صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی عزت مأب صدرجمہوریہ  دروپدی مرمو، نے  ورچورئل طور پر آیوشمان بھوہ  مہم کا آغاز کیا


یہ تاریخی آغاز، عالمگیر صحت کوریج (یو ایچ سی) کے حصول کی طرف ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے، جو کہ سب کے لیے صحت کی دیکھ بھال کا ہدف ہے۔ یہ خاص طور پر غریبوں کے لیے قابل رسائی اور سستی صحت کی خدمات کو یقینی بنائے گا: صدرجمہوریہ

آیوشمان بھوہ مہم کا کثیر وزارتی نقطہ نظر ہندوستان میں آخری میل تک صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے اہم  ہدف کو کامیابی سے حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا

‘‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’’ کے ساتھ، آیوشمان بھوہ صحت کے شعبے میں ایک بڑی پہل ہوگی۔ ہم اس پروگرام کو سب کو شامل کرنے اور کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے کے نعرے کے مطابق نافذ کر رہے ہیں: ڈاکٹر منڈاویہ

آیوشمان بھوہ  پہل کے ساتھ، ہندوستان صحت کی دیکھ بھال کو قابل رسائی اور سستی بنانے میں ایک نیا باب لکھنے والا ہے۔ آیوشمان بھوہ  کے تحت صحت میلے، میڈیکل کیمپ ایک اہم حصہ ہیں۔ یہ ہفتے میں ایک بار تمام ایچ ڈبلیو سیز اور سی ایچ سیز میں منعقد کیے جاتے ہیں۔

سب کے لیے بہتر صحت اور علاج فراہم کرنے کے لیے آیوشمان بھوہ   مہم ایک اہم پہل ہے: ڈاکٹر مانڈویہ

17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2023 تک صحت کی ضروری خدمات کی 100فیصد کامیابی کو یقینی  بنانے کیلئے سیوا پکھواڑہ

Posted On: 13 SEP 2023 4:22PM by PIB Delhi

عزت مآب صدر محترمہ دروپدی مرمو نے آج گجرات کے  گاندھی نگر کے راج بھون  میں  وژنری ‘آیوشمان بھوہ’ مہم کے ساتھ ساتھ آیوشمان بھوہ  پورٹل کا ورچوئل طریقے سے آغاز کیا۔ صدر جمہوریہ کے ساتھ صحت اور خاندانی بہبود کے  مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، گجرات کے وزیر اعلیٰ  جناب  بھوپیندر بھائی پٹیل، ریاستی گورنرز، مرکزی وزراء، ڈاکٹر بھارتی پراوین پوار اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزراء، پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، گجرات کے وزیر خزانہ جناب کنو بھائی موہن لال دیسائی، نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال اور ریاستی وزراء  صحت موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XACQ.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003V74X.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BCVT.png

اس موقع پر ملک سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے آیوشمان بھوہ  مہم کے ذریعہ ہندوستان میں آخری میل تک صحت کی خدمات فراہم کرنے کے اہم ہدف کو حاصل کرنے کے لئے اپنائے گئے کثیر وزارتی نقطہ نظر کی ستائش کی اور کہا کہ یہ کوشش  کی کامیاب تکمیل  میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مہم یہ تاریخی آغاز یونیورسل ہیلتھ کوریج (یوایچ سی) کے حصول کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے، جو سب کے لیے صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بناتا ہے، جو کہ کم قیمت پر صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کرتا ہے، خاص طور پر غریبوں کے لیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005YEEU.png

محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ ‘‘انتودیا’’ کا مطلب ہے کسی کو پیچھے چھوڑے بغیر سب کو اچھی صحت فراہم کرنا اور اس کوشش میں مقامی انتظامیہ کی شرکت اور تعاون قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو گرام پنچایتیں کامیابی کے ساتھ اہداف کو حاصل کرتی ہیں انہیں آیوشمان گرام پنچایت قرار دیا جائے گا۔ مقررہ مدت کے اندر مخصوص پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں حکومت کے کردار اور عزم کو اجاگر کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2023 تک ہر فرد کو ضروری صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے سیوا پکھواڑہ  کے اقدام کی تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0068UHQ.png

