نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے سووچھتا اور زیر التواء معاملات نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 2.0 شروع کی

Posted On: 12 SEP 2023 10:14AM by PIB Delhi

مہاتما گاندھی کو ‘‘ایک صاف ستھرے ہندوستان’’  سے متعلق  دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرنے کے وژن کے ساتھ، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے(ڈی اے آر پی جی) نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2021 تک زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی۔ مہم کی کامیابی کے ساتھ،  ڈی اے آر پی جی نے 2022  کے ساتھ ساتھ سال 2023 میں بھی  اس مہم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے مطابق، خصوصی مہم 2.0 نومبر 2022 سے اگست 2023 تک شروع کی گئی تھی جس کا مقصد عوامی شکایات کے بروقت اور موثر  ازالے، اراکین پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں، بین وزراتی  مشاورتوں کے ریفرینسز  اور وزارتوں/محکموں کی طرف  سے  پارلیمانی یقین دہانیاں کو یقینی بنانا تھا ۔

سووچھتا اور زیر التواء معاملات  کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 2.0 ،نیتی آیوگ اور اس سے منسلک ڈیولپمنٹ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن آفس (ڈی ایم ای او) کے دفاتر، نیتی بھون میں واقع اٹل انوویشن مشن(اے آئی ایم) اور اس کے خودمختار اداروں   یعنی  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف لیبر اکنامکس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ( این آئی ایل ای آر ڈی) نے چلائی تھی  جو نریلا، نئی دہلی میں واقع ہے۔ اس مہم کے تحت  ارکان پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں، بین وزارتی مشاورت اور وزارتوں/محکموں کے ذریعہ پارلیمانی یقین دہانیوں کے عوامی شکایات کے حوالہ جات کے بروقت اور موثر نمٹانے کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ سووچھ بھارت ابھیان ‘‘خصوصی مہم 2.0’’  کا مقصد نیتی آیوگ میں ریکارڈ کا بندوبست اور  انتظام، صفائی ستھرائی  (اندرونی اور باہر) اور دفتر کے فاضل سامان اور اشیاء اور ردی وغیرہ کو ٹھکانے لگانا ہے اور دفتر میں  کام کی  جگہ کی گنجائش پیدا کرنا ہے۔

اس مہم کے تحت عوامی شکایات کے ازالے، پارلیمانی یقین دہانیوں، پی ایم او کے حوالہ جات میں تیزی آئی ہے۔ ریکارڈ کے بندوبست  کے تحت، کافی تعداد میں فائلوں کا جائزہ لیا گیا/ ٹھکانے لگایا گیا، دفتر میں کام کی جگہ کی گنجائش پیدا کی گئی اور دفتر میں  فاضل اشیاء اور سامان اور ردی وغیرہ کو فروخت کرکےآمدنی حاصل کی گئی۔ جائزہ کے لیے مختص کل فزیکل فائلوں میں سے، 75فیصد سے زیادہ فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ مذکورہ بالا کے علاوہ،  اس عرصے کے دوران تقریباً 95 فیصد عوامی شکایات اور اپیلیں نمٹا دی گئی ہیں۔ فالتو  اشیاء اور سامان اورردی وغیرہ  اور فرسودہ اشیاء کی بھی ٹھکانے لگانے کے لیے نشان دہی کی گئی۔

اہداف اور کامیابیوں، حصولیابیوں اور سرگرمیوں کی تصاویر بھی نیتی آیوگ کے ذریعہ ڈی اے آر پی جی کے ایس سی ڈی پی ایم  پورٹل پر ذیل میں اپ لوڈ کی گئیں:-

         

        

               

              

*************

ش ح۔ ع م۔ رض

U. No.9375



(Release ID: 1956508) Visitor Counter : 100