وزارت خزانہ
وارانسی میں جی 20 پائیدار مالیاتی رپورٹ، 2023 کو حتمی شکل دینے کے ساتھ جی 20 پائیدار مالیاتی ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ اختتام پذیر
Posted On:
14 SEP 2023 8:29PM by PIB Delhi
جی 20 سسٹین ایبل فائنانس ورکنگ گروپ(ایس ایف ڈبلیو جی)کی چوتھی اور آخری میٹنگ ہندوستان کی جی 20 صدارت میں آج وارانسی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ دو روزہ اجلاس میں جی 20 کے رکن ممالک کے 80 سے زائد مندوبین، مدعو ممالک اور عالمی بینک، نیو ڈیولپمنٹ بینک سمیت دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی فعال مصروفیت کا مشاہدہ کیا گیا۔ کئی دیگر تنظیموں نے غیر روایتی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔
جی 20 سسٹین ایبل فنانس ورکنگ گروپ (ایس ایف ڈبلیو جی) کا مقصد پائیدار مالیات کو متحرک کرنا ہے تاکہ عالمی ترقی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے، اور ہرے بھرے، زیادہ لچکدار اور جامع معاشروں اور معیشتوں کی طرف منتقلی کو فروغ دیا جائے۔ گروپ کا بنیادی مقصد نجی اور عوامی پائیدار مالیات کو بڑھانے میں مدد کے لیے بین الاقوامی کام کو آگے بڑھانا ہے اور ایسا کرتے ہوئے، پیرس معاہدے اور پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کرنا ہے۔ جی 20 سسٹین ایبل فنانس روڈ میپ جسے 2021 میں حتمی شکل دی گئی تھی وہ بنیاد ہے جس کے ارد گرد ایس ایف ڈبلیو جی کام کرتا ہے اور مستقبل کے کام کو شروع کرتا ہے۔
اس مقصد کے لیے، ایس ایف ڈبلیو جی نے 2023 میں ایس ڈی جیز کے لیے فنانس کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی مالیات کے لیے بروقت اور مناسب وسائل کو ایجنڈے کی ترجیحات کے طور پر متحرک کرنے کے لیے کام کیا۔ایس ایف ڈبلیو جی نے ہندوستان کی جی 20 صدارت کے دوران مندرجہ ذیل چھ شعبوں پر سفارشات کی ہیں۔ (1) موسمیاتی مالیات کے لیے بروقت اور مناسب وسائل کو متحرک کرنے کا طریقہ کار؛ (2) ماحول كے حق میں ساز گار اور کم کاربن ٹیکنالوجیز کی تیز رفتار ترقی اور تعیناتی کے لیے پالیسی اقدامات اور مالیاتی آلات؛ (3) سماجی اثرات کے سرمایہ کاری کے آلات کو اپنانے کی پیمائش۔ (4) فطرت سے متعلقہ ڈیٹا اور رپورٹنگ کو بہتر بنانا؛ (5) جی 20 تکنیکی معاونت کا ایکشن پلان؛ (6) آب و ہوا کی سرمایہ کاری میں ڈیٹا سے متعلق رکاوٹوں پر قابو پانا۔اس کے علاوہ، اراکین نے پائیدار سرمایہ کاری کی تاءید کے لیے ایس ڈی جیز کی مالی اعانت پر کیس اسٹڈیز کے مجموعے اور غیر قیمت پالیسی لیورز کے مجموعے کو حتمی شکل دی ہے۔
جی 20 نئی دہلی لیڈرز ڈیکلریشن 2023 میں جسے حال ہی میں منعقدہ لیڈرز سمٹ میں منظور كیا گیا تھا، ایس ایف ڈبلیو جی کی طرف سے ہندوستان کی جی 20 صدارت میں شروع کیے گئے کام کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔سسٹین ایبل فائنانس ورکنگ گروپ (ایس ایف ڈبلیو جی) کی چار میٹنگیں گوہاٹی، ادے پور، مہابلی پورم اور وارانسی میں ہوئیں۔وارانسی میں ہونے والی دو روزہ میٹنگ کا مقصد حتمی جی 20 پائیدار مالیاتی رپورٹ 2023 پر مشترکہ طور پر اتفاق کرنا تھا جو ایس ایف ڈبلیو جی کے ذریعہ کئے گئے کام کو شناخت شدہ ترجیحی علاقوں کے لئے سفارشات کی شکل میں شامل کرتا ہے۔ چوتھی میٹنگ میں جی 20 ممبران اور انٹرنیشنل آرگنائزیشنز کی طرف سے جی 20 سسٹین ایبل فنانس روڈ میپ پر ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پائیدار ترقی کے حصول کے لیے تمام رکن ممالک کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ ایس ایف ڈبلیو جی کے تمام اجلاسوں کے ذریعے دونوں شریک چیئرز، امریکہ اور چین، اراکین اور مدعو ممالک، نیز بین الاقوامی تنظیموں نے اس سال ایس ایف ڈبلیو جی کے تحت کلیدی نتائج کے طور پر ڈیلیوری ایبلز کو حتمی شکل دینے میں فعال طور پر حصہ لیا اور تعاون کیا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1957537)
Visitor Counter : 105