وزارت دفاع
فضائیہ کے نائب سربراہ نے ہندوستان ٹربو ٹرینر ایچ ٹی ٹی -40 کو اڑایا
Posted On:
08 SEP 2023 1:27PM by PIB Delhi
فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل آشوتوش دکشت اے وی ایس ایم وی ایم وی ایس ایم نے آج بنگلورو میں بنیادی تربیتی ہوائی جہاز ہندوستان ٹربو ٹرینر طیارہ - 40 (ایچ ٹی ٹی- 40) کو اڑایا۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے ذریعہ بنائے گئے اس طیارہ کا ڈیزائن بھی ایچ اے ایل کے طیارہ سے متعلق تحقیق و ڈیزائن مرکز کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ یہ بھارتی مسلح افواج کی تربیتی ضرورتوں پر مبنی ہے۔
ایچ ٹی ٹی -40 ایک مکمل طور پر ایروبیٹک طیارہ ہے، جو چار بلیڈ ٹربو پروپ انجن سے چلتا ہے۔ یہ جدید ترین شیشے کا کاک پٹ، جدید ایوی یونکس اور زیرو-زیرو ایجیکشن سیٹ سمیت جدید ترین حفاظتی خصوصیات سے آراستہ ہے۔ ٹرینر کی زیادہ سے زیادہ رفتار 450 کلومیٹر فی گھنٹہ اور زیادہ سے زیادہ چھ کلومیٹر کی اونچائی تک پہنچ سکتا ہے۔ ایچ ٹی ٹی -40 کی پہلی پرواز 31 مئی 2016 کو ہوئی اور ا س نے 06 جون 2022 کو سسٹم کے سطح کا سرٹیفیکٹ حاصل کیا۔ پورے طیارے کے لیے ملٹری ایئر ورتھینس اینڈ سرٹیفیکیشن کے مرکز کے ذریعہ اس کی اجازت ابھی زیرعمل ہے۔
آئی اے ایف نے 70 طیاروں کی فراہمی کے لیے ایچ اے ایل کے ساتھ دستخط کئے ہیں اور ان طیاروں کی فضائیہ میں شمولیت 15 ستمبر 2025 کو شروع ہو گی اور 15 مارچ 2030 تک جاری رہے گی۔ ایچ ٹی ٹی -40ہندوستانی مسلح افواج کے ابتدائی پائلٹوں کی تربیت کے معیار کو بہتر بنائے گا۔ خریداری میں ہوائی جہاز کے لیے ایک مکمل مشن سمیلیٹر بھی شامل ہوگا جو فضائی تربیت کی تکمیل کرے گا، جس سے پائلٹوں کو زمین پر مختلف پروفائلز کی مشق کرنے کی اجازت ہوگی۔
ایچ ٹی ٹی -40'آتم نربھر بھارت' کے حکومت کے وژن کے مطابق دفاع اور ہوا بازی کے شعبے میں زیادہ خود انحصاری حاصل کرنے کی جانب ایک اور بڑا قدم ہے۔
************
ش ح ۔ و ا ۔ م ص
(U:9281)
(Release ID: 1955574)
Visitor Counter : 128