صدجمہوریہ نے آیوشمان کارڈز تک رسائی کو اور بھی آسان بنانے، آبھا آئی ڈی تیار کرنے، غیر متعدی امراض، تپ دق اور سکیل سیل جیسی اہم صحت کی اسکیموں، بیماریوں کے حالات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے  کیلئے آیوشمان بھاو کے مقاصد وغیرہ کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ایوشمان بھوہ کے تین اجزاء - آپ کے دوار 3.0، ہر گاؤں اور پنچایت میں صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز (ایچ ڈبلیوسیز)، کمیونٹی ہیلتھ کلینک (سی ایچ سیز) آیوشمان میلاس، ہر گاؤں اور پنچایت میں آیوشمان سبھا کے ذریعے علاقائی سطح پر صحت کی خدمات کی فراہمی میں نمایاں تیزی لائی جائے گی، اس طرح ایک صحت مند قوم کی تعمیر ممکن ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان نے ہر گاؤں اور ضلع کی ڈیجیٹل شمولیت حاصل کی ہے، جس سے صحت کی سہولیات تک پہنچنے میں نمایاں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007PL1Q.png

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے صحت کی دیکھ بھال کی کوششوں میں صدر جمہوریہ کے تعاون کی تعریف کی۔ صحت کی دیکھ بھال کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھوہ ‘‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’’ کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ایک بڑی پہل کے طور پر ابھرے گا۔ یہ پروگرام سب کو شامل کریں اور کسی کو پیچھے نہ چھوڑیں کے نعرے کے مطابق عمل میں لایا جا رہا ہے۔ آیوشمان بھوہ  پہل کے ساتھ، ہندوستان کم قیمت پر صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کا ایک نیا باب لکھنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت میلے اور میڈیکل کیمپ آیوشمان بھوہ  کا ایک اہم حصہ ہیں، جو تمام ایچ ڈبلیوسیز اور سی ایچ سیز میں ہفتے میں ایک بار منعقد کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھوہ پروگرام شروع کرنے کے ساتھ ساتھ اعضاء کا عطیہ اور خون کے عطیہ کے عہد کی مہم بھی چلائی جائے گی جو کہ بہترین اقدامات ہیں جس میں ہر فرد کو حصہ لینا  چاہیے۔ صحت مند بھارت  اور ایک صحت مند دنیا کے لیے وزیر اعظم کے وژن کو یاد کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے کہاکہ  وزیر اعظم نے انسانی خدمت کو انتہائی اہمیت دی ہے۔ اس کا ملک میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے ان کے عزم سے بہتر کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ماضی میں سپر اسپیشلٹی خدمات تک رسائی کے لیے لمبا فاصلہ طے کرنا پڑتا تھا، وزیراعظم کی قیادت میں یہ سپر اسپیشلٹی خدمات اب سی ایچ سی کی سطح پر دستیاب ہوں گی، جس میں لوگ غیر متعدی امراض کی اسکریننگ، ٹیلی مشاورت، مفت ادویات، تشخیص وغیرہ کے ذریعے مستفید ہوں گے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ آج تقریباً ایک لاکھ نی-کشے مترا  10 لاکھ ٹی بی کے مریضوں کا علاج کر رہے ہیں جنہوں نے اس پہل سے اتفاق کیا ہے۔ یہ ہمیں 2025 تک ٹی بی کو ختم کرنے کے وزیر اعظم کے ہدف  کو پورا کرنے میں مدد کرے گا۔

انہوں نے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے نمایاں اثرات کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 9 سالوں میں، ملک نے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ایک اہم تبدیلی دیکھی ہے، جسے جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے معززین نے بھی سراہا ہے۔ آج، 1.6 لاکھ سے زیادہ اے بی- ایچ ڈبلیوسیز  میں کام کررہے ہیں  جہاں لوگوں کو مفت بنیادی دیکھ بھال کی سہولیات، تشخیص اور ادویات مل رہی ہیں۔ اب تک اے بی ایچ ڈبلیوسیز میں 195 کروڑ سے زیادہ  لوگ آئے  ہیں۔

ممبران پارلیمنٹ، قانون ساز، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے سینئر حکام نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ 50 لاکھ سے زیادہ لوگ  اس لانچ ایونٹ سے آن لائن جڑے اور دیکھے۔

*************

ش ح۔ ع ح

U. No.9429


(Release ID: 1957272) Visitor Counter : 117