ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے  اسکل انڈیا ڈجیٹل کا آغاز کیا


اسکل انڈیا ڈجیٹل ہنرمندی سے متعلق تمام اقدامات کو یکجا کرنے کا جدید ترین پلیٹ فارم ہے: جناب دھرمیندر پردھان

ہندوستان کے ڈیجیٹل نظام کی دنیا پیروی اور تعریف کر رہی ہے : دھرمیندر پردھان

سب کے لیے ہنر، کسی بھی وقت ہنر، کسی بھی جگہ ہنر کا نظام ایک فرد کو مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب دے گا:دھرمیندر پردھان

اسکل انڈیا ڈیجیٹل، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نیو انڈیا کے وژن کے دو سب سے اہم حصوں - اسکل انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے: وزیر مملکت راجیو چشیکھر

Posted On: 13 SEP 2023 8:14PM by PIB Delhi

معیاری ہنرمندی کے فروغ ، متعلقہ مواقع ہرہندوستانی کی رسائی اور صنعت کاری میں کو یقینی بنانے کیلئے  تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے آج اسکل انڈیا ڈیجیٹل(ایس آئی ڈی) کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کہا کہ دنیا ہندوستان کے ہنر مندی کے فروغ کے ماڈل کی تقلید کر رہی ہے۔یہ ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد ہندوستان کے ہنر، تعلیم، روزگار اور صنعت کاری کے منظرنامے  کو ہم آہنگ کرنا اور تبدیل کرنا ہے۔ یہ پلیٹ فارم لاکھوں ہندوستانیوں کی خواہشات اور خوابوں کی علامت ہے جو اپنے لیے بہتر مواقع اور روشن مستقبل چاہتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم ہنر مندی کے کورسز، ملازمت کے مواقع اور صنعتوں سے متعلقہ  صنعتی مدد فراہم کرتا ہے۔ ہنرمندی کے فروغ اور صنعت  اور الیکٹرانکس کے وزیر مملکت، آئی ٹی جناب راجیو چندر شیکھر بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

ایس آئی ڈی، ہندوستان کے ہنر، تعلیم، روزگار اور صنعت کاری سے متعلق ماحولیاتی نظام کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور صنعت 4.0 مہارتوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، مہارت کی ترقی کو مزید اختراعی، قابل رسائی اور ذاتی نوعیت کا بنانے کے جذبے سے کارفرما، اس جدید پلیٹ فارم کا مقصد ہنر مندوں کی بھرتی کو تیز کرنا، زندگی بھر سیکھنے میں سہولت فراہم کرنا اور کیریئر کی ترقی کو آسان بنانا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ڈیجیٹل مہارتوں اور ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ ڈیجیٹل معیشت کی تعمیر کے لیے ڈی پی آئی اور جی20 فریم ورک میں بتائے گئے وژن کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ یہ تمام سرکاری مہارتوں اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے ایک جامع معلوماتی مرکز بھی ہے، جو کیریئر کی ترقی اور زندگی بھر سیکھنے کے خواہاں شہریوں کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔

2023-09-13 19:50:16.367000

پروگرام کے آغاز کے موقع پر بات کرتے ہوئے، جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ اسکل انڈیا ڈیجیٹل ایک جدید ترین پلیٹ فارم ہے جو تمام مہارت کے اقدامات کو یکجا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ ہنر کی کمی کو دور کرنے کے لیے ہندوستان کی حمایت پر اتفاق رائے ہندوستان کی کامیاب جی20 صدارت کا مرکز ہے۔ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی تعمیر کی طرف ایک اور چھلانگ لگاتے ہوئے، ایم ایس ڈی ای نے ہندوستان کی متنوع آبادی کی مہارت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک اوپن سورس پلیٹ فارم بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہمارے ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ کو استعمال کرنے اور ہندوستان کو عالمی مہارت کے مرکز کے طور پر پوزیشن دینے کی طرف ایک اور قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکھنے اور ہنر کی ترقی میں ایک انقلاب، اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہر کسی کے لیے، کہیں بھی، کسی بھی وقت ہنر مندی کے قابل بنائے گا۔

