وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

’این ایف ڈی سی  اسکرین رائٹرز ‘لیب 2023 نے پین انڈیا سے آٹھ متحرک مصنفین اور اسکرپٹس کی نقاب کشائی کی

Posted On: 14 SEP 2023 3:09PM by PIB Delhi

متعدد انواع کے آٹھ پراجیکٹس بشمول جادوئی حقیقت پسندی،فنٹاسی  ، ہارر/تھرلر، خواتین کو بااختیار بنانا، سرحد پار سیاست، ایل جی ٹی بی کیو+ مسائل، اور ذہنی بیماری، این ایف ڈی سی  اسکرین رائٹرز لیب کے 16ویں ایڈیشن کے لیے پورے ہندوستان سے اصل آوازوں کی نشوونما، پرورش اور فروغ کے لیےمنتخب کیے گئے ہیں، جو کہ ترقی کے لیے ایک جاری اقدام ہے۔ آٹھ اسکرین رائٹرز، جو اشتہاری فلموں، مختصر فلموں، دستاویزی فلموں اور فیچر فلموں کے فلم ساز بھی ہوتے ہیں، نے متعدد زبانوں میں منتخب اسکرپٹ لکھی ہیں، جن میں ہندی، مراٹھی، انگریزی، اردو، ملیالم، بنگالی، اڑیا اور تبتی شامل ہیں۔ مصنفین میں سے دو "بہترین مراٹھی فلم" اور "بہترین سنیماٹوگرافی" کے لیے نیشنل ایوارڈ یافتہ ہیں۔

"ہم، این ایف ڈی سی  میں، پرزور انداز میں  محسوس کرتے ہیں کہ ایک اچھی طرح سے لکھی ہوئی اسکرپٹ ایک زبردست کہانی، دلکش کرداروں اور بامعنی مکالمے کی بنیاد بناتی  ہے، یہ سب ایک کامیاب فلم کے ضروری عناصر ہیں۔" این ایف ڈی سی  کے مینیجنگ ڈائریکٹرجناب  پرتھول کمارنے کہا، "ہم اپنے مصنفین کو ان کی منفرد کہانیوں کو بہتر طریقے سے تیار کرنے کے لیے نہ صرف تربیت دینے میں سب سے آگے ہیں، بلکہ انڈسٹری کے رجحانات اور طرز عمل کو برقرار رکھتے ہوئے، فلم صنعت  میں ملکی اور بین الاقوامی پروڈیوسرز اور سرمایہ کاروں تک کامیابی سے پیش کر رہے ہیں۔"

تین حصوں پر مشتمل ایک جامع ورکشاپ ایک سالانہ پروگرام ہے جو ابھرتے ہوئے اور قائم کردہ اسکرین رائٹرز کو ہندوستان اور دنیا بھر کے مشہور اسکرپٹ ماہرین کی رہنمائی میں اپنے اسکرین پلے کو مکمل طور پر تیار کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اس سال کے سرپرستوں میں این ایف ڈی سی  اسکرین رائٹرز لیب کے بانی مارٹن رابرٹس (نیوزی لینڈ)، کلیئر ڈوبن (آسٹریلیا)، بیکاس مشرا (ممبئی)، اور کیتکی پنڈت (پُنے) شامل ہیں۔

جائزہ لینے والوں میں ہندوستانی اور بین الاقوامی فلم ساز، پروڈیوسر، اور صحافی میلینی  ڈکس، سنتھیا کین، گیان کوریا، عارفی لامبا، سدھارتھ جاٹلا، ادیتا جھون والا، اور کاچن کالرا شامل ہیں۔

2023 اسکرین رائٹرز کے لیب کے شرکاء اور منصوبے یہ ہیں (حروف تہجی کی ترتیب میں، آخری نام سے):

اویناش ارون - "بومرنگ" (بہترین مراٹھی فلم کے لیے کِلا کے لیے قومی ایوارڈ یافتہ)

سنجو کڈو - "کوسلا (دی کوکون)"

روہن کے مہتا - "ایبسینٹ "

نیہا نیگی - "چھاونی (کینٹ)"

وتسلا پٹیل - "دانت (بائٹ)"

بسوا رنجن پردھان - "پرامان پتر"

دیوا شاہ - "چھب (پناہ)"

سویتا سنگھ - "بالیڈ آف دی سرکس" (بہترین سنیماٹوگرافی کے لیے قومی ایوارڈ یافتہ)

اسکرین رائٹرز کی لیب 2023 بیچ (بائیں سے دائیں): روہن کے مہتا، وتسلا پٹیل، سنجو کڈو،

سویتا سنگھ، بسوا رنجن پردھان، نیہا نیگی، اویناش ارون، دیوا شاہ

فوٹو:این ایف ڈی سی

پچھلے، ایوارڈ یافتہ پروجیکٹس جو این ایف ڈی سی  اسکرین رائٹرز کی لیب سے شروع ہوئے ہیں، ان میں شامل ہیں لنچ باکس (رتیش بترا)، لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ  (النکرتا شریواستو)، دم لگا کے ہیشا (شرت کٹاریا)، تتلی (کانو بہل)، شب (اونیر)، اے ڈیتھ ان دی گنج(کونکنا سین شرما)، آئی لینڈ سٹی (روچیکا اوبرائے)، بامبے  روز (گیتانجلی راؤ)، اور چسکیٹ (پریا راما سبن ) ۔

************

ش ح۔ ام۔

 (U:9503)


(Release ID: 1957365) Visitor Counter : 110