ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت میں زیر التوا معاملوں کو نمٹانے (ایس سی ڈی پی ایم) اور سوچھتا ابھیان  کےلئے خصوصی مہم 2.0  چلائی جارہی ہے


دسمبر 2022 سے اگست 2023 کی مدت کے دوران 1،051 سوچھتا ابھیانوں کو کامیابی کے ساتھ چلایا گیا،27ہزار 162 مربع فٹ جگہ خلائی کرائی،25ہزار 846 عوامی شکایات  اور اپیلوں کو نمٹایا گیا،چار ہزار 750 فائلوں کو نمٹایا گیا اور کچرے کو ٹھکانے لگاکر  اس کی فروخت سے 25لاکھ 69ہزار 693 روپے  کی آمدنی ہوئی

Posted On: 13 SEP 2023 9:05AM by PIB Delhi

ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت میں زیر التوا معاملوں کو نمٹا نا (ایس سی ڈی پی ایم) اور سوچھتا ابھیان کےلئے خصوصی مہم 2.0   تیز رفتار سے جاری ہے۔

اس مہم کا مقصد زیر التوا معاملوں کو کم کرنا،صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینا،اندرونی نگرانی کے نظام  کو مضبوط کرنا،ریکارڈ  کے انتظام میں افسروں کو تربیت دینا ،بہتر ریکارڈ انتظام کےلئے فیزیکل ریکارڈ کو ڈیجیٹل شکل  دینا اور سبھی وزارتوں / محکموں کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم www.pgportal.gov.in/scdpm. پر لانا  ہے۔

اس مدت کے دوران 11ہزار فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 864 فائلوں کو نمٹایا گیا،61ہزار 380 عوامی شکایات اور اپیلوں کو نمٹایا گیا ،35 سوچھتا ابھیان چلائے گئے ،5054 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی  اور کچرے  کو ٹھکانے لگاکر  24لاکھ 49ہزار 293 روپے کی آمدنی  حاصل کی گئی۔

 

************

 

 

ش ح۔ ام۔

 (U:9498)

 


(Release ID: 1957333) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu