کانکنی کی وزارت

خصوصی مہم2.0: کانوں کی وزارت کی سوچھتا کی  جانب ایک بڑی پیش رفت


اس مہم میں بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی، کمپوسٹ گڑھے، جھیلوں/ تالابوں کی صفائی اور فضلہ کو ماحولیاتی آلودگی شامل  ہیں

ردی اور فاضل اشیاء کی فروخت سے 17کروڑ روپے کی آمدنی کی گئی؛34549 مربع فٹ جگہ کی گنجائش پید اکی گئی

Posted On: 08 SEP 2023 12:39PM by PIB Delhi

خصوصی مہم 2.0 کے حصے کے طور پر کانوں کی وزارت نے زمینی سطح پر کام کرنے والی اپنی ٹیموں کے ہمراہ نوبر 2022 سے لے کر اگست 2023 تک اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ وزارت کی اس خصوصی مہم کا آغاز، کانوں کی وزارت کے سیکریٹری نے 2؍اکتوبر 2022کو نئی دہلی میں کیا تھا۔ جس میں وزارت کے تحت سبھی تنظیموں نے ورچوئل طورپر شرکت کی تھی۔ وزارت نے سوچھتا سے متعلق 116مہمات پر عمل درآمد کرنے کی غرض سے، پورے بھارت میں دفاتر کے لئے 84مقامات کی نشاندہی کی تھی۔

اس مہم کے دوران ورزارت نے بارش کے پانی کو جمع کرکے اسے بروئے کار لانے، پیڑ پودوں کے سوکھے پتوں اور جھاڑ جھنکار جمع کرنے والی ٹوکریوں، جھیلوں/تالابوں کی صاف صفائی اور فضلے اور کوڑا کرکٹ کو ماحولیات کے لیے سازگار طور طریقوں سے ٹھکانے لگانے کی شکل میں، جو ہدف مقرر کیا تھا وہ ’’ماحولیات کو اس کے سازگار طریقوں سے واپس کرنا‘‘تھا۔ بہترین طور طریقوں کے حصے کے طور پر کانوں کی وزارت کے دفاتر کی ملکیت والی عمارتوں میں بارش کے پانی کو جمع کرکے اسے بروئے کار لانےسے متعلق بنیادی ڈھانچے تعمیر کئے گئے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XMCD.jpg

ایچ سی ایل و رمی کمپوسٹ پلانٹ-آئی سی سی یونٹ، گھٹ شیلا(جھارکھنڈ)

NALCO Damanjodi, vermicompost.jpg

دمن جوڑی میں نالکو کے مقام پر ورمی کمپوسٹ پلانٹ(اُڈیشہ)

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039N2V.png

 

بارش کے پانی کو جمع کرکے بروئے کار لانے، معدنیات کی تلاش اور مشاورت سے متعلق لمٹیڈ ادارہ(ایم ای سی ایل) ناگپور

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BHCB.jpg

 

جی ایس آئی ٹی آئی حیدرآباد، بارش کے پانی کو جمع کرکے بروئے کار لانا

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005K7BC.jpg

 

نالکو، انگول(اُڈیشہ)کے مقام پر غیر استعمال شدہ جگہ پر تندرستی اور صحت مندی کا مرکز

 

خصوصی مہم کے تحت کئے گئے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ممکنہ جاتی کینٹین میں فضلے کو الگ الگ کرنے کی تجویز پیش کی، جسے کانوں کی وزارت نے حال ہی میں نافذ کیا ہے۔ اس خصوصی مہم کی مجاز وزارت، تعلیم کی وزارت سے درخواست کی گئی کہ وہ شاستری بھون میں واقع محکمہ جاتی کینٹینوں میں فضلے کو الگ الگ چھانٹنے اور بایو کچرے کا استعمال کرنی کی غرض سے اسی طرح کی رہنما ہدایات جاری کرے، تاکہ پیڑ پودوں کی سوکھی پتیوں اور جھاڑ جھنکار جمع کرنے والے ڈبیوں اور ٹوکریوں میں کھاد تیار کی جاسکے۔

 

Mines photographs.jpg

 

شاشتری بھون میں کانوں کی وزارت کی کینٹین میں فضلے کو الگ الگ کرنے کا انتظام

 

جی ایس آئی ٹی آئی ، حیدرآباد نے بھی کھاد تیار کرنے کے مقصد سے بہترین طور طریقوں کے طورپر اپنے ہاسٹل کی کینٹین میں فضلے کو الگ الگ کرنا اور بایو فضلے کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ جی ایس آئی ٹی آئی، حیدرآباد میں نامیاتی اجزاء سے کھاد تیار کرنے کی غرض سے گہرے گڑھے تیار کر لیے گئے ہیں۔ اس کےسات ساتھ غیر استعمال شدہ زمین کو زیر تربیت افراد ملازمین عوام کے لئے ایک کھلے جم میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007ZY3Z.jpg

.

جی ایس آئی ٹی آئی، حیدرآباداوپن ایئر جم

 

کانوں کی وزارت نے اپنی خصوصی مہم 2.0 کے حصے کے طورپر نومبر 2022سے لے کر اگست 2023 تک تقریباً 2743فائلوں کی چھنٹائی کی ہے اور کل 34549مربع فٹ جگہ کی گنجائش پید اکی ہے اور اس کے ساتھ ہی فضلے، اور ردی اور فاضل اشیاء کو فروخت کرکے 172,130,148روپے کی کل آمدنی بھی کی ہے۔

دفتر میں کام کاج کا ایک بہتر ماحول تیار کرنے کی غرض سے دفتر کی جگہ کو جدید شکل میں ڈھالا گیا ہے۔ کانوں کی وزارت کی راہداریون اور کوریڈورس کو تصویریں اور پینٹنگز وغیرہ سے سجایا گیا ہے اور جگہ کی خوبصورتی کی خاطر پودے لگائے گئے ہیں۔ اس مقام کو’’ آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ اور ’’ہرگھر ترنگا‘‘مہمات کے افتتاحی پروگراموں کے لئے استعمال کیا گیاتھا۔ ڈائریکٹر کی سطح کے عہدیداروں کو دفتر کی سبھی جگہوں کا معائنہ کرنے اور اپنی اپنی رپورٹیں پیش کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی۔ کانوں کی وزارت کی سبھی تنظیموں اور سرکاری ملکیت کے کاروباری اداروں، پی ایس یوز نے بھی انہیں طور طریقوں پر عمل کیا ہے۔ اس پہل قدمی کی بدولت، وزارت کی سبھی جگہوں پر مسلسل سوچھتا اور صفائی ستھرائی کا اہتمام کیا جارہا ہے اور خصوصی مہم 2.0کے تحت مسلسل پہل قدمیاں کی جارہی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008YL3P.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009CIKW.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0102BLX.jpg

 

************

ش ح۔ع  م۔ن ع

(U: 9279)



(Release ID: 1955576) Visitor Counter : 94