وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے جناب پشکر سنگھ دھامی کے ساتھ وِدیہ سمیکشا کیندر کا افتتاح کیا اور 141پی ایم شری اسکولوں اور 40بستروں والے نیتا جی سبھاش چندر بوس رہائشی اسکول کے لئے سنگ بنیاد رکھا


وِدیہ سمیکشا کیندر ، اتراکھنڈ کے 23.50لاکھ اسکولی طلباء کے آموزشی نتائج کو بہتر بنانے کے سمت میں ایک مؤثر قدم ہوگا:جناب دھرمیندر پردھان

ریاست میں 141پی ایم شری اسکول بہترین کارکردگی کے حصول کی خاطر موجودہ اسکولوں کے لئے ایک مثال کے طورپر کام کریں گے:جناب دھرمیندر پردھان

این ای پی 2020ایک ہیلتھ پر مبنی 21ویں صدی کی معیشت کی تعمیر کے لئے بھی ایک فلسفیانہ دستاویز ہے:جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 12 SEP 2023 3:32PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ  اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی کے ہمراہ آج اتراکھنڈ کے دہرادون میں وِدیہ سمیکشا کیندر کا افتتاح کیا اور 141پی ایم شری اسکولوں اور نیتا جی سبھاش چندر بوس رہائشی اسکول کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر سینئر عہدیدار مندوبین اور ممتاز ماہرین تعلیم موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FDNO.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00299BG.jpg

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ وِدیہ سمیکشا کیندر ، جو ٹیکنالوجی پر مبنی ایک جدید اعدادوشمار والا ماڈل ہے، اتراکھنڈ کے 23.50لاکھ اسکولی طلباء کے آموزشی نتائج کو بہتر بنانے میں مؤثر قدم ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ کس طرح جناب نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ کے طورپر ریاست گجرات میں وِدیہ سمیکشا کیندر متعارف کرایا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ این ای پی 2020 کو متعارف کرائے جانے کے بعد اسے پورے ملک میں توسیع دی گئی ہے۔ اتراکھنڈ میں کیندر کے افتتاح کے ساتھ ریاست گجرات کا تعلیمی ماڈل اپنانے والی پہلی ریاست ہوگی۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ کارکردگی اور حاضری وغیرہ کے اعدادوشمار کے علاوہ دیکشا پورٹل کا مواد اور ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ(ڈی آئی ای ٹی)کے اعدادوشمار ، ریاست کی اسکولی تعلیم سے متعلق مکمل معلومات پورٹل پر دستیاب ہوگی۔ جناب پردھان نے اس بات کو بھی اُجاگر کیا کہ این ای پی 2020معلومات پر مبنی21ویں صدی کی معیشت کی تعمیر کے لئے ایک فلسفیانہ دستاویز ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں 141پی ایم شری اسکول بہترین کارکردگی کے حصول کی خاطر موجودہ اسکولوں کے لئے ایک ماڈل کے طورپر کام کریں گے۔نیتاجی سبھاش چندر بوس رہائشی اسکول محروم طبقے کے بچوں کو سہولت فراہم کرے گا۔

انہوں نے نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کے خطوط پر ریسرچ اسکالرشپ متعارف کرانے کے لئے ریاست کے  وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم کو مبارکباد دی ۔ اس وظیفے کے تحت ریاست کے اساتذہ اپنے تحقیقی پروجیکٹوں کے لئے نقد امداد حاصل کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ طلباء کو دیئے جانے والے وظائف اُن کے تعلیمی نظام کو مستحکم کرنے کے تئیں ریاست کے عہد کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے این ای پی 2020 کو نافذ کرنے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو حقیقت میں بدلنے میں تعاون کے لئے ریاستی محکمہ تعلیم کو مبارکباد دی۔

بھارت کی جی 20 صدارت کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے این ای پی2020 کو ایک عالمی ماڈل کے طورپر پیش کیا ہے اور کس طرح اس کی رُکن ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے ذریعے ستائش کی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ نہ صرف بھارت کے 30کروڑ طلباء کے لئے مفید ہوگی، بلکہ ان کے لئے ایک معیار قائم  کرکے پوری دنیا کے طلباء کے لئے فائدہ مند ہوگی۔

بعد ازاں  دن میں،جناب دھرمیندر پردھان  اتراکھنڈ کے بدھولی میں یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ انرجی اسٹڈیز میں امرت کال مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033BTM.jpg

 

 

************

 

ش ح۔و ا۔ن ع

(12.09.2023)

(U: 9399)

 


(Release ID: 1956650) Visitor Counter : 175