بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جناب سربانند سونووال ولادی ووستوک میں منعقد ہونے والے ایسٹرن اکنامک فورم 2023 میں ہندوستان کی نمائندگی کے لیے روس روانہ ہوئے
جناب سونووال متبادل تجارتی راستے کے طور پر چنئی-ولادی ووستوک روٹ کو چلانے کے لیے ’مشرقی میری ٹائم کوریڈور‘ کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے
Posted On:
11 SEP 2023 11:51AM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال مشرقی اقتصادی فورم میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے لیے روس روانہ ہوئے جو روس کے بندرگاہی شہر ولادی ووستوک میں منعقد ہو رہا ہے۔ وزیر موصوف نے روس کے مشرق بعید اور آرکٹک کی ترقی کے وزیر الیکسی چیکنکوف، ویٹالے سیویلیو ، روس کے ٹرانسپورٹ کے وزیر اور دیگرسے ملاقات کریں گے۔ اس کا مقصد مضبوط تعلقات کو برقرار رکھنا اور مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک، تجارتی اور لاجسٹک تعاون کو فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا، ‘‘یہ واقعی بڑے اعزاز اور ذمہ داری کی بات ہے کہ مجھے باوقار مشرقی اقتصادی فورم میں اپنے عظیم ملک کی قیادت کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں، ہندوستان اور روس کے درمیان تاریخی تعلقات ایک نئی بلندی پر پہنچ گئے ہیں کیونکہ ہم اپنے کاروبار اور تجارت کو مضبوط کر رہے ہیں۔ ہند روسی تعلقات میں اس نئے جوش کے پیش نظر، ہم روس کے تاریخی بندرگاہی شہروں ولادی ووستوک اور ہندوستان میں چنئی کے درمیان ایک متبادل تجارتی راستہ تیار کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اپنے دورے اور روس کی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران ہم دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی، تجارتی اور لاجسٹک تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ اس اہم منصوبے میں پیش رفت کر سکیں گے۔’’
جناب سونووال ایسٹرن اکنامک فورم میں بھارت روس بزنس ڈائیلاگ سے خطاب کریں گے جہاں وہ ہندوستان اور روس کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کے اندر استحکام اور پائیداری کو فروغ دینے میں تجارت، تجارت اور کاروبار کے اہم کردار کو اُجاگر کریں گے۔ ہندوستان کے جہاز رانی کے وزیر مشرقی میری ٹائم کوریڈور کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے، جبکہ روسی فیڈریشن کے سینئر وزراء سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بشمول شمالی سمندری راستے کے امکانات تلاش کرنا اور خلیج بنگال میں ٹرانس شپمنٹ ہب کےقیام کو مزید مضبوط کرنے کے امکانات پر بھی ملاقات کریں گے۔
ایسٹرن میری ٹائم کوریڈور کا مقصد دونوں ممالک کےدرمیان کارگو ٹرانزٹ میں لگنے والے وقت کو کم کرنا ہے۔ ہندوستانی بندرگاہوں سے روس کے مشرق بعید تک کے سفر میں صرف 24 دن لگتے ہیں، جبکہ نووروسیسک کی بندرگاہ سے گزرنے میں 30 دن لگتے ہیں۔ یہ راہداری ہندوستان اور روس دونوں کے لیے تجارت اور تعاون کے نئے مواقع کھولنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے۔
ایسٹرن اکنامک فورم، 2023 کے بارے میں: آٹھواں ایسٹرن اکنامک فورم- 2023، 10تا13، ستمبر 2023 کو فار ایسٹرن فیڈرل یونیورسٹی (ایف ای ایف یو) کیمپس میں ولادی ووستوک میں ہو رہا ہے۔ ایسٹرن اکنامک فورم روسی اور عالمی سرمایہ کاری برادریوں کے درمیان روابط قائم کرنے اور مضبوط کرنے اور روس کے مشرق بعید کی اقتصادی صلاحیت، اس کے پیش کردہ سرمایہ کاری کے مواقع، اور اعلی درجے کی خصوصی اکنامک زونز کا اقتصادیات کے اندر کاروباری حالات کا جامع ماہرانہ جائزہ لینے کے لیے ایک اہم بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے۔
ایسٹرن اکنامک فورم 2015 میں روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن کے فرمان کے ذریعے روس کے مشرق بعید کی اقتصادی ترقی کی حمایت اور ایشیا پیسفک خطے میں بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔
*************
ش ح۔ ش ت۔ رض
U. No.9354
(Release ID: 1956271)
Visitor Counter : 133