وزارت خزانہ

چوتھی جی 20 عالمی شراکت برائے مالیاتی شمولیت میٹنگ 14 سے 16 ستمبر 2023 کے دوران ممبئی میں منعقد ہونے والی ہے

Posted On: 13 SEP 2023 3:41PM by PIB Delhi

چوتھی جی 20 گلوبل پارٹنرشپ فار فنانشل انکلوژن(جی پی ایف آئی) میٹنگ 14-16 ستمبر 2023 کو ممبئی میں منعقد ہو رہی ہے۔ میٹنگ میں جی 20 ممبر ممالک، خصوصی مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 50 سے زیادہ مندوبین اکٹھے ہوں گے۔ میٹنگ میں ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت اور ایس ایم ای فائنانس کے شعبوں میں جی 20 انڈیا پریذیڈنسی کے تحت مالی شمولیت کے ایجنڈے کے جاری کام پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

میٹنگ سے پہلے، 14 ستمبر 2023 کو ایم ایس ایم ای کو متحرک کرنے کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا جائے گا۔ سمپوزیم میں عالمی ماہرین کے درمیان دو اہم موضوعات "ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر کے ذریعے اعلیٰ اقتصادی ترقی کی خاطر ایم ایس ایم ای کو توانائی بخشنا" اور " کریڈٹ گارنٹیز اور ایس ایم ای ماحولیاتی نظام" کے بارے میں عالمی ماہرین کے درمیان پینل مباحثے ہوں گے۔  یہ سمپوزیم ایم ایس ایم ای کی تیز رفتار مالیاتی شمولیت میں ڈی پی آئی کے کردار پر روشنی ڈالے گا۔

اگلے دو دنوں کے دوران، جی پی ایف آئی  کے اراکین ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کے جی 20 جی پی ایف آئی کے اعلیٰ سطحی اصولوں کے نفاذ، قومی ترسیلات زر کے منصوبوں کی تازہ کاری اور ایس ایم ای  فنانسنگ میں مشترکہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ایس ایم ای  کے بہترین طور طریقوں اور اختراعی آلات کے بارے میں جی پی ایف آئی  کے کام پر تبادلہ خیال کریں گے۔

جی پی ایف آئی  میٹنگ کے ایک حصے کے طور پر 16 ستمبر 2023 کو "ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے ذریعے مالیاتی شمولیت کو آگے بڑھانا: ڈیجیٹل اور مالیاتی خواندگی اور صارفین کے تحفظ کے ذریعے صارفین کو بااختیار بنانا" پر ایک سمپوزیم بھی منعقد کیا جائے گا۔

چوتھی جی پی ایف آئی  ڈبلیو جی  میٹنگ میں شرکت کرنے والے مندوبین ممبئی میں کنہیری غاروں کا بھی دورہ کریں گے۔

***********

ش  ح۔م م  ۔ ج

UNO-9468



(Release ID: 1957068) Visitor Counter : 81