بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے نیارا انرجی کے ساتھ تعاون کرے گا

Posted On: 11 SEP 2023 6:10PM by PIB Delhi

این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ (این جی ای ایل)، جو کہ بجلی کی پیداوار  کے شعبے میں ہندوستان کی معروف کمپنی این ٹی پی سی لمیٹڈ کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے، اور نیارا انرجی، جو کہ بین الاقوامی سطح پر ایک نئے دور کی بین الاقوامی توانائی کمپنی ہے، نے آج گرین ہائیڈروجن اور گرین انرجی اسپیس میں مواقع تلاش کرنے کے لئے  ایک مفاہمت نامہ  (ایم او یو)پر دستخط کئے۔

ایم او یو میں نیارا انرجی کے کیپٹیو استعمال کے لیے گرین ہائیڈروجن پیدا کرنے،کاربن کے اخراج  کو کم کرنے کی رفتار کو تیز کرنے اور کاربن فوٹ پرنٹ میں کمی کو متحرک کرنے کے لیے تعاون کا تصور کیا گیا ہے۔ یہ تعاون این ٹی پی سی کے ہندوستان میں ہائیڈروجن پروجیکٹوں کو تیار کرنے کے اقدامات کے مطابق ہے اور وزیر اعظم کے ذریعہ  پیش کئے گئے خود کفیل ہندوستان (آتم نر بھر بھارت) کے وژن کے مطابق ہے ۔

ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں این جی ای ایل کے سی ای او جناب موہت بھارگوا اور نیارا انرجی کے تکنیکی سربراہ جناب  امر کمار کے ساتھ ساتھ این ٹی پی سی، این جی ای ایل اور نیارا انرجی کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔

ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے، سی ای او (این جی ای ایل)، جناب موہت بھارگو نے کہا کہ یہ شراکت داری گرین ہائیڈروجن پیدا کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کو تلاش کرے گی اور ان پر عمل درآمد کرے گی۔ ’’ہمیں صاف اور پائیدار توانائی کے ذرائع میں ہندوستان کی منتقلی کو تیز کرنے کے اپنے مشترکہ عزم میں نیارا انرجی کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔گرین ہائیڈروجن ہندوستان کے صاف توانائی کے مستقبل کا ایک اہم عنصر ہو گا، اور اس شراکت داری کے ساتھ، ہم گرین ہائیڈروجن پیدا کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کو تلاش کریں گے اور ان پر عمل درآمد کریں گے، جو ایک صاف اور زیادہ لچکدار توانائی کے منظر نامے میں تعاون کریں گے۔ این جی ای ایل کے ذریعے، ہم اپنی گرین انرجی پورٹ فولیو کو وسعت دینے کے لیے  پوری طرح سے تیار ہیں، اور یہ تعاون قوم کے لیے ایک سبز اور زیادہ پائیدار مستقبل کے لیے ہماری انتھک کوشش کی مثال  پیش کرتا ہے۔

گرین ہائیڈروجن کے لیے این ٹی پی سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے، نیارا انرجی کے سی ای او، ڈاکٹر ایلوئس ویراگ نے بتایا کہ نیارا انرجی توانائی کی صنعت میں ایک نمایاں کھلاڑی ہونے کے ناطے کمپنی کے تمام کاروباری کام کاج میں ماحولیاتی پائیداری کا گہرا اثر رکھتی ہے۔’’آج، ہم گرین ہائیڈروجن کی صلاحیت کو تلاش کرنے کے لیے، گرین انرجی کے کاروبار میں سرکردہ رول ادا کرنے والے  این ٹی پی سی کے ساتھ شراکت داری کرکے ایک اہم قدم آگے بڑھارہے ہیں۔ یہ تعاون ملک کے توانائی کی منتقلی کے مقاصد کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔‘‘

این ٹی پی سی ہندوستان کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی ہے جس کی کل صلاحیت 73 گیگا واٹ سے زیادہ ہے۔ اپنے قابل تجدید توانائی کے پورٹ فولیو کو بڑھانے کے ایک حصے کے طور پر، ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ این جی ای ایل کو قابل تجدید توانائی کے  پارکوں اور پروجیکٹوں بشمول گرین ہائیڈروجن، انرجی اسٹوریج ٹیکنالوجیز، اور چوبیس گھنٹےآر ای بجلی  کے علاقے میں کاروبار کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ این ٹی پی سی گروپ کے پاس سال 2032 تک 60 آر  ای جی  ڈبلیو  صلاحیت کا منصوبہ ہے اور فی الحال جی ڈبلیو +20کی پائپ لائن پر کام کر رہا ہے، جس میں سے  جی ڈبلیو3 سے زیادہ آپریشنل صلاحیت ہے۔

نیارا انرجی بین الاقوامی سطح کی ایک مربوط ڈاؤن اسٹریم کمپنی ہے جس کی ریفائننگ سے لے کر ریٹیل تک ہائیڈرو کاربن ویلیو چین میں مضبوط موجودگی ہے۔ نیارا انرجی ایم ایم ٹی پی اے 20 کی گنجائش کے ساتھ وادینر، گجرات میں ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی سنگل سائٹ ریفائنری کی مالک ہے۔ یہ دنیا کی جدید ترین اور پیچیدہ ریفائنریوں میں سے ایک ہے جس کی پیچیدگی 11.8 ہے، جو عالمی سطح پر سب سے زیادہ ہے۔ کمپنی کے پورے ہندوستان میں 6,000 سے زیادہ آپریشنل ریٹیل آؤٹ لیٹس ہیں۔

 

ش ح۔ ق ت۔ ج

Un- 9370



(Release ID: 1956421) Visitor Counter : 93