امور داخلہ کی وزارت
پدم ایوارڈز-2024 کے لیے نامزدگیوں کا عمل 15 ستمبر 2023 تک جاری رہےگا
Posted On:
12 SEP 2023 10:47AM by PIB Delhi
یوم جمہوریہ 2024 کے موقع پر اعلان کیے جانے والے پدم ایوارڈز 2024 کے لیے آن لائن نامزدگیوں/سفارشات کا عمل یکم مئی 2023 کوشروع ہوا تھا ۔ پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2023 ہے۔پدم ایوارڈز کے لئے نامزدگیاں/ سفارشات راشٹریہ پرسکار پورٹل (https://awards.gov.in) پر آن لائن وصول کی جائیں گی۔
پدم ایوارڈز، یعنی پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری، ملک کے اعلیٰ ترین شہری ایوارڈز میں سے ہیں۔ 1954 میں قائم کیے گئے، ان ایوارڈز کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ ’ امتیازی کام‘ کو تسلیم کرتاہے اور یہ تمام شعبوں/ زمروں میں ممتاز اور غیر معمولی حصولیابیوں/ خدمات کے لیے دیا جاتا ہے،جیسے کہ آرٹ، ادب اور تعلیم، کھیل، طب، سماجی کام، سائنس اور انجینئرنگ، عوامی امور، سول سروس، تجارت اور صنعت وغیرہ۔ نسل، پیشہ، عہدے یا صنفی امتیاز کے بغیر تمام افراد ان ایوارڈز کے اہل ہیں۔ ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کو چھوڑ کرسرکاری ملازمین بشمول پی ایس یوز کے ساتھ کام کرنے والے پدم ایوارڈز کے اہل نہیں ہیں۔
حکومت پدم ایوارڈز کو’’پیپلز پدم‘‘ میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ لہذا تمام شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ خود نامزدگی سمیت نامزدگی/سفارشات کریں۔ایسے باصلاحیت افراد کی شناخت کے لیے ٹھوس کوششیں کی جا سکتی ہیں جن کی کارکردگی اور کارنامے خواتین، سماج کے کمزور طبقات، ایس سی اور ایس ٹی، دیویانگ اور دیگر افراد میں سے واقعی اعزاز کے مستحق ہیں جو سماج کی بے لوث خدمت کررہے ہیں ۔
نامزدگیوں/سفارشات میں راشٹریہ پرسکار پورٹل (https://awards.gov.in ) پر دستیاب فارمیٹ میں بیان کردہ تمام متعلقہ تفصیلات شامل ہونی چاہئیں، جس میں بیانیہ کی شکل میں زیادہ سے زیادہ 800 الفاظ میں ایک حوالہ بھی شامل ہونا چاہئے،جس میں سفارش کئے جانے والے فرد کے اس کے متعلقہ شعبہ / زمرے میں اس کی واضح طور پر ممتاز اور غیر معمولی حصولیابیوں کوبیان کیا گیا ہو۔
اس سلسلے میں تفصیلات وزارت داخلہ کی ویب سائٹ (https://mha.gov.in) اور پدم ایوارڈ پورٹل (https://padmaawards.gov.in ) پر’ایوارڈز اینڈ میڈلز‘ کے عنوان سے دستیاب ہیں۔ ان ایوارڈز سے متعلق قوانین اورضابطے ویب سائٹ پر https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspx لنک کے ساتھ دستیاب ہیں۔
***********
ش ح ۔ ف ا - م ش
U. No.9380
(Release ID: 1956549)
Visitor Counter : 139
Read this release in:
Assamese
,
Malayalam
,
Bengali
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada