وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ دفاع، ہر ماہ اوسطاً 80 سے زیادہ صفائی  کی مہمات کے ذریعے سوچھتا کے تئیں پرعزم ہے

Posted On: 12 SEP 2023 4:34PM by PIB Delhi

کام کی جگہ پر صفائی اور حفظان صحت کو فروغ دینے کے عزم کے تسلسل میں، محکمہ دفاع (ڈی او ڈی) نے جنوری 2023 سے اگست 2023 تک، ملک بھر میں کل 655 صفائی مہمات کا انعقاد کیا ہے۔ کام کی جگہ کا تجربہ، گرد ونواح کےعلاقے کا انتظام اور صحت مند کام کرنے کی فضاکی صورتحال میں صحت مند تبدیلی کے ساتھ نمایاں حصہ رسدی کی ہے جبکہ اس سے آمدنی بھی پیدا ہوتی ہے۔

اس عرصے کے دوران، ان مخصوص مرکوز کوششوں کے نتیجے میں، 53698 مربع فٹ جگہ کو صاف کیا گیا ہے۔ ان خالی جگہوں سے کچرے کے مواد کو ٹھکانے لگانے سے بھی، اسکریپج پالیسی کے مطابق، 76 لاکھ92 ہزارروپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ ان مہمات کے تحت ، ڈی جی ڈی ای، ڈی جی اے ایف ایم ایس، ڈی جی بی آر، سی جی ڈی اے، اور سی ایس ڈی سمیت تمام منسلک اور ماتحت دفاتر میں پورے جوش وولولے کے ساتھ مختلف سرگرمیاں شروع کی گئیں، جیسےکہ فالتو فائلوں کو ختم کرنا، اسکریپ میٹریل کو ٹھکانے لگانااور آؤٹ ڈور اور انڈور صفائی مہم وغیرہ ۔

محکمہ دفاع ،گزشتہ سال اکتوبر میں شروع کی گئی سوچھتا خصوصی مہم 2.0 کے سرفہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سے ایک تھا، جس میں کل آؤٹ اسٹیشن کی 5922 سائٹس کی کوریج  شامل تھی۔ پچھلے کچھ سالوں میں، سوچھتا کی مشق، سال میں ایک بار کی جانے والی مشق سے آگے بڑھ گئی ہے اور یہ محکمہ دفاع کے روزمرہ کے کام کاج کا ایک لازمی حصہ بن گئی ہے۔ یہ کام کی جگہ پر سوچھتا کو ایک عادت کے طور پر ادارہ جاتی بنانے کے لیے، محکمے کے عزم کو واضح کرتا ہے، جس میں ایک صاف ستھرا اور بے ترتیبی سے پاک کام کی جگہ کو فروغ دینے اور وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

جیسا کہ وزیر دفاع نے پچھلے سال تسلیم کیا تھا کہ مہاتما گاندھی کی طرف سے شروع کی گئی صفائی مہم ،وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ملک گیر تحریک کی شکل اختیار کر گئی ہے؛ جغرافیائی حدود کو عبور کر کے ہمارے ملک کے کونے کونے میں پھیل گئی ہے۔

**************

ش ح۔ا ع۔ ر ا

U- 9410


(Release ID: 1956675) Visitor Counter : 106