عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
خواہش مند بلاکس پروگرام ماڈیول اب آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم پر براہ راست
Posted On:
12 SEP 2023 1:39PM by PIB Delhi
نیتی آیوگ کے اشتراک سے کرم یوگی بھارت ایس پی وی کے ذریعے انتظام کردہ سرکاری افسروں کے لیے صلاحیت کے ترقیاتی ایکو سسٹم، آئی جی او ٹی کرم یوگی بھارت نے آرزو مند بلاکس پروگرام (اے بی پی) کے لیے وقف کردہ ایک نیا تیار کردہ مجموعہ شروع کیا ہے۔
نیتی آیوگ نے خواہش مند اضلاع کے پروگرام کی کامیابی کی بنیاد پر خواہش مند بلاکس پروگرام شروع کیا ہے۔
یہ مجموعہ 500 شناخت شدہ بلاکس میں 5000 بلاک سطح کے اہلکاروں کی فنکشنل، ڈومین اور طرز عمل کی اہلیت پیدا کرنا چاہتا ہے تاکہ سیکھنے والوں کو اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لیے اہم مضامین سے واقف کرایا جائے۔
کیوریٹڈ ماڈیول کے ذریعے، آئی جی او ٹی پلیٹ فارم بلاک کے افسروں کے تعاون کو کم خدمت والے بلاکس کی تبدیلی میں بھرپور اور قابل بنانے کی کوشش کرے گا، اس طرح پورے ہندوستان میں نچلی سطح پر حکمرانی کو بہتر بنایا جاسکے گا۔ اس میں 10 کورسز شامل کئے گئے ہیں:
جن میں 1- ٹائم مینجمنٹ (ڈی او پی ٹی)، 2- شہری پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے مواصلات (ڈی او پی ٹی) ، 3- قیادت (ڈی او پی ٹی) ، 4- مشن لائف سے متعلق اورینٹیشن ماڈیول (ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت)، 5- پائیدار ترقی کے اہداف (آئی ایس ٹی ایم) ، 6- مسائل کا حل اور فیصلہ سازی (ڈی او پی ٹی) ، 7- خود قیادت (دی آرٹ آف لیونگ)، 8- تناؤ سے نمنٹنے کے لئے انتظام(ڈی او پی ٹی) ، 9- کام کی جگہ پر یوگا بریک (مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا)، اور 10- ٹیم سازی (ڈی او پی ٹی) شامل ہیں۔
آئی جی او ٹی کرم یوگی (https://igotkarmayogi.gov.in/) ایک جامع آن لائن پورٹل ہے جو سرکاری اہلکاروں کو ان کی صلاحیت سازی کے سفر میں رہنمائی کرتا ہے۔ پورٹل آن لائن سیکھنے، قابلیت کے انتظام، کیریئر کے انتظام، مباحثوں، واقعات اور نیٹ ورکنگ کے لیے 6 فنکشنل حبس کو یکجا کرتا ہے۔ سرکاری اسپیکٹرم کے 22.2 لاکھ سے زیادہ سیکھنے والے فی الحال آئی جی او ٹی پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہیں جن کی رسائی 685 سے زیادہ کورسز تک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ح ا۔ن ا۔
U- 9388
(Release ID: 1956606)
Visitor Counter : 136