صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

ہندوستانی ریلوے کے زیر تربیت افسران نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی


ریل، سڑک، ہوائی اور آبی نقل و حمل سے ایک مکمل نقطہ نظر کے ساتھ نمٹا جانا چاہئے نہ کہ کسی الگ نظریے سے: صدر مرمو

Posted On: 15 SEP 2023 1:20PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے کے 213 زیر تربیت افسران کے ایک گروپ (جن کا تعلق 2019، 2020 اور 2021 بیچ سے ہے) نے آج (15 ستمبر 2023) راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسی کاروباری تنظیم کے برعکس ہندوستانی ریلوے ملک کی سوشل لائف لائن ہے۔ یہ عام لوگوں کے خوابوں کو پورا کرنے والا ادارہ ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں اس کی کنیکٹیوٹی ملک کے تنوع کو پیش کرتی ہے۔ انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستانی ریلوے ملک کے شہریوں کو یادگار تجربات فراہم کرنے کے لئے اپنی سروسز کو اپ گریڈ کررہا ہے اور ہندوستانیوں کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک سے آنے والے سیاحوں کو بھی ہندوستان کے متنوع کلچر کی جھلک پیش کرتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ’امرت بھارت اسٹیشن اسکیم‘ کے تحت ریلوے اسٹیشنوں کی ازسرنو ترتیب میں گرین ٹیکنالوجی کا استعمال اور اس میں ورلڈ کلاس سہولیات کو جوڑنا عوام پر مذکور ایک بڑی پہل ہے، جو سیاحتی سرگرمیوں اور اقتصادی ترقی کو مضبوطی فراہم کرے گی۔ انھوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ نوجوان افسران جدید ترین گرین ہندوستانی ریلوے کی تعمیر اور ملک کو ترقی یافتہ بنانے میں تعمیری رول ادا کریں گے۔

صدر جمہوریہ نے افسران سے مطلوبہ مہارت، علم اور ٹرانسپورٹ ایکو سسٹم سے متعلق ہنرمندی حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ انھوں نے کہا کہ افسران کو ملک کے اندر سے اور ساتھ ہی دیگر ممالک سے بھی بہترین طور طریقوں کا مطالعہ کرکے انھیں اختیار کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو اثردار ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ سسٹم کی ضرورت ہے، جس کے لئے ریلوے، سڑک، ہوائی اور آبی نقل و حمل سے مکمل نقطہ نظر کے ساتھ نمٹا جانا چاہئے، نہ کہ کسی الگ نظریے سے۔ انھوں نے ہندوستانی ریلوے کے افسران سے اپیل کی کہ وہ آتم نربھر بھارت اور ترقی یافتہ ملک کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے دوسرے محکموں کے افسران کے ساتھ بھی مل کر کام کریں۔

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لئے براہ کرم یہاں کلک کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ق ت۔ م ر

Urdu No. 9545



(Release ID: 1957666) Visitor Counter : 85