صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت و کنبہ بہبود کی مرکزی وزیر مملکت، ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے کوزی کوڈ، کیرالا میں پھوٹ پڑنے والے نپاہ وائرس پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا


تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے پونے میں واقع آئی سی ایم آر۔ این آئی وی ادارے کا دورہ کیا

بی ایس ایل -3 تجربہ گاہوں سے لیس مرکز اور آئی سی ایم آر کی اعلیٰ سطحی ٹیمیں جانچ کے لیے کوزی کوڈ پہنچ چکی ہیں

Posted On: 14 SEP 2023 7:02PM by PIB Delhi

صحت و کنبہ بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج پونے  میں واقع ’انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ – نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویرولوجی (آئی سی ایم آر – این آئی وی)‘ سے کیرالا کے کوزی کوڈ میں پھوٹ پڑنے والے نپاہ وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

جائزہ لینے کے بعد، ڈاکٹر پوار نے کہا کہ ’’محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت  اور محترم وزیر صحت ڈاکٹر من سکھ مانڈوِیا کی رہنمائی میں حکومت ہند صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘‘

ڈاکٹر بھارتی پوار نے کہا کہ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر من سکھ مانڈوِیا کی رہنمائی میں، بی ایس ایل -3 سے لیس موبائل یونٹوں کے ساتھ مرکز اور آئی سی ایم آر ۔ این آئی وی کی اعلیٰ سطحی ٹیمیں پہلے ہی کوزی کوڈ پہنچ چکی ہیں اور یہ ٹیمیں زمینی سطح پر جانچ کا عمل انجام دیں گی۔ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ کوزی کوڈ علاقے کی متاثرہ گرام پنچایتوں کو قرنطائن علاقے قرار دے دیا گیا ہے۔ اس وبائی مرض سے نمٹنے کے مقصد سے صحت عامہ سے متعلق اقدامات میں ریاست کو حمایت فراہم کرنے کے لیے مرکزی وزارت کے ذریعہ ڈاکٹر مالا چھابڑا کی قیادت میں کثیر ضابطہ جاتی ٹیم  کو تعینات کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028LQB.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003J6A6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004S7YQ.jpg

مرکزی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ مرکزی وزارت صحت اور آئی سی ایم آر – این آئی وی روزانہ اس مسئلے پر نظر رکھے ہوئے اور وائرل مرض سے نمٹنے کے لیے مرکزی حکومت کے ذریعہ تمام تر ممکنہ انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

**********

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9517



(Release ID: 1957465) Visitor Counter : 71