جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا کے ڈائریکٹر (فنانس) نے چارج سنبھالا

Posted On: 13 SEP 2023 3:08PM by PIB Delhi

جناب جوشیت رنجن سکیدار نے 12 ستمبر 2023 کو سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ(ایس ای سی آئی) میں بطور ڈائریکٹر (فنانس) جوائن کیا۔

جناب سکیدار چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، کمپنی سیکریٹری، کوسٹ اکاؤنٹنٹ اور ایم بی اے (فنانس) ہیں، جن کے پاس 30 سال سے زیادہ کا پوسٹ کوالیفکیشن کا تجربہ ہے۔

ڈائریکٹر (فنانس) کے طور پر اپنی تقرری سے پہلے جناب  سکیدار آر آئی ٹی ای ایس لمیٹڈ کے گروپ جنرل منیجر (فنانس) اور کمپنی سکریٹری کے طور پر کام کر رہے تھے۔ ان کی سروس کی کل مدت میں آر آئی ٹی ای ایس میں چار سال سے زیادہ، این ایس سی ایل،(این ٹی پی سی اور ایس اے آئی ایل کا مشترکہ منصوبہ) میں 16 سال سے زیادہ اورسیل-بھلائی اسٹیل پلانٹ میں نو سال سے زیادہ کا عرصہ شامل ہے۔ انہیں فنانس اسٹیبلشمنٹ، کارپوریٹ اخراجات، کارپوریٹ ٹیکسیشن سیل، ٹریژری فنکشنز، ایکسپوٹیک فنانس، کمپلائنس اور کارپوریٹ گورننس کا تجربہ ہے۔

سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ ایک منی رتن کیٹیگری-1 سی پی ایس یو ہے جو نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت، حکومت ہند کے انتظامی کنٹرول کے تحت ہے۔

موجودہ حالات میں، ایس ای سی آئی کا قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ہے۔ کمپنی ایم این آر ای کی متعدد اسکیموں کے نفاذ کے لیے ایک نوڈل ایجنسی ہے۔ اس کے علاوہ، ایس ای سی آئی نے کئی پی ایس یوز اور سرکاری محکموں کے لیے ٹرنکی بنیادوں پر سولر پروجیکٹ کی ترقی میں قدم رکھا ہے۔ کمپنی کے پاس کیٹیگری-1 پاور ٹریڈنگ لائسنس بھی ہے اور وہ اس ڈومین میں شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی تجارت کے ذریعے فعال ہے جو اس کے نافذ کردہ اسکیموں کے تحت قائم کیے گئے منصوبوں کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔

 

ش  ح۔م م  ۔ ج

UNO-9450


(Release ID: 1956927)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu