صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو 13 ستمبر 2023 کو ورچوئلی طور پر آیوشمان بھو مہم کا آغاز کریں گے


آیوشمان بھو ایک جامع ملک گیر حفظان صحت کی پہل ہے جو حفظان صحت کی اسکیموں کی  مکمل احاطے کو یقینی بناتی ہیں جو ہر گاؤں اور ہر قصبے تک پہنچ رہی ہیں

سترہ ستمبر سے دو اکتوبر 2023 تک سیوا پکھواڑہ  اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہر فرد لازمی صحت خدمات حاصل کرے

آیوشمان بھو- آیوشمان – آپ کا دوار 3.0 ، ایچ ڈبلیو سیز اور سی ایچ سیز میں آیوشمان میلے اور ہر گاؤں اور پنچایت میں آیوشمان سبھاؤں کے تین اجزا کے ذریعہ صحت کی خدمات کا مکمل احاطہ

آیوشمان بھو کا مقصد آیوشمان کارڈ فراہم کرنا، اے بی ایچ اے آئی ڈیز تیار کرنا اور اہم صحت اسکیموں  اور غیر چھوت چھات والی بیماریوں ٹی بی اور سکیل سیل جیسی بیماری جیسے بیماری کے آلات کے  بارے میں بیداری پیدا کرنا  ہے

صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آیوشمان بھو کے آغاز کے لئے جاری تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر  انتظام  کے ساتھ ورچوئل طور پر بات چیت کی

Posted On: 12 SEP 2023 5:51PM by PIB Delhi

ملک بھر میں حفظان صحت رسائی اور شمولیت کو ازسرنو تشکیل کرنے کےلئے ایک یادگاری تقریب میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 13 ستمبر 2023 کو آیوشمان بھوا مہم کا افتتاح کریں گی۔ اس تاریخی مہم کا آغاز ایک ورچوئل تقریب کے ذریعہ ہوگا، صحت کی عام کوریج کے لئے یہ ایک اہم  قدم ہے اور سب یہ سب کے لئے صحت کو یقینی بنائے گا۔ اس افتتاحی تقریب میں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزرائے مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار، پروفیسر ایس کے سنگھ کے علاوہ نیتی آیوگ کے ممبر (صحت) ڈاکٹر وی کے پال ، صحت اور خاندانی بہبود کے سینئر افسران اور بہت سے ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔ گورنر صاحبان ، وزرائے اعلی، ریاستوں کے وزرا اور مختلف سیکٹروں کے دیگر افسروں کو بھی اس میں ورچوئلی طور پر شرکت کے لئے  مدعو کیا گیا ہے۔ ان سب کا تعلق تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔عوامی نمائندوں ، مستفیدین اور شرکا کی ایک بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی جن کا تعلق   ضلع ہیڈ کوارٹروں ، بلاک ہیڈ کوارٹروں اور اپنے گاؤں سے صحت اور تندرستی کے مراکز  سے ہوگا۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت حکومت ہند کی طرف سے شروع کی گئی آیوشمان بھوا مہم ایک جامع ملک گیر حفظان صحت کی پہل ہے جس کا مقصد ملک میں ہر گاؤں اور قصبے میں پہنچنا ہے اور حفظان صحت کی خدمات کا مکمل احاطہ کرنا ہے۔ یہ مہم 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2023 تک سیوا پکھواڑہ کے درمیان نافذ کی جائے گی اور اس کے تحت پورا ملک اور پورے معاشرے کا احاطہ کیا جائے گا۔ یہ حکومت کے سیکٹروں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور ایک مشترکہ مشن کے تحت طبقوں کو متحد کرتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہر فرد کسی تفریق کے بغیر لازمی صحت خدمات حاصل کرتا ہے۔

آیوشمان بھوا مہم محکمہ صحت ، دیگر سرکاری محکموں اور دیہی اور شہری علاقوں میں مقامی منتخبہ اداروں کے اشتراک سے گرام پنچایتوں کے ذریعہ شروع کی گئی ایک اشتراک پر مبنی کوشش ہے۔اس کا اہم مقصد ہر گاؤں اور قصبے میں جامع حفظان صحت کی کوریج کو وسعت دینا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی اس سے محروم نہ رہے۔

آیوشمان بھوا مہم ایک مشترکہ کوشش ہے جس کی سربراہی گرام پنچایتوں نے محکمہ صحت، دیگر سرکاری محکموں اور دیہی اور شہری علاقوں میں مقامی منتخب اداروں کے تال میل سے شروع  کی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد صحت کی دیکھ بھال کی جامع کوریج کو ہر گاؤں اور قصبے تک پھیلانا، جغرافیائی رکاوٹوں کو عبور کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔

اس ہم آہنگی کے نقطہ نظر کا مقصد اپنے تین اجزاء آیوشمان - آپ کے دوار 3.0، صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز (سی ایچ سیز) اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز (سی ایچ سیز) میں آیوشمان میلوں  اور ہر گاؤں اور پنچایت میں آیوشمان سبھا کے ذریعے صحت کی خدمات کی کوریج کو پورا کرنا ہے۔

آیوشمان آپ کے دوار  3.0: اس اقدام کا مقصد پی ایم –جے اے وائی  اسکیم کے تحت اندراج شدہ باقی اہل مستفیدین کو آیوشمان کارڈ فراہم کرنا اوراس بات کو یقینی بنانا کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو صحت کی ضروری خدمات تک رسائی حاصل ہو۔

ایچ ڈبلیو سیز اور سی ایچ سیز میں آیوشمان میلے: آیوشمان بھارت- ایچ ڈبلیو سیز اور سی ایچ سیز میں یہ میلے اے بی ایچ اے آئی ڈیز (ہیلتھ آئی ڈیز)بنانے اور آیوشمان بھارت کارڈ جاری کرنے میں سہولت فراہم کریں گے۔ وہ جلد تشخیص، بنیادی صحت کی جامع  دیکھ بھال کی خدمات، ماہرین کے ساتھ ٹیلی کنسلٹیشن، اور مناسب حوالہ جات بھی پیش کریں گے۔

آیوشمان سبھا: ہر گاؤں اور پنچایت میں ہونے والے یہ اجتماعات آیوشمان کارڈ کی تقسیم، اے بی ایچ اے  آئی ڈی بنانے، اور صحت کی اہم اسکیموں اور بیماریوں کے حالات، جیسے غیر متعدی امراض، تپ دق (نکشے مترا)، سکل سیل ،بیماری کے ساتھ ساتھ خون کا عطیہ اور اعضاء کے عطیہ کی مہم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

آیوشمان بھاؤ مہم 'صحت مند گاؤں' اور 'صحت مند گرام پنچایتیں' بنانے کے وژن کے ساتھ منسلک ہے، جس سے ملک میں یونیورسل ہیلتھ کوریج حاصل کرنے کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ صحت کی اسکیموں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے والی پنچایتیں 'آیوشمان گرام پنچایت' یا 'آیوشمان اربن وارڈ' کا اعزاز حاصل کریں گی، جو کہ صحت کی یکساں فراہمی کے لیے ان کی لگن کی علامت ہے۔

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ  نے آیوشمان بھاو کے آغاز کے لیے جاری تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت اور سینئر افسران کے ساتھ ورچوئل بات چیت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002M8F4.jpg

 

ڈاکٹر مانڈویہ  نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے آیوشمان بھاو پہل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر ہر سال صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز میں صحت میلوں کا انعقاد کرنے پر زور دیا اور ہر میڈیکل کالج سے بلاک کی سطح پر ہیلتھ کیمپ منعقد کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پہل  اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہیلتھ میلوں میں اسکریننگ کروانے والے مریضوں کو ہیلتھ میلوں میں بروقت علاج کی سہولت میسر آسکے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CNK2.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ا  م- ن ا۔

U- 9415

                          


(Release ID: 1956705) Visitor Counter : 130