جی 20 سربراہی اجلاس کی کامیابی کے چند دن بعد، جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ ڈی پی آئی ،سربراہی اجلاس میں طے پانے والے سب سے اہم معاہدوں میں سے ایک تھا۔ اسکل انڈیا ڈیجیٹل یقینی طور پر نوجوانوں کے لیے سب سے اہم ڈی پی آئی میں سے ایک ہے اور نئے ہندوستان کے لیے وزیر اعظم کے وژن کے دو اہم ترین اجزاء - اسکل انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان طاقتور اسکیموں کا واحد مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ نوجوان مستقبل کے لیے تیار ہنر مند ہوں۔ اس سے بہت سے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ کووڈ کے بعد کی اس دنیا میں ڈیجیٹل مہارتوں کے بارے میں زبردست بیداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکل انڈیا ڈیجیٹل صنعت کاری اور مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت کو قابل بنائے گا۔

درج ذیل عناصر ایس آئی ڈی پلیٹ فارم کو آگے بڑھائیں گے اور متعدد فوائد فراہم کریں گے۔

1. آدھار/ اے آئی پر مبنی چہرے کی تصدیق

2. ڈیجیٹل قابل تصدیق سرٹیفکیٹ (ڈی وی سی)

3. مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ (ایم ایل) کی سفارشارت

4. آدھار پر مبنی ای کے وائی سی

5. ڈیجیٹل آموزش

6. شہریوں پر مرکوز نقطہ نظر

7. موبائل –فرسٹ اپروچ

8. پیمانہ اور رفتار

9. حفاظتی اقدامات

10. انٹرآپریبلٹی

11. واٹس ایپ چیٹ بوٹ

12. کاروبار کرنے میں آسانی

ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری  اور الیکٹرانکس کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے اسکل انڈیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی تعمیر میں سرگرمی سے  شامل ٹیکنالوجی ٹیم کے ساتھ بات چیت کی، جسے ملک میں تبدیلی اور بااختیار بنانے میں تیزی لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پلیٹ فارم کا ہر حصہ شہریوں کی مختلف ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

اسکل انڈیا ڈیجیٹل نے صارف دوست ہونے کے عزم کے ساتھ اپنا سفر شروع کیا۔ اس کا مقصد استعمال میں آسان انٹرفیس پیش کرکے موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنا ہے جو مختلف آلات کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔ یہ اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ متنوع پس منظر کے لوگ بغیر کسی رکاوٹ کے پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، چاہے ان کے پاس کوئی بھی ٹیکنالوجی ہو۔ ایک کثیر لسانی ملک میں، اسکل انڈیا ڈجیٹل متعدد ہندوستانی زبانوں کی حمایت کرکے، تمام صارفین کے لیے شمولیت اور متنوع علم سیکھنے کے ماحول کو فروغ دے کر فرق کو پر کر رہا ہے۔ محفوظ رسائی کے لیے یہ بڑی کامیابی آدھار پر مبنی ای کے وائی سی کے ساتھ حاصل ہوئی ہے۔ تصدیق کا یہ مضبوط عمل اسکل انڈیا ڈجیٹل کی بنیاد ہے،  یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صرف حقیقی شرکاء ہی اس کی پیشکشوں سے مستفید ہوں۔ پلیٹ فارم کا موبائل فرسٹ اپروچ جدید دور کے اسمارٹ فونز پر انحصار کے لیے موزوں ہے جو ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز کے ذریعے سیکھنے کے ایک بلارکاوٹ تجربے کو یقینی بناتا ہے، سیکھنے کے روایتی طریقوں کو تبدیل کرتا ہے اور صارفین کو کسی بھی وقت، کہیں بھی سیکھنے کے قابل بناتا ہے اور پلیٹ فارم کے وسائل سے جڑنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔

