلیم فراہم کی جائے اور انہیں مسلح افواج میں شمولیت سمیت کیریئر کے بہتر مواقع فراہم کئے جائیں ۔ یہ پرائیویٹ سیکٹر کو آج کے نوجوانوں کو کل کے ذمہ دار شہری بننے کے لیے بہتر بنا کر قوم کی تعمیر کے لیے حکومت کے ساتھ ہاتھ ملا کر کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ریاست اور مركزی خطے کے لحاظ سے درج بالا 23 منظور شدہ نئے سینک اسکولوں کی فہرست
https://sainikschool.ncog.gov.in/
پر دیکھی جا سکتی ہے۔
یہ نئے سینک اسکول، متعلقہ تعلیمی بورڈز سے اپنی وابستگی کے علاوہ سینک اسکولس سوسائٹی کے زیراہتمام کام کریں گے اور سوسائٹی کی طرف سے تجویز کردہ شراکت داری میں نئے سینک اسکولوں کے لیے قواعد و ضوابط پر عمل كیا جائے گا۔اپنے باقاعدہ الحاق شدہ بورڈ کے نصاب کے علاوہ وہ سینک اسکول پیٹرن کے طلباء کو اکیڈمک پلس نصاب کی تعلیم بھی دیں گے۔ ان اسکولوں کو چلانے کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات
https://sainikschool.ncog.gov.in/
پر دستیاب ہیں۔
خواہشمند طلباء اور والدین کو دعوت دی جاتی ہے كہ وہ ویب پورٹل پر جا كراس نئے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1957920)
Visitor Counter : 103