سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے بتایا کہ لداخ میں قومی شاہراہ 301 کے 230 کلومیٹر طویل کرگل-زنسکار روڈ کو اپ گریڈ اور چوڑا کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے

Posted On: 12 SEP 2023 8:29PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے لداخ میں 230 کلومیٹر طویل کرگل-زنسکار روڈ کو اپ گریڈ اور چوڑا کرنا نیشنل ہائی وے 301 کا ایک اہم حصہ ہے جوشروع کر دیا گیا ہے۔ ٹویٹس کی ایک سیریز میں انہوں نے کہا کہ 8 پیکجوں میں تقسیم اس وسیع پروجیکٹ نے پیکجوں 5 کی کامیابی سے تکمیل ہوءی ہے، چھٹا اور ساتوان پیکج  اس مالی سال کے لیے شیڈول میں ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ 3 پیکجز 97.726 کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہیں، جن میں 13 بڑے پل، 18 چھوٹے پل اور 620 باکس کلورٹس شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LF4G.jpg

فجناب گڈکری نے کہا کہ یہ خطہ بے پناہ آزماءشوں سے بھرا ہے، جس کے ایک طرف گہری گھاٹی اور دوسری طرف کھڑی پہاڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کا سخت ماحول جس میں پودوں کی کمی ہے اور آکسیجن کی سطح كم ہے  انتہائی سرد آب و ہوا کے ساتھ مشکلات کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ آدھے حصے میں رہائش اور نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کا فقدان ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HZUS.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TDK7.jpg

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ تکمیل کے بعد یہ سڑك ہر موسم میں ایک اہم بنیادی ڈھانچے کے اثاثے کے طور پر کام کرے گی اور فوج اور بھاری توپ خانے کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی  کہا کہ اسٹریٹجک اہمیت کے علاوہ یہ منصوبہ اقتصادی ترقی كے ساتھ   خطے میں سیاحت کوبھی  فروغ دے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004NO7L.jpg

جناب گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں یہ اہمیت كا حامل اقدام سرحدی علاقے میں موثر، پریشانی سے پاک اور ماحولیات کے حوالے سے بہترین نقل و حرکت شروع كرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005AQAO.jpg

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1956788) Visitor Counter : 130