وزارتِ تعلیم
وزارت تعلیم کے محکمہ اعلی تعلیم کے ذریعہ زیرالتوا معاملوں کے نمٹارہ کے لئے خصوصی مہم
یہ مہم زیرالتوا معاملوں کو کم کرنے ، سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے ، اندرونی نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط کرنے ، ریکارڈز کے انتظام سے وابستہ افراد کو تربیت فراہم کرنے اور فزیکل ریکارڈس کو ڈیجیٹائز کرنے کا کام کرے گی
Posted On:
13 SEP 2023 9:03AM by PIB Delhi
زیرالتوا معاملوں کو نمٹانے کی خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم)، کے حصے کے طور پر وزارت تعلیم کا محکمہ اعلیٰ تعلیم دستمبر 2022 سے اگست 2023 تک کئی زیرالتوا معاملوں کو کم کرنے میں کامیاب رہا جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
- عوامی شکایات کی موصولی اور نمٹارہ : 95.71 فیصد عوامی شکایات(27600 میں سے26417) کا نمٹارہ کیا جاچکا ہے۔
- ممبران پارلیمنٹ کےحوالےسے موصول ہونے والی شکایات: ممبران پارلیمنٹ کے حوالے سے موصول ہونے والی 75.10 فیصد شکایات (466 میں سے 350) کا نمٹارہ کردیا گیا ہے۔
- پارلیمانی یقین دہانی :59.50 پارلیمانی یقین دہانیوں (79 میں سے 47) کا نمٹارہ کیا جاچکا ہے۔
- عوامی شکایات سے متعلق اپیلیں : عوامی شکایات سے متعلق 90.50 فیصد اپیلوں (6588 میں سے 5962) کا نمٹارہ کیا جاچکا ہے۔
- ٹھکانے لگائی گئی کل فائلیں : جن فائلوں کو ٹھکانے لگانے کی نشاندہی کی گئی تھی ان میں سے 79.87 فیصد (8329 میں سے 6652) فائلوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔
- اعلیٰ تعلیم کے 189 اداروں میں صفائی مہم چلائی گئی ۔
وزارت اپنے احاطوں اور اپنے اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں زیرالتوا معاملوں کو کم کرنے اور سوچتھا کو یقینی بنانے کے لئے پابندعہد ہے۔ اس مہم کا مقصد زیرالتوا معاملوں کو کم کرنا ، سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانا، اندرونی نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط کرنا ، ریکارڈ س کے انتظام سے وابستہ افراد کو تربیت فراہم کرنا ، ریکارڈ کے بہتر بندوبست کے لئے فزیکل ریکارڈس کو ڈیجیٹائز کرنا اور تمام وزارتوں / محکموں کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لانا ہے۔
شاستری بھون، نئی دہلی میں بھی کئی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں وزارتوں/محکموں کا ایک مجموعہ موجود ہے۔تلف کردہ فرنیچر اور فکسچر سےراہداریوں اور لفٹ کی لابیوں کو صاف کرنے کے لئے ایک مرکزی ڈمپ یارڈ بنایا گیا ہے جو چاروں طرف سے گھرا ہوا ہے جہاں اس طرح کے کچرے کو وقفے وقفے سے اکٹھا کردیا جاتا ہے اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔ ان اقدام نے فالتو مواد سے راہداریوں اور لفٹ کی لابیوں کوصاف کر دیا ہے جو آزادی سے چلنے پھرنے والے علاقوں کے اندر ہموار نقل و حرکت کو قابل بناتا ہے اور آگ کے خطرات کو کم کرتا ہے۔ احاطے میں ایک ری سائیکل یونٹ قائم کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔
************
ش ح۔ ق ت ۔ م ص
(U: 9431 )
(Release ID: 1956812)
Visitor Counter : 113