موجودہ ڈیجیٹل منظر نامے میں، سکل انڈیا ڈیجیٹل نے انفرادی مہارتوں اور صلاحیتوں کو آگے لانے کے لیے ایک بے مثال طریقہ متعارف کرایا ہے۔ یہ جدت ڈیجیٹل طور پر تصدیق شدہ سرٹیفکیٹس کی شکل میں آتی ہے، ایک اہم جزو جس نے بنیادی طور پر قابلیت کے مظاہرہ اور پہچانے جانے کے طریقے کو تبدیل کر دیا ہے۔ سکل انڈیا ڈیجیٹل نے محفوظ، چھیڑ چھاڑ سے پاک اور قابل تصدیق حل پیش کرنے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طاقت کا استعمال کیا ہے۔ بنیادی طور پر، ڈیجیٹل طور پر تصدیق شدہ سرٹیفکیٹس ( اسناد) صارفین کو اپنی قابلیت، تجربات اور سرٹیفیکیشن کو اعتماد کے ساتھ ڈیجیٹل فارمیٹ میں پیش کرنے کا اختیار دیتے ہیں جس میں صداقت کی موروثی پرت ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ سکل انڈیا ڈجیٹل نے ذاتی نوعیت کے  کیو آر کوڈز کے ذریعے ڈیجیٹل سی ویز کے تعارف کےتوسط سے  اس تبدیلی کے تصور کو بڑھایا ہے۔ ایک سادہ اسکین کے ساتھ، ممکنہ آجر یا شراکت دار ڈیجیٹل پورٹ فولیوز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جس میں فرد کی مہارت، قابلیت، تجربہ اور کامیابیوں کا خلاصہ ہو۔ سکل انڈیا ڈیجیٹل (ایس آئی ڈی) کے دائرہ کار میں، وقتاً فوقتاً تبدیلیوں کا انضمام صارفین کے تجربات کا ایک لازمی پہلو بن گیا ہے۔ سکل انڈیا ڈیجیٹل کی اہم طاقتوں میں سے ایک تربیت اور ہنرمندی کی ترقی کے لیے اس کا جامع نقطہ نظر ہے۔ پلیٹ فارم کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں کے ذریعہ شروع کئے گئے تمام تربیتی پروگراموں کو شامل کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سرکاری تربیتی پروگراموں کو سکل انڈیا ڈیجیٹل میں ضم کرکے، یہ پلیٹ فارم مہارت کی ترقی کے اقدامات کے لیے ایک مربوط اور مرکزی  ہب بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ نقطہ نظر اس بات کو تسلیم کرنے میں جڑا ہوا ہے کہ مختلف سرکاری ادارے مختلف شعبوں اور خطوں میں مہارتوں کو بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

اسکل انڈیا ڈیجیٹل اسکل پلیٹ فارم کے اندر ان خصوصیات کا نفاذ ہندوستان میں مہارتوں کے منظر نامے میں انقلاب برپا کرے گا، اضافی رسائی، ذاتی نوعیت کے سیکھنے کے تجربات، منظم تصدیقی عمل اور بہتر کیریئر بنانے میں رہنمائی پیش کرے گا۔ یہ سیکھنے والوں کو متعلقہ مہارتیں حاصل کرنے، صنعت کے رجحانات کے ساتھ اپ ڈیٹ رہنے اور ہندوستان کی افرادی قوت کی ترقی میں مؤثر طریقے سے تعاون کرنے کے قابل بنائے گا۔

تقریب کے دوران،  اے آئی سی ٹی ای، سی بی ایس ای، این آئی ای ایل آئی ٹی ، انفوسس، مائیکروسافٹ ، اے ڈبلیو ایس (ایمازون)، ریڈ ہاٹ ، وادھوانی فاؤنڈیشن، یونیسیف، فیوچر اسکل پرائم، ایس اے پی، ٹیک مہندرا فاؤنڈیشن سمیت ڈیجیٹل مہارتوں کو آگے بڑھانے، صنعت کی شرکت کو فروغ دینے اور سیکھنے والوں کی مصروفیت کو بڑھانے کے لیے سرکردہ اداروں کے ساتھ  کئی مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا گیا۔

ذاتی نوعیت کی تعلیم اور محفوظ توثیق سے لے کر کاروبار کرنے میں آسانی اور قومی سطح پر تال میل قائم کرنے  تک، اسکل انڈیا ڈیجیٹل اختراع اور ترقی کے ایک منارہ نور کے طور پر کھڑا ہے۔ اس کا سفر متاثر کن اور بااختیار رہا ہے جبکہ ہندوستانی تعلیم اور ہنر کی ترقی پر دیرپا اثر چھوڑ رہا ہے۔

*************

ش ح۔ع ح

U-9483


(Release ID: 1957259) Visitor Counter : 136