امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے حال ہی میں منعقدہ ای -نیلامی میں اوپن مارکیٹ سیل اسکیم یعنی کھلی منڈی فروخت اسکیم (D) کے ذریعے 1.66لاکھ میٹرک ٹن  گیہوں اور 0.17لاکھ میٹرک ٹن چاول فروخت کیا


خردہ قیمت میں کمی کو ای نیلامی میں ہدف بنایا گیا ہے تاکہ چھوٹے اور پسماندہ غریب  صارفین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے ساتھ حوصلہ افزائی کی جا سکے

Posted On: 11 SEP 2023 10:53AM by PIB Delhi

حکومت ہند کی پہل کے ایک حصے کے طور پر، چاول، گندم اور آٹے کی خردہ قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے بازار میں اقدامات کرنے کے لیے گیہوں اور چاول دونوں کی ہفتہ وار ای- نیلامی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ 24-2023 کی 11ویں ای -نیلامی 06ستمبر2023 کو ہوئی تھی۔ جہاں ملک بھر سے 500 گوداموں سے 2.0لاکھ میٹرک ٹن  گندم اور 337 گوداموں سے 4.89لاکھ میٹرک ٹن چاول فروخت کرنے کی   پیشکش کی گئی۔

ای- نیلامی میں 1.66لاکھ میٹرک ٹن گندم اور 0.17لاکھ میٹرک ٹن چاول کی فروخت کی گئی۔ ایف اے کیو گیہوں کے لیے فروخت کی اوسط قیمت 2169.65روپے فی کوئنٹل تھی۔ جبکہ 2125 روپئے فی کوئنٹل کی ریزرو قیمت کے مقابلے یو آر ایس گیہوں کی  کُل ہند اوسط فروخت قیمت 2150.86 روپئے فی کوئنٹل تھی۔

چاول  کی فروخت کے لیے اوسط قیمت 2956.19 روپے فی کوئنٹل تھی جبکہ اس کی کُل ہند  ریزرو قیمت 2952.27فی کوئنٹل تھی۔

ای- نیلامی کے موجودہ  مرحلے میں  خردہ قیمت میں کمی کا ہدف، گندم کے خریدار کے لیے زیادہ سے زیادہ 100 ٹن اور چاول کے لیے 1000 ٹن تک کی پیشکش کر کے لگایا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ چھوٹے ، پسماندہ اور غریب صارفین کی حوصلہ افزائی  کی جاسکے  اور اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مزید شرکاء آگے آئیں اور اپنی پسند کے گودام سے اناج کی مقدار کے لیے بولی لگائیں۔

ذخیرہ اندوزی سے بچنے کے لیے تاجروں کو او ایم ایس ایس (ڈی) کے تحت گندم کی فروخت کے دائرے سے باہر رکھا گیا ہے اور جن پروسیسرز نے او ایم ایس ایس (ی) کے تحت گندم خریدی ہے ان کی فلور ملوں پر باقاعدہ چیک/معائنہ کیا جا رہا ہے۔ 05ستمبر2023 تک ملک بھر میں 898  معائنے کئے جا چکے ہیں۔

-----------------------

ش ح۔ع م ۔ ع ن

U NO: 9353


(Release ID: 1956254) Visitor Counter : 151