قانون اور انصاف کی وزارت

بھارت کے سپریم کورٹ کا قومی عدالتی ڈیٹا گرڈ کے پورٹل پر ، اہم  ای -کورٹس پروجیکٹ کی تکمیل


تینوں سطحوں  کی بھارتی عدلیہ اب این جے ڈی جی پورٹل پر

Posted On: 14 SEP 2023 3:31PM by PIB Delhi

 ای کورٹس کے اہم پروجیکٹ کی تکمیل کے ساتھ ہی ،بھارت کے سپریم کورٹ کے،عدلیہ سے متعلق ڈیٹا گرڈ (این جے ڈی جی) کے پورٹل پر اس کی کارروائی اپنی کارروائی اسٹریم لائن کی جارہی ہے۔اب بھارتی عدلیہ کی تینوں سطحوں کی کارروائی اس این جے ڈی جی پورٹل پر دستیاب ہے۔این جے ڈی جی  کو حکومت ہند کے،کاروبار کو آسان بنانے کی پہل کےتحت ایک اہم اختراع کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

این جے ڈی جی پورٹل ایک قومی پورٹل، پورے ملک کے طول و عرض میں عدالتوں کی طرف سے قبول کئے گئے ،زیر التوا اور نمٹائے گئے مقدمات سے متعلق اعدادوشمار کا ایک قومی ریپوزٹری ہے۔  اب آپ محض ایک بٹن دبا کر مقدمات سے  متعلق معلومات اور اعدادوشمار حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس معلومات میں ادارے ، زیر التوا مقدمات ، ان کا نمٹارا، مقدمات کی اقسام ، اور بھارت کے سپریم کورٹ کی سال بہ سال کارروائی  شامل ہے۔

این  جے ڈی جی  کو نیشنل انفارمیٹکس سینٹر این آئی سی  نے رجسٹری کے کمپیوٹر سیل کی ،ایک ان ہاؤس سافٹ ویئر تیار کرنے والی ٹیم کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔ جس میں ایک انٹرفیس تجزیاتی  ڈیش بورڈ بھی شامل کیا گیا۔ این جے ڈی جی پورٹل پر تمام تر اعدادوشمار خصوصی وقفہ کے ساتھ  اپ ڈیٹ کئے جاتے رہیں گے۔

ابھی تک این جے ڈی جی پورٹل کی کوئی مثال نہیں  ہے اور اس سے محض ایک بٹن دبا کر فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

 این جے ڈی جی پورٹل کے آغاز سے اب تک اس کے مندرجہ ذیل فوائد شمار کئے جاسکتے ہیں۔

  1. مزید شفافیت
  2. جوابدہی اور ذمہ داری
  3. بہتر استعدال
  4. مزید تال میل
  5. سوچی سمجھی  فیصلہ سازی
  6. وسائل اور افراد ی قوت  کا بہترین استعمال
  7. اعدادوشمار کا واحد وسیلہ
  8. اعلی کوالٹی کے تحقیقی کام کے لئے بڑی صلاحیت

این جے ڈی جی- ایس سی آئی  پورٹل تک رسائی بھارت کے سپریم کورٹ  کی ویب سائٹ کے ذریعہ ٹیب بٹن این جے ڈی جی  کو دبا کر حاصل کی جاسکتی ہے۔

  • ایک نظر میں
  • زیر التوا ڈیش بورڈ
  • ازالہ شدہ ڈیش  بورڈ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001P9TL.jpg

 

ش  ح۔ ا س ۔ ج

UNO-9502



(Release ID: 1957416) Visitor Counter : 92