وزارات ثقافت

ثقافت کی وزارت نے سوچھتا مہم کا کامیاب انعقاد کیا

Posted On: 13 SEP 2023 3:35PM by PIB Delhi

ثقافت کی وزارت نے اپنی منسلک، ماتحت اور خود مختار تنظیموں کے ذریعے دسمبر 2022 سے اگست 2023 تک سوچھتا مہم کا کامیابی سے انعقاد کیا اور باقاعدگی سے ماہانہ رپورٹوں کو ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا۔

اس مدت کے دوران، وزارت نے بین وزارتی مشاورت (آئی ایم سی)حوالہ جات (کابینہ کی تجویز)میں100 فیصد تصرف حاصل کیا ہے، ریاستی حکومتوں، حوالہ جات میں تقریباً 82 فیصد تصرفات۔ پی ایم او حوالہ جات میں86 فیصد تصرف، ایم پی حوالہ جات میں 73 فیصد تصرف، جائزہ کے لیے مختص کل فزیکل فائلوں میں سے، 71فیصد فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ مزید برآں، صفائی مہم میں 66 میں سے 56 مقامات پر  صفائی مہم کامیابی کے ساتھ چلائی گئی ہے ،جن کی نشاندہی کی گئی ہے۔

وزارت کی طرف سے 16 سے 30 اپریل 2023 تک سوچھتا پکھواڑا بھی منایا گیا اور اس پکھواڑے کے دوران اس وزارت کے تمام افسران اور ملازمین کو سوچھتا کا عہد کرایا گیا۔ صفائی ستھرائی، ریکارڈ کے مناسب انتظام کو یقینی بنانے کے لیے تمام شعبوں/ ڈویژنوں اور آس پاس کے دفتری احاطے کا سوچھتا معائنہ کیا گیا۔ شاستری بھون کے اندر اور آس پاس کے دفاتر کے احاطے کو صاف ستھرا بنانے کے لیے صفائی مہم/شرمدان کا انعقاد کیا گیا۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(13.09.2023)

(U: 9466)



(Release ID: 1957043) Visitor Counter : 84