قبائیلی امور کی وزارت

بھارت منڈاپم کے دست کاری بازار میں ٹرائبس انڈیا پویلین میں  جی-20 لیڈروں کےچوٹی اجلاس کے لئے قبائلی آرٹ  اور فن پاروں کی وسیع سریز کی نمائش کی گئی


گجرات اور مدھیہ پردیش قبائل    کے ذریعہ باوقار پٹھورا آڑٹ کی لائیو نمائش کی جائے گی

Posted On: 08 SEP 2023 6:01PM by PIB Delhi

قبائلی امور کی وزارت سےمتعلق ٹرائبل کوآپریٹیو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (ٹرائفیڈ) ’ٹرائبس انڈیا‘ پویلین میں قبائلی آرٹ ، فن پاروں ، پینٹنگ ، مٹی کے برتن ، لباس، نامیاتی قدرتی مصنوعات  اور دیگر چیزوں  کی ایک وسیع  سیریز کی نمائش کررہا ہے۔ یہ نمائش 9 اور 10ستمبر 2023 کو بھارت منڈاپم نئی دہلی میں جی-20 لیڈروں کے چوٹی اجلاس کے حصے کی شکل میں دستکاری بازار (ہال نمبر3) میں منعقد کی جارہی ہے۔

پتھوڑا آرٹ کے مشہور فنکار  پدم شری ایوارڈ یافتہ  جناب پریش راٹھوا ،اس موقع پر موجود رہیں گےا ور گجرات و مدھیہ پردیش کی راٹھوا ،بھیلالا، نائیک اور بھیل قبائل کے ذریعہ  باوقار، مالا مال آرٹ کی لائیو نمائش کریں گے۔ صدیوں پرانے آرٹ کے تئیں  اس جذباتی نظریے نے نہ صرف ہماری ثقافتی زرخیزی کو ازسرنوع زندہ کیا ہے بلکہ دنیا بھر میں اس کے تئیں تجسس بھی پیدا کیا ہے۔

مدھیہ پردیش کی گوند پینٹنگ اور اوڈیشہ کے کاریگروں کی سورا پینٹنگ  آنکھوںکو لبھاتی ہیں۔ لیہہ- لداخ اور ہماچل پردیش کے اونچے علاقوں سے انگورا اور پشمینہ شال کے علاوہ جسے بودھ اور بھوٹیا قبائل  کے ذریعہ تیار کیا جاتا ہے انہیں کوئی بھی شخص مس نہیں کرنا چاہے  گا ۔ناگالینڈ کے کون یاک قبائل کے ذریعہ تیار کئے گئے رنگ برنگے زراب  آنکھوں کو خیرح کرتے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے مہیشوری ریشم ساڑیاں ، مذہبی امور اور مقدس  کے دوران پہنی جاتی ہیں۔ اس سے ایری یا ’ملینئم سلک‘ میں جوڑے  جو آسا م کے بوڈو قبائل کےذریعہ بہت ہی نازک ڈھنگ سے بنایا جاتاہے۔ یہ ہماری مالا مال وراثت کو ایک نئی بلندی عطا کرتا ہے۔

پگھلی ہوئی دھاتوں ، موتیوں ،رنگین کانچ کے ٹکڑوں ، لکڑی کی گیندوں سے بنے ڈھوکرہ زیورات ، اسے زرخیزی اور اختصاص فراہم کرتے ہیں۔ یہ روایتی زیورات قدرتی تھیم پر مبنی اور اخلاقیات سے مزین ہیں۔ مغربی بنگال ، اوڈیشہ ، چھتیس گڑھ کے قبائل کاریگر اس اہم آرٹ کے ان ٹکڑوں سے تیار کئےجاتے ہیں۔

دھات والی امبا باری  دست کاری میں  راجستھان کے مینا قبائل کاریگروں کے ذریعہ خوبصورتی کو بہت ہی بہترین ڈھنگ سے نقش کیا گیا ۔ ان مصنوعات کواینا میلنگ کا استعمال کرکے تیار کیا جاتا ہے۔ جو دھات کی سطح کو رنگنے یا سجانے کا آرٹ ہے۔ جس میں سطح پر پھولوں ، پرندوں وغیرہ کے نازک ڈیزائن منسلک ہوتے ہیں۔ یہ ان گھروں  کو ایک غیر معمولی روایتی ، خوبصورتی اور سکون  فراہم کرتے ہیں جہاں  اس طرح کی دستکاری  کی نمائش کی جاتی ہے۔

نمائش پر آندھرپردیش گجرات ، تمل ناڈو، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر سمیت ہندستان کی مختلف ریاستوں کی  آراکو ویلی کوفی ، شہد، کاجو، چاول، مسالہ جات جیسی قدرتی مصنوعات ٹرائفیڈ کے ذریعہ مشتہر کی جانے والی مصنوعات میں شامل ہیں۔

ان سب کے ساتھ ٹرائبس انڈیا پویلین میں کئی دیگر مصنوعات کی نمائش کی جارہی ہےجو کثرت میں وحدت، ثقافت، اور روایتی کولاز، ملک کی وراثتی زرخیزی، ا ن تمام چیزوں کو ایک ہی چھت کے نیچے بہت خوبصورتی سے دکھارہا ہے۔

نمائش کی کچھ تصویریں یہ  ہیں۔

*******

ش ح۔ ج ق۔ج

Uno-9285



(Release ID: 1955641) Visitor Counter